کئی ریاستوں کو شدید گرمی کی لہر کا سامنا، درجہ حرارت 47 ڈگری سیلسیس سے متجاوز

Source: S.O. News Service | Published on 1st May 2024, 11:35 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، یکم مئی (ایس او نیوز /ایجنسی)  ملک بھر کی ریاستوں میں موسم کے کئی رنگ نظر آ رہے ہیں۔ ایک طرف پہاڑوں پر بے موسم برف باری اور بارش سیلابی صورتحال پیدا کر رہی ہے تو دوسری طرف بڑھتا ہوا درجہ حرارت تمام ریکارڈ توڑنے کو تیار ہے۔ پہاڑوں پر برف باری سے راجدھانی دہلی میں گرمی سے کچھ راحت ملی ہے، تاہم مشرقی ہندوستان کی حالات سب سے زیادہ خراب ہے۔ یہاں کی ریاستیں شدید گرمی کے حالات کا سامنا کر رہی ہیں، کئی علاقوں میں درجہ حرارت اوسط سے غیر معمولی طور پر بڑھ رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گنگائی مغربی بنگال، بہار، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، جھارکھنڈ اور اوڈیشہ سبھی کو 30 اپریل 2024 کو شدید گرمی کی لہر کے حالات کا سامنا کرنا پڑا۔

عام درجہ حرارت سے سب سے بڑا فرق مغربی بنگال کے کالائی کنڈا میں ریکارڈ کیا گیا جہاں درجہ حرارت 47.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو اوسط سے 10.4 ڈگری سیلسیس زیادہ تھا۔ کولکاتا بھی اس سے علیحدہ نہیں رہا۔ مغربی بنگال کے دم دم اور البیریا سمیت شہروں میں پارہ 43 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔

گرمی کی اس لہر میں جھارکھنڈ میں بھی حالات بہت اچھے نہیں ہیں۔ مشرقی سنگھ بھوم ضلع میں واقع بہراگوڑا میں درجہ حرارت 47.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں، اوڈیشہ بھی اس گرمی سے بری طرح متاثر ہے۔ باری پاڑا اور بالاسور شہروں میں درجہ حرارت بالترتیب 46.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور 46.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جس سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا جو مسلسل بلند درجہ حرارت سے نبردآزما ہیں۔

بہار کے فوربس گنج میں درجہ حرارت 41.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ حالانکہ حال ہی میں بہار کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک پہنچ گیا تھا۔ اسی طرح تلنگانہ میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، راماگنڈم میں درجہ حرارت 44.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہندوستان میں الیکشن مذاق بن کر رہ گیا، نابالغ لڑکے نے بی جے پی کو ڈٖالا 8 بار ووٹ ؛ سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل

  ہندوستان میں لوک سبھا کے الیکشن دنیا بھر میں مذاق بن گئے ہیں اتر پردیش میں ایک نابالغ لڑکے کی جانب سے بی جے پی کو 8 مرتبہ ووٹ ڈالنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔

عوام بی جے پی اور آر ایس ایس کے نظریات کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے: ملکارجن کھرگے

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کانگریس اور انڈیا اتحاد (انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس) کے تئیں لوگوں کی سوچ میں بہت تبدیلی آئی ہے۔ انڈیا اتحاد کے حق میں ایک خاموش لہر چل رہی ہے جو لوک سبھا انتخاب میں بی جے پی کو اکثریت حاصل کرنے سے روکنے میں ...

انڈیا الائنس کو اپنے طور پر 300 سے زیادہ سیٹیں مل رہی ہیں: اروند کیجریوال

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال بی جے پی پر مسلسل حملے کر رہے ہیں۔ منگل (21 مئی) کو انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں ایک بار پھر بی جے پی اور اس کے لیڈروں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ’’یوگی جی نے بھی مجھے گالیاں دیں۔ آپ سے میں نہایت عاجزی سے کہنا چاہوں گا کہ آپ کے اصل دشمن آپ کی ...

شراب پالیسی معاملہ: منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 31 مئی تک کی توسیع

   دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں منیش سسودیا کو راحت نہیں ملی۔ راؤس ایونیو کورٹ نے سابق ڈپٹی سی ایم منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 31 مئی تک توسیع کر دی۔ دہلی میں مبینہ شراب گھوٹالے کی تحقیقات کر رہی سی بی آئی نے گزشتہ سال فروری میں منیش سسودیا کو گرفتار کیا ...

بیرون ملک سے غیر قانونی اور نامناسب چندہ لینے کے الزامات بے بنیاد، انتخابات کی وجہ سے لگائے جا رہے: عآپ

عام آدمی پارٹی پر بیرون ملک سے غیر قانونی اور نامناسب چندہ لینے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے ان الزامات کو مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ یہ برسوں پرانا الزام ہے۔ ان تمام باتوں پر عام آدمی پارٹی وزارت داخلہ، الیکشن ...

دہلی-این سی آر میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری، درجہ حرارت 47 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات نے جاری کیا الرٹ

دہلی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور آئی ایم ڈی نے جمعہ تک انتہائی درجہ حرارت کو لے کر ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ گرمی اس حد تک تباہی مچا رہی ہے کہ پیر کو بھی دہلی کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت 47 ڈگری سیلسیس کو پار کر گیا تھا۔ دریں اثنا، محکمہ موسمیات نے قومی راجدھانی میں گرمی کی لہر کے حالات ...