کوئی بھی طاقت ہندوستان سے اس کا آئین نہیں چھین سکتی، مدھیہ پردیش میں منعقدہ انتخابی ریلی میں راہل گاندھی کا خطاب

Source: S.O. News Service | Published on 1st May 2024, 11:10 AM | ملکی خبریں |

بھنڈ، یکم مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر بی جے پی کو اپنے نشانے پر لیا ہے۔ مدھیہ پردیش کی ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ وہ اسے آئین کو تبدیل کرنے کی کوشش میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ جب تک کانگریس ہے، کوئی بھی طاقت ہندوستان سے اس کا آئین نہیں چھین سکتی۔    اسی کےساتھ انہوں نے اپنے کارکنا ن سے کہا کہ وہ جہاں بھی جائیں، اپنے ساتھ آئین کی ایک کاپی ضرور رکھیں۔ 

 بھنڈ میں کانگریس امیدوار کی حمایت میں منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے اگنی ویر کے حوالے سے بھی مودی سرکار پرتنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے اگنی ویر جیسی اسکیم جاکر فوج کی توہین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی  سرکار نے فوجیوں کے ۲؍ حصوں میں بانٹ دیا ہے۔ اس تقسیم کے مطابق فوجیوں کے ایک طبقے کو پنشن ملے گی، کینٹین ملے گی اور بہتر تربیت حاصل ہوگی  جبکہ دوسرے جوانوں کو نہ تو کینٹین کی سہولت دستیاب ہوگی، نہ پنشن ملے گی اور نہ ہی اچھی تنخواہ حاصل ہوگی۔راہل گاندھی مدھیہ پریش کے بھنڈ حلقہ انتخاب سے کانگریس امیدوار پھول سنگھ بریا کی حمایت میں منعقدہ ایک عوامی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈرنے کہا کہ آج ملک پر بڑی ذمہ داری ہے۔ یہ ذمہ داری سیاسی جماعتوں پر بھی ہے اور عوام پر بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی معمولی الیکشن نہیں ہے بلکہ دو نظریات کی جنگ ہے اور ملک کے آئین کے تحفظ کی جنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے آئین نے غریبوں، آدیواسیوں، دلتوں اور عام زمرے کے لوگوں سمیت ملک کے تمام طبقات کو کچھ حقوق فراہم کئے ہیں، جن کی حفاظت کیلئے کانگریس پارٹی اور’ انڈیا‘ اتحاد میں شامل جماعتیں میدان میں ہیں۔  انہوں نے کہا کہ دوسری طرف بی جے پی اور اس کی نظریات سے اتفاق کرنے والی جماعتیں ہیں جنہوں نے یہ ذہن بنالیا ہے کہ اقتدار میں آئے تو آئین کو تبدیل کرکے اسے اپنے نظریات سے ہم آہنگ کرلیں گی جن میں غریبوں، دلتوں اور پسماندہ طبقات کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایساکچھ ہوا تو ملک کے لوگوں کو جو کچھ بھی حاصل ہوا ہے، وہ سب کچھ ختم ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ جو الیکشن ہے وہ جمہوریت اور قبائلیوں کے حقوق کی حفاظت کا الیکشن ہے۔اسی کے ساتھ انہوں نے اس بات کی یقین دہانی بھی کرائی کہ دنیا کی کوئی ایسی طاقت نہیں ہے جو آئین کو تبدیل کر سکے، کانگریس انہیں کرنے نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود بی جے پی  ایسا خواب دیکھ رہی ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے امبیڈکر کے ساتھ مل کر انگریزوں سے لڑائی لڑی ہے اور اس آئین کو ہندوستان کے عوام کی آواز کے حساب سے تیار کیا ہے،اسلئے ہم ہم اسے کسی  صورت ختم نہیں  ہونے دیں گے۔

 اسی دوران راہل گاندھی نے اپنے کارکنوں سےایک خاص اپیل بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ جہاں بھی جائیں، اپنے ساتھ آئین کی ایک کاپی ضرور رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پرچہ نامزدگی داخل کرنے جائیں، کسی انتخابی ریلی میں شریک ہوں، عوامی میٹنگ میں شرکت کریں یا کوئی اور موقع ہو، وہ اپنے ساتھ آئین کی کاپی ضرور رکھیں، اس سے انہیں تقویت ملے گی۔ اس تعلق سے انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ بھی کیا۔ اس میں انہوں نے لکھا کہ ’ہمارا آئین غریبوں کیلئے ایک اعزاز ہے،یہ محروموں کیلئے باعث احترام اور تمام شہریوں کیلئے وجہ افتخار ہے۔ کانگریس کے تمام امیدواروں اور لیڈروں سے میری اپیل ہے کہ وہ   ہر قسم کے عوامی رابطے کے دوران مقدس آئین کو اپنے ساتھ رکھیں۔ گاؤں گاؤں اور گلی گلی تک اس پیغام کو عام کریں کہ جب تک کانگریس ہے....بی جے پی کیا، دنیا کی کوئی طاقت ہندوستان سے اس کا آئین نہیں چھین سکتی۔‘‘اس موقع پر راہل گاندھی کے ہاتھ میں بھی آئین کی کاپی موجود تھی۔

 اس دوران راہل گاندھی نے کچھ اعلانات بھی کئے۔ انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ اگر کانگریس اقتدارمیں آتی ہے تو کسی خاتون کو اپنا منگل سوتر گروی رکھنے کی نوبت نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس جہاں کسانوں کی فلاح پرتوجہ دے گی، ان کیلئے اسکیمیں لائے 

ایک نظر اس پر بھی

ہندوستان میں الیکشن مذاق بن کر رہ گیا، نابالغ لڑکے نے بی جے پی کو ڈٖالا 8 بار ووٹ ؛ سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل

  ہندوستان میں لوک سبھا کے الیکشن دنیا بھر میں مذاق بن گئے ہیں اتر پردیش میں ایک نابالغ لڑکے کی جانب سے بی جے پی کو 8 مرتبہ ووٹ ڈالنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔

عوام بی جے پی اور آر ایس ایس کے نظریات کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے: ملکارجن کھرگے

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کانگریس اور انڈیا اتحاد (انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس) کے تئیں لوگوں کی سوچ میں بہت تبدیلی آئی ہے۔ انڈیا اتحاد کے حق میں ایک خاموش لہر چل رہی ہے جو لوک سبھا انتخاب میں بی جے پی کو اکثریت حاصل کرنے سے روکنے میں ...

انڈیا الائنس کو اپنے طور پر 300 سے زیادہ سیٹیں مل رہی ہیں: اروند کیجریوال

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال بی جے پی پر مسلسل حملے کر رہے ہیں۔ منگل (21 مئی) کو انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں ایک بار پھر بی جے پی اور اس کے لیڈروں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ’’یوگی جی نے بھی مجھے گالیاں دیں۔ آپ سے میں نہایت عاجزی سے کہنا چاہوں گا کہ آپ کے اصل دشمن آپ کی ...

شراب پالیسی معاملہ: منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 31 مئی تک کی توسیع

   دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں منیش سسودیا کو راحت نہیں ملی۔ راؤس ایونیو کورٹ نے سابق ڈپٹی سی ایم منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 31 مئی تک توسیع کر دی۔ دہلی میں مبینہ شراب گھوٹالے کی تحقیقات کر رہی سی بی آئی نے گزشتہ سال فروری میں منیش سسودیا کو گرفتار کیا ...

بیرون ملک سے غیر قانونی اور نامناسب چندہ لینے کے الزامات بے بنیاد، انتخابات کی وجہ سے لگائے جا رہے: عآپ

عام آدمی پارٹی پر بیرون ملک سے غیر قانونی اور نامناسب چندہ لینے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے ان الزامات کو مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ یہ برسوں پرانا الزام ہے۔ ان تمام باتوں پر عام آدمی پارٹی وزارت داخلہ، الیکشن ...

دہلی-این سی آر میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری، درجہ حرارت 47 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات نے جاری کیا الرٹ

دہلی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور آئی ایم ڈی نے جمعہ تک انتہائی درجہ حرارت کو لے کر ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ گرمی اس حد تک تباہی مچا رہی ہے کہ پیر کو بھی دہلی کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت 47 ڈگری سیلسیس کو پار کر گیا تھا۔ دریں اثنا، محکمہ موسمیات نے قومی راجدھانی میں گرمی کی لہر کے حالات ...