ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

Source: S.O. News Service | Published on 18th April 2024, 12:02 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 18/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی)   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ میدانی علاقوں میں لو کے سبب لوگ گھروں سے باہرنہیں نکلے۔  اس دوران  مجبوری کے سبب گھر سے نکلنے  والے گرمی سے بچنے کیلئے مختلف تدابیر اختیار کر تے رہے۔ دوپہر کے وقت سڑکیں خالی رہیں۔ ٹرینوں اور بسوں میں معمول  سےکم بھیڑ رہی۔ بازاروں میں بھی سناٹا رہا ۔ گرمی میں اضافے کے پیش نظر  پنکھوں کے ساتھ ساتھ واٹر کولرس اور ایئر کولرس کی دکانوں پر بھیڑ رہی ۔ اس  کے علاوہ مشروبات کی فروخت میں بھی  اضافہ ہوگیا ہے۔

  اس موسم کے پیش نظر ڈاکٹر وں نے چھوٹے بچوں اور معمرافراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گھروں میں ہی رہیں، کسی صورت میں باہر نہ نکلیں ۔عوام کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس کے مقابلے اس مرتبہ گرمی زیادہ ہے، حبس بھی ہورہا ہے ۔ صبح۹؍بجے  ہی سے گرمی کااحساس ہونے لگتا ہے  جبکہ دوپہر میں گرمی اپنے شباب  پر ہوتی ہے۔ 

 دوسری طرف شدید گرمی کے سبب اسپتالوں میں بھی بھیڑ بڑھ گئی  ہے ۔  اسہال اور دست کی بھی شکایات مل رہی ہیں۔ مشروبات کے ساتھ ساتھ او آر ایس کے پیکٹس کی فروخت بھی بڑھ گئی ہے۔ 

 محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنا خیال رکھیں اور انتہائی ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلیں۔ 

  بدھ کوقومی محکمہ موسمیات(آئی ایم ڈی) نے اپنے بیان میں کہا کہ  ۲۰؍ اپریل تک  ادیشہ ، مغربی بنگال ، اندھیراپر دیش ، مہاراشٹر،گجرات اور تلنگانہ وغیرہ کے کچھ حصوںمیں گرم لہریں چلیں گے ۔اس میں کمی آنے میں ایک ہفتہ لگےگا۔  

  اس دوران محکمۂ موسمیات نے دہلی، پنجاب،  راجستھان اور ہریانہ وغیرہ میں۱۸؍ اور ۱۹؍  اپریل کو شدید سے ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے  جس سے فصلوں کا نقصان ہوسکتا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ہاتھ کو ووٹ دیجیے کیونکہ ہاتھ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے، کمل کا پھول صبح توڑو شام تک مرجھا جاتا ہے: ملکارجن کھرگے

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ آج کانگریس صدر ملکارجن کھرگے چھتیس گڑھ اور کرناٹک پہنچ کر وہاں کی عوام سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کرناٹک کے کلبرگی میں تقریر ...

دو مرحلوں کے ووٹنگ ٹرن آؤٹ کا حتمی ڈیٹا جاری، حزب اختلاف نے اٹھائے سوال

لوک سبھا انتخابات 19 اپریل سے 7 مرحلوں میں شروع ہوئے اور دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 26 اپریل کو ہوئی۔ اس ووٹنگ کے بعد الیکشن کمیشن ووٹنگ فیصد کے اعداد و شمار جاری کرتا ہے۔حتمی ڈیٹا جاری کئے جانے کے بعد سیاست گرم ہو گئی ہے ۔ وجہ یہ ہے کہ الیکشن کمیشن کو یہ ڈیٹا جاری کرنے میں کافی وقت لگا۔ ...

کئی ریاستوں کو شدید گرمی کی لہر کا سامنا، درجہ حرارت 47 ڈگری سیلسیس سے متجاوز

 ملک بھر کی ریاستوں میں موسم کے کئی رنگ نظر آ رہے ہیں۔ ایک طرف پہاڑوں پر بے موسم برف باری اور بارش سیلابی صورتحال پیدا کر رہی ہے تو دوسری طرف بڑھتا ہوا درجہ حرارت تمام ریکارڈ توڑنے کو تیار ہے۔ پہاڑوں پر برف باری سے راجدھانی دہلی میں گرمی سے کچھ راحت ملی ہے، تاہم مشرقی ہندوستان ...

منی پور تشدد میں سی بی آئی کا سنسنی خیز انکشاف، جن خواتین کی برہنہ پریڈ کرائی گئی انہیں پولیس نے بھیڑ کے حوالہ کیا تھا!

ملک کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں گزشتہ سال ذات پات کے تشدد کے دوران دو خواتین کی برہنہ پریڈ کرائی گئی تھی۔ اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکومت نے کیس کی جانچ سی بی آئی کو سونپ دی ہے۔ اب اس معاملے میں سی بی آئی نے عدالت میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔ چارج شیٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے ...

لوک سبھا الیکشن: تیسرے مرحلے کے1352 میں سے 244 امیدوار پر مجرمانہ مقدمات

غیر سرکاری تنظیم اسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز (اے ایف ڈی آر) کی ایک رپورٹ کے مطابق لوک سبھا انتخابات ۲۰۲۴ء کے تیسرے مرحلے کے ۱۳۵۲؍امیدواروں میں سے ۱۸؍ فیصد یعنی ۲۴۴؍ کے خلاف مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔ تنظیم نے ۱۲؍ ریاستوں کے ۹۵؍ حلقوں سے الیکشن لڑنے والے ۱۳۵۲؍امیدواروں کے ...

کوئی بھی طاقت ہندوستان سے اس کا آئین نہیں چھین سکتی، مدھیہ پردیش میں منعقدہ انتخابی ریلی میں راہل گاندھی کا خطاب

کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر بی جے پی کو اپنے نشانے پر لیا ہے۔ مدھیہ پردیش کی ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ وہ اسے آئین کو تبدیل کرنے کی کوشش میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ جب تک کانگریس ہے، کوئی بھی طاقت ہندوستان ...