فلسطینیوں کو اسرائیلی جیلوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خوف

Source: S.O. News Service | Published on 27th April 2020, 1:52 PM | عالمی خبریں |

رام للہ،27؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) نئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بارے میں اعداد وشمار مرتب کرنے والے جانز ہاپکنز کورونا وائرس ریسورس سینٹر کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کی انفیکشن کا شکار ہونے والوں کی تعداد 29 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ کووڈ انیس کے سبب ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد دو لاکھ چھہ ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا ہے جہاں اس انفیکشن کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد نو لاکھ 40 ہزار کے قریب ہے جبکہ یہ وائرس اب تک وہاں 54 ہزار سے زیادہ انسانی جانیں لے چکا ہے۔

یورپ میں سب سے زیادہ اموات اٹلی میں: کووڈ۔19 کے سبب یورپ میں سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 26 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ وہاں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار سے زائد ہے۔

فرانس میں اس مہلک بیماری کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 62 ہزار کے قریب ہے جبکہ وہاں اس کے سب ہونے والی ہلاکتیں 23 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہیں۔

جرمنی میں کووڈ انیس کے سبب شرح اموات بدستور کافی کم ہے۔ یہاں انفیکشنز کی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار کے قریب ہے تاہم یہاں ہونے والی اموات 5,877 ہیں۔

برطانیہ ایسا پانچواں ملک بن گیا ہے جہاں کووڈ انیس کے سبب اموات کی تعداد 20 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ آج اتوار 26 اپریل کی صبح یہ تعداد 20,381 ہے جبکہ وہاں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد ایک لاکھ 50 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔

فلسطینیوں کو اسرائیلی جیلوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خوف: فلسطینیوں کو خوف ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید افراد میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے اور رہائی کے بعد ایسے مریض مزید افراد میں اس وائرس کے پھیلاؤ کا باعث بن سکتے ہیں۔ فلسطینیوں کے حقوق کےلیے کام کرنے والی ایک تنظیم فلسطینی پرزنرز کلب کے مطابق اسرائیل میں کورونا وائرس پہنچنے کے بعد درجنوں فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جا چکا ہے، تاہم رہائی پانے والے قیدیوں کی صحت سے متعلق معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ واضح رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قریب پانچ ہزار فلسطینی قیدی موجود ہیں۔ اسرائیل میں اب تک 15 ہزار افراد جب کہ فلسطینی علاقوں میں 350 افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو چکی ہے۔

وائرس سے بچ جانا اس کے خلاف مدافعت پیدا ہوجانا نہ سمجھا جائے، عالمی ادارہ صحت: عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچ جانے والے افراد یہ نہ سمجھیں کہ اب وہ دوبارہ اس وائرس سے متاثر نہیں ہو سکتے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق اب تک ایسے شواہد سامنے نہیں آئے، جو ان دعووں کی تصدیق کرتے ہوں۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ یہ سمجھ لینا کہ وائرس کے حملے سے بچ جانے کے بعد دوبارہ یہ وائرس ایسے شخص پر حملہ نہیں کر سکتا، ایک قبل از وقت اور خطرناک خیال ہو گا۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے یہ بیان مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے انسداد کے لیے جاری لاک ڈاؤن میں نرمی کے اعلانات کے بعد سامنے آیا ہے۔ اب تک واضح نہیں ہے کہ آیا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد دوبارہ اس وائرس میں مبتلا ہو سکتے ہیں یا نہیں۔

انڈونیشیا میں کورونا وائرس کے 275 نئے کیسز: انڈونیشیا میں اتوار کے روز کورونا وائرس کے مزید 275 کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس طرح انڈونیشیا میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد آٹھ ہزار آٹھ سو باسٹھ ہو گئی ہے۔ انڈونیشی وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 23 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جس کے ساتھ اس وبا کے نتیجے میں اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 743 ہو گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔