مودی حکومت کی دوسری مدت کار کا آخری بجٹ یکم فروری کو ہوگا پیش ، 31 جنوری سے شروع ہوگا بجٹ اجلاس

Source: S.O. News Service | Published on 11th January 2024, 4:16 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،11/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) مودی حکومت کی دوسری میعاد کا آخری  بجٹ اجلاس 31 جنوری سے شروع ہوگا اور  9 فروری تک جاری رہے گا۔ صدر دروپدی مرمو 31 جنوری کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب کریں گی۔ اس کے بعد یکم فروری کو وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن عبوری بجٹ پیش کریں گی۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق  لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر مودی حکومت اس عبوری بجٹ میں خواتین اور کسانوں سے متعلق بڑے اعلانات کر سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کسانوں کو دی جانے والی کسان سمان ندھی کو دوگنا کرنے کی تجویز لے سکتی ہے۔ تاہم فی الحال حکومت کے ایجنڈے میں کوئی بڑا قانون سازی کا کام نہیں ہے۔

اس سے قبل پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس گزشتہ سال 4 دسمبر سے شروع ہوا تھا جو مقررہ وقت سے ایک دن پہلے ختم ہو گیا تھا۔ یہ اجلاس اہم تھا کیونکہ اس دوران حکومت نے جرائم اور انصاف سے متعلق نئے بل منظور کیے تھے۔

اس کے علاوہ ایک اور اہم واقعہ پیش آیا تھا جس نے پارلیمنٹ کی سیکورٹی پر سوالیہ نشان لگا دیا تھا۔ دراصل لوک سبھا کی کارروائی کے دوران سامعین کی گیلری میں بیٹھے دو نوجوان ارکان پارلیمنٹ کی بنچ کے پاس پہنچے اور کوئی زرد گیس پھیلا دی تھی۔ تاہم ارکان اسمبلی نے ان نوجوانوں کو پکڑ کر سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دیا تھا۔

اس واقعے کے بعد اپوزیشن نے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے پارلیمنٹ میں بیان دینے کا مطالبہ کیا۔ اپوزیشن لیڈران نے احتجاج کیا تو ان پر پارلیمنٹ کے ضابطے کی بھی خلاف ورزی کا الزام عائد ہوا، جس کے پیش نظر اسپیکر لوک سبھا اور چیئرمین راجیہ سبھا نے اپوزیشن کے کئی ارکان پارلیمنٹ کو معطل کر دیا، جس کے بعد اپوزیشن نے پارلیمنٹ کمپلیکس میں گاندھی کے مجسمہ کے سامنے شدید مظاہرہ کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

تیسرے مرحلہ میں بی جے پی کو ایک بھی نشست نہیں ملے گی: اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی صدر اکھیلیش یادو نے اتوار کے دن دعویٰ کیاکہ بی جے پی لوک سبھا الیکشن کے مرحلہ سوم میں ایک بھی نشست نہیں جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ برسرِ اقتدار جماعت میں 400پار کا نعرہ لگاتے وقت ہوا کے رخ کو غلط کوسمجھا۔

آئین میں تبدیلی و ریزرویشن کو ختم کرنے کے لیے بی جے پی چار سو سیٹیں جتنا چاہتی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے ایک بار پھر ریزرویشن اور آئین کے حوالے سے بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ بات اب کھل کر سامنے آگئی ہے کہ بی جے پی آئین میں تبدیلی اور ریزرویشن کو ختم کرنا چاہتی ہے اس لیے وہ 400 سیٹیں جیتنا چاہتی ہے۔ وہ آر ایس ایس کے ...

مودی چاہتے ہیں کہ جمہوریت اور آئین ختم کیا جائے، دمن اور دیو میں انتخابی تشہیر کے دوران راہل گاندھی کا بیان

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دمن اور دیو میں کانگریس پارٹی کے لئے انتخابی تشہیر کے دوران کہا کہ بی جے پی ’ریزرویشن ختم کرو‘ گینگ کا اڈہ ہے اور مودی اس کے سرغنہ ہیں!

گجرات کے سمندر میں این سی بی اور اے ٹی ایس کی بڑی کارروائی، 80 کلو منشیات کے ساتھ 14 پاکستانی گرفتار

انڈین کوسٹ گارڈ نے گجرات کے ساحل سے دور بین الاقوامی میری ٹائم بارڈر لائن کے قریب 14 پاکستانی شہریوں کو تقریباً 80 کلو منشیات کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ یہ کارروائی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) اور گجرات اے ٹی ایس نے مشترکہ طور پر کی ہے۔ خفیہ معلومات کی بنیاد پر گزشتہ کئی دنوں سے ...

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

تمل ناڈو کے خشک سالی سے متاثرہ اضلاع کے آبی ذخائر میں صرف 55 فیصد پانی، کسانوں کو دیا گیا یہ مشورہ

  تمل ناڈو کے خشک سالی سے متاثرہ ویلور، رانی پیٹ، تروپتور اور ترووناملائی اضلاع میں زیادہ تر آبی ذخائر میں صرف 55 فیصد پانی بچا ہے۔ اس لیے کسانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایسی فصلوں کا رخ کریں جن میں کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ تمل ناڈو کے آبی وسائل کے محکمے کے ذرائع نے آئی اے این ...

غیر معمولی گرمی کے سبب آئندہ دنوں میں سبزیوں کی قیمت میں اضافہ کا امکان

ریٹنگ ایجنسی کرسیل نے کہا ہے کہ سبزیوں کی قیمتیںمعمول سے اوپردرجۂ حرارت کے سبب اگلے چند ماہ تک بڑھ سکتی ہیں۔یاد رہے کہ  انڈیا میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی )نے پیش گوئی کی تھی کہ سبزیوں کی قیمتیں بڑھنے کے امکانات ہیں۔جون میں مانسون کے آغاز کے بعد قیمتوں میں کمی کا امکان ...

ملک کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں5دنوں تک شدید گرمی کا امکان

ملک کے مشرقی اور جنوبی حصوں میں آئندہ پانچ دنوں تک شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔ہندوستانی محکمہ موسمیات ( آئی ایم ڈی  ) نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ آئی ایم ڈی نے  مغربی بنگال، اڈیشہ اور سب ہمالیائی مغربی بنگال کے الگ تھلگ علاقوں میں اگلے پانچ دنوں تک شدید گرمی کی لہر جاری رہنے کی ...

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔