بھٹکل میں امن وانسانیت کا پیغام عام کرنےاسکولی بچوں نے نکالی ’’ امن ریلی ‘‘

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd August 2016, 12:07 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:22/اگست(ایس او نیوز)معصوم ہاتھوں میں ملک کی خیرخواہی ، ترقی ، بہتری ، یک جہتی ، سالمیت اور بھائی چارگی کے پلے کارڈ کے ذریعے پیغام عام کرتے ہوئے جب قلب شہر شمس الدین سرکل سےبچے  قدم بڑھانے لگے تو ہر ہندوستانی خوش ہواہوگا کہ جب تک ایسے امن وانسانیت کا پیغام دینے والے موجود ہیں میرے ملک کو کچھ نہ ہوگا، واقعی میں میرا بھارت مہان ہے۔یہ وہ منظر ہے جب جماعت اسلامی ہند کی طرف سے ملک گیر سطح پر منائی جارہی ’’امن وانسانیت‘‘مہم کے تحت پیر کو شہر میں اسکولی بچوں کی امن ریلی نکالی گئی ۔ ریلی پرانےبس اسٹانڈ سے شروع ہوئی، گلف مارکیٹ ، سلطانیہ محلہ سے ہوتے ہوئے پبلک چبوترے پر اختتام کو پہنچی۔

ریلی کےاختتام پر بچوں نے اپنے ساتھ سبھی حضرات کو حلف دلواتے ہوئے وعدہ کیا کہ ہم ملک کے مستقبل کے  رہنماو قائد بچوں سے پیا رکرتے ہیں، ہم کسی سےنفر ت نہیں کریں گے ، ہم اس ملک کی ترقی کے لئے ہمیشہ تیار رہنے کا اعادہ کرتے ہوئے  بہتر انسان اور شہری ہوں گے،بچوں نے حلف میں کہاکہ ہم ہمارے والدین، بھائی ، بہن اور اساتذہ کا احترام و عزت کریں گے ، ہم اپنی زبان سے سچ اور محبت بھری باتیں ہی کہیں گے ، کسی کو تکلیف نہیں دیں گے ، درد نہیں دیں گے ، بے سہاروں اورلاچاروں کی مدد کریں گے اور ہمیشہ سماجی خدمت کو ترجیح دیں گے۔ ہم اپنے ملک کی تن من دھن سے خدمت کریں گے، ہم ہمارے گھر، خاندان ، دھرم اور دیش کا نا م روشن کریں گے۔ ریلی میں ضلع استقبالیہ کمیٹی کے کنونیر طلحہ سدی باپا ، تعلقہ کمیٹی کے کنونیر مجاہد مصطفیٰ، مہم کے کنونیر محمد یونس رکن الدین ، بھاسکر نائک، مولانا سید زبیر مارکیٹ، سید اشرف برماور، ایس کے صلاح الدین ، فاروق ماسٹر وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔