لیجنڈری برازیلین فٹبالر پیلے 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

Source: S.O. News Service | Published on 31st December 2022, 11:47 AM | اسپورٹس |

ساؤپولو ، 31؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنس)  دنیائے فٹبال کی شان، لیجنڈری برازیلین فٹبالر پیلے 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی کی بیٹی نے والد کی موت کی تصدیق کی۔ پیلے کینسر کی بیماری مبتلا تھے، شہنشاہ فٹبال کی موت کی خبر لاکھوں فینز کو افسردہ کر گئی۔

’فٹبال کے بادشاہ ‘ پیلے 82 برس کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیجنڈری برازیلین فٹبالر پیلے کی بیٹی نے ان کی موت کی تصدیق کی، لیجنڈ فٹبالر آنتوں کے کینسر میں مبتلا تھے۔

فٹبال کے'کنگ' کی حیثیت سے مشہور پیلے نے اپنے 21 برس کے کیریئر میں 1,363 میچوں میں 1,281 گول کیے، جس میں برازیل کے لیے 92 میچوں میں 77 گول بھی شامل ہیں۔ وہ تاریخ کے واحد کھلاڑی ہیں جو 1958، 1962 اور 1970 میں تین بار ورلڈ کپ جیتنے والی برازیل کی ٹیم کا حصہ تھے جو کہ ایک عالمی ریکارڈ بھی ہے۔ پیلے سن 2000 میں فیفا کے صدی کے بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے۔

'کنگ آف فٹبال' کے انتقال پر برازیل سمیت دنیا بھر میں فٹبال مداح افسردہ ہوگئے۔ رونالڈو نے لیجنڈری کھلاڑی کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا، سوشل میڈیا پر اپنی اور پیلے کی تصویر اپ لوڈ کی۔ رونالڈو نے لیجنڈری برازیلین فٹبالر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا میں پیلے کے انتقال پر پورے برازیل جبکہ خصوصی طور پر پیلے کے خاندان سے تعزیت کرتا ہوں، پیلے کی موت پر دنیائے فٹبال میں جو غم ہے اسے بیان کرنا مشکل ہے۔

پیلے کو کبھی بھی بھلایا نہیں جاسکے گا اور ان کی یاد ہم میں سے ہر ایک فٹبال سے محبت کرنے والے میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...