پارلیمنٹ بجٹ سیشن 31جنوری سے شروع

Source: S.O. News Service | Published on 16th January 2020, 10:58 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،16/جنوری (ایس او نیوز/یو این آئی) پارلیمنٹ کا بجٹ سیشن31جنوری سے شروع ہورہا ہے اور3اپریل تک چلے گا اور اس میں مجموعی طور سے31سیشن ہوں گے -راجیہ سبھا سکریٹریٹ سے موصول سرکاری اطلاع کے مطابق، بجٹ سیشن دو مرحلوں میں ہوگا- پہلا مرحلہ31جنوری سے11فروری تک ہوگا- پہلے دن صدر رام ناتھ کووند دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے اور اس کے آدھے گھنٹے بعد معاشی سروے پیش کیا جائے گا-اگلے دن یکم فروری کو ہفتہ کے دن وزیر خزانہ سیتارمن لوک سبھا میں بجٹ پیش کریں گی - بجٹ پیش کرنے کے لئے اس دن ہفتہ ہونے کے باوجود پارلیمنٹ میں کام کاج جاری رہے گا-19دن کے درمیانی چھٹی کے بعد 2مارچ کو سیشن کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگاجو 3اپریل تک چلے گا-

ایک نظر اس پر بھی

مدارس کانظام ِ تعلیم؛ وقت کے تقاضوں کے عین مطابق ہوناچاہیے: امیر جماعت اسلامی ہند سیدسعادت اللہ حسینی کا خطاب

مرکزی تعلیمی بورڈ، جماعت اسلامی ہند نے ''ہندوستان کے دینی مدارس (اسلامی اسکولوں) کے نصاب کی ضابطہ بندی'' کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے  جماعت اسلامی ہند کے امیرجناب سید سعادت اللہ حسینی نے کہا، ''ملک میں دینی مدارس کا نصاب اس وقت ...

4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

 بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

وقت بدل رہا ہے، دوست دوست نہ رہا، پی ایم مودی کے بیان پر ملکارجن کھرگے کا جوابی حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے اڈانی-امبانی کے حوالے سے راہل گاندھی پر وزیر اعظم مودی کی تنقید کا سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت بدل رہا ہے۔ انتخابات کے تین مراحل ہو چکے ہیں اورمودی جی اپنے ہی دوستوں پر حملہ آور ہو گئے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ...

تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کا حتمی ڈیٹا جاری، آسام میں سب سے زیادہ 81، یوپی میں سب سے کم 57 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (7 مئی) کو مکمل ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے رات 11.40 بجے جاری حتمی اعداد و شمار کے مطابق 11 ریاستوں کے 93 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ کی تعداد 64.40 رہی جبکہ الیکشن کمیشن کی بہت سی کوششوں کے باوجود اس بار بھی ووٹنگ کی فیصد 2019 سے 2.09 کم رہی۔ جن ...