لوک سبھا الیکشن: تیسرے مرحلے کے1352 میں سے 244 امیدوار پر مجرمانہ مقدمات

Source: S.O. News Service | Published on 1st May 2024, 11:17 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، یکم مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) غیر سرکاری تنظیم اسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز (اے ایف ڈی آر) کی ایک رپورٹ کے مطابق لوک سبھا انتخابات ۲۰۲۴ء کے تیسرے مرحلے کے ۱۳۵۲؍امیدواروں میں سے ۱۸؍ فیصد یعنی ۲۴۴؍ کے خلاف مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔ تنظیم نے ۱۲؍ ریاستوں کے ۹۵؍ حلقوں سے الیکشن لڑنے والے ۱۳۵۲؍امیدواروں کے حلف نامہ کا تجزیہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ تیسرے مرحلے کی پولنگ ۷؍مئی کو ہوگی۔ تجزیہ میں معلوم ہوا ہے کہ ۱۷۲؍امیدوار سنگین فوجداری مقدمات میں ملزم ہیں جن کی سزا پانچ سال یا اس سے زیادہ ہے۔ فوجداری مقدمات والے ۲۴۴؍امیدواروں میں سے پانچ کے خلاف قتل کے الزامات ہیں اور ۲۴؍ نے قتل کی کوشش سے متعلق مقدمات کا اعتراف کیا ہے۔ 

خواتین کے خلاف جرائم سے متعلق مقدمات میں کل ۳۸؍ امیدوار ملزم ہیں جن میں سے دو عصمت دری کے مقدمات میں ملزم ہیں۔ مجموعی طور پر ۱۷؍ امیدواروں نے نفرت انگیز تقاریر سے متعلق مقدمات کا اعتراف کیا ہے۔ بڑی پارٹیوں میں بی جے پی کے ۸۲؍ امیدواروں میں سے ۲۲؍ اور کانگریس کے ۶۸؍ امیدواروں میں سے ۲۶؍ نے اپنے خلاف مجرمانہ مقدمات کا اعتراف کیا ہے۔ راشٹریہ جنتا دل کے تینوں امیدواروں اور شیوسینا کے پانچ میں سے چار امیدوار (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) مجرمانہ مقدمات میں ملزم ہیں۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد پوار) کے ۳؍ میں سے ۲؍ اور سماجوادی پارٹی کے ۱۰؍ میں سے ۵؍ امیدواروں پر مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔ جنتا دل (یونائیٹڈ) کے ۳؍ میں سے ایک اور ترنمول کانگریس کے ۶؍ میں سے ایک امیدوار پر فوجداری مقدمات درج ہیں۔ 

رپورٹ میں یپ بھی کہا گیا ہے کہ تیسرے مرحلے میں پولنگ ہونے والے ۹۵؍ حلقوں میں سے ۴۳’’ریڈ الرٹ ‘‘حلقے ہیں۔ خیال رہے کہ کسی حلقے کی ’’ریڈ الرٹ‘‘ کے طور پراس وقت درجہ بندی کی جاتی ہے جب وہاں سے مقابلہ کرنے والے ۳؍ یا زائد امیدواروں نے اپنے خلاف فوجداری مقدمات کا اعتراف کیا ہو۔ 

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ۱۳۵۲؍میں سے ۳۹۲؍ یا ۲۹؍ فیصد نے ایک کروڑ روپے سے زیادہ کے اثاثوں کا اعلان کیا ہے۔ ۱۶۳؍ امیدواروں نے ۵؍ کروڑ روپے سے زیادہ کے اثاثوں کا اعلان کیا ہے جبکہ ۱۰۲؍ نے ۲؍ سے ۵؍ کروڑ روپے کے درمیان اثاثے ظاہر کئے ہیں۔ جنتا دل (یونائیٹڈ) کے تینوں امیدواروں اور شیو سینا (ادھو بالاصاحب ٹھاکرے) کے پانچوں امیدواروں نے ایک کروڑ روپے سے زیادہ کے اثاثوں کا اعلان کیا ہے۔ 

اجیت پوار کی نیشنل کانگریس پارٹی کے تینوں امیدوار، راشٹریہ جنتا دل کے تینوں امیدوار، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے شیو سینا کے دونوں امیدوار اور نیشنلسٹ کے تینوں امیدوار بھی کروڑ پتی ہیں۔ بی جے پی کے ۹۴؍ فیصد امیدوار اور کانگریس کے ۸۸؍ فیصد امیدواروں کے پاس ایک کروڑ سے زیادہ کی جائیداد ہے۔ سماجوادی پارٹی کے ۱۰؍ میں سے ۹؍ امیدوار اور ترنمول کانگریس کے ۶؍ امیدواروں میں سے ۴؍ کروڑپتی ہیں۔ 

سب سے زیادہ اعلان کردہ اثاثوں کے ساتھ سرفہرست تین امیدوار پلاوی شرینواس ڈیمپو، جیوترادتیہ سندھیا اور چھترپتی شاہو شاہ جی ہیں۔ جنوبی گوا سے بی جے پی کے امیدوار ڈیمپو نے ۱۳۶۱؍کروڑ روپے سے زیادہ کے اثاثوں کا اعلان کیا ہے۔ سندھیا، جو بی جے پی کے امیدوار ہیں، مدھیہ پردیش کے گنا سے الیکشن لڑیں گے۔ ان کے پاس ۴۲۴؍کروڑ روپے سے زیادہ کے اثاثے ہیں۔ کانگریس کے شاہ جی، جو مہاراشٹر کے کولہاپور سے الیکشن لڑیں گے، ان کی جائیداد ۳۴۲؍کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ 

کل امیدواروں میں سے ۴۲۶؍امیدواروں نے کہا کہ ان کے پاس ۱۰؍ لاکھ روپے سے کم کے اثاثے ہیں۔ پانچ امیدواروں نے اعلان کیا کہ ان کے کوئی اثاثے نہیں ہیں۔ آزاد امیدوار عرفان ابوطالب چاند، جو کولہاپور سے شاہ جی کے خلاف مقابلہ کریں گے، نے ۱۰۰؍روپے کے منقولہ اثاثے ظاہر کئے ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ہندوستان میں الیکشن مذاق بن کر رہ گیا، نابالغ لڑکے نے بی جے پی کو ڈٖالا 8 بار ووٹ ؛ سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل

  ہندوستان میں لوک سبھا کے الیکشن دنیا بھر میں مذاق بن گئے ہیں اتر پردیش میں ایک نابالغ لڑکے کی جانب سے بی جے پی کو 8 مرتبہ ووٹ ڈالنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔

عوام بی جے پی اور آر ایس ایس کے نظریات کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے: ملکارجن کھرگے

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کانگریس اور انڈیا اتحاد (انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس) کے تئیں لوگوں کی سوچ میں بہت تبدیلی آئی ہے۔ انڈیا اتحاد کے حق میں ایک خاموش لہر چل رہی ہے جو لوک سبھا انتخاب میں بی جے پی کو اکثریت حاصل کرنے سے روکنے میں ...

انڈیا الائنس کو اپنے طور پر 300 سے زیادہ سیٹیں مل رہی ہیں: اروند کیجریوال

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال بی جے پی پر مسلسل حملے کر رہے ہیں۔ منگل (21 مئی) کو انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں ایک بار پھر بی جے پی اور اس کے لیڈروں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ’’یوگی جی نے بھی مجھے گالیاں دیں۔ آپ سے میں نہایت عاجزی سے کہنا چاہوں گا کہ آپ کے اصل دشمن آپ کی ...

شراب پالیسی معاملہ: منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 31 مئی تک کی توسیع

   دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں منیش سسودیا کو راحت نہیں ملی۔ راؤس ایونیو کورٹ نے سابق ڈپٹی سی ایم منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 31 مئی تک توسیع کر دی۔ دہلی میں مبینہ شراب گھوٹالے کی تحقیقات کر رہی سی بی آئی نے گزشتہ سال فروری میں منیش سسودیا کو گرفتار کیا ...

بیرون ملک سے غیر قانونی اور نامناسب چندہ لینے کے الزامات بے بنیاد، انتخابات کی وجہ سے لگائے جا رہے: عآپ

عام آدمی پارٹی پر بیرون ملک سے غیر قانونی اور نامناسب چندہ لینے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے ان الزامات کو مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ یہ برسوں پرانا الزام ہے۔ ان تمام باتوں پر عام آدمی پارٹی وزارت داخلہ، الیکشن ...

دہلی-این سی آر میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری، درجہ حرارت 47 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات نے جاری کیا الرٹ

دہلی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور آئی ایم ڈی نے جمعہ تک انتہائی درجہ حرارت کو لے کر ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ گرمی اس حد تک تباہی مچا رہی ہے کہ پیر کو بھی دہلی کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت 47 ڈگری سیلسیس کو پار کر گیا تھا۔ دریں اثنا، محکمہ موسمیات نے قومی راجدھانی میں گرمی کی لہر کے حالات ...