دارالحکومت کابل سے 7000 عام شہری کا انخلا ہو چکا ہے : پنٹاگان

Source: S.O. News Service | Published on 21st August 2021, 12:24 PM | عالمی خبریں |

نیویارک ،21؍اگست(ایس او نیوز؍ایجنسی) امریکی محکمہ دفاع پنٹاگان نے بتایا ہے کہ 14 اگست سے اب تک افغانستان سے 7000 سے زائد امریکی سویلنز کا انخلا عمل میں لایا گیا ہے، جب کہ امریکی فوج تیزی کے ساتھ مشن پر عمل درآمد کر رہی ہے۔پنٹاگان میں ہونے والی پریس بریفنگ کے دوران، امریکی فوج کے میجر جنرل ہیک ٹیلر نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارہ سی 17 طیارے کابل سے روانہ ہوئے جن کے ذریعے 2000 سویلینز کو افغانستان سے نکالا گیا۔

جنرل ٹیلر نے بتایا کہ اب ہمیں مزید طیارے میسر آ چکے ہیں جس کے بعد روزانہ کی بنیاد پر 5000 سے 9000 افراد کا انخلا ممکن ہو گیا ہے، اب انخلا کا دار و مدار اس بات پر ہو گا کہ موسم کتنا سازگار رہتا ہے اور کتنے افراد کے کاغذات تیار کیے جاتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اس وقت کابل ایئرپورٹ پر تقریباً 5200 امریکی فوج موجود ہیں، جن کی تعداد میں رفتہ رفتہ اضافہ کیا جا رہا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ انخلا کے کام میں تیزی لا رہے ہیں۔ ان کا یہ بیان ایسے میں سامنے آیا ہے جب کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد لوگ پریشانی کے عالم میں ملک سے باہر جانے کے لیے ایئرپورٹ کا رخ کر رہے ہیں۔پنٹاگان کے پریس سیکرٹری جان کربی نے کہا ہے کہ امریکی اہل کاروں کے ساتھ طالبان کا رویہ مناسب ہے، اور ہوائی اڈے پر پہنچنے کی کوشش کرنے والے وہ افراد جن کے پاس قانونی دستاویزات ہیں، انھیں ایئرپورٹ آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جا رہی ہے۔دوسری جانب ایسے اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ ایئرپورٹ پہنچنے کے خواہش مند افغانی باشندوں کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔

جنرل ٹیلر نے اس بات پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا، کہ کیا امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے خیال میں ضرورت پڑنے پر 31 اگست کے بعد بھی انخلا کے لیے مخصوص پروازیں جاری رہ سکتی ہیں یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان سے انخلاکی تاریخ میں توسیع کی کوئی بات نہیں ہو ئی۔صدر جو بائیڈن یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ امریکیوں کے انخلا کا عمل تب تک جاری رکھیں گے، جب تک وہ سب لوگ افغانستان سے نکل نہیں جاتے، جو نکلنے کے خواہش مند ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔