ہائی کمشنر سہیل محمود کو واپس ہندوستان بھیجے گا پاکستان، کرتارپور کوریڈور پر بات چیت کیلئے پاکستانی وفدکرے گاہندوستان کا دورہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th March 2019, 11:21 PM | عالمی خبریں |

اسلام آباد، 06 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بدھ کو کہا کہ پاکستان اپنے ہائی کمشنر کو واپس ہندوستان بھیج رہا ہے اور نئی دہلی کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے بات چیت کو تیار ہے۔قریشی نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں امریکہ، چین اور روس جیسے ممالک کے سفارتی کوششوں کی وجہ سے کشیدگی میں کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تنازعات کو ختم کرنے اور امن کی سمت میں آگے بڑھنے کا وقت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہندوستان کے ساتھ ان تمام مسائل کو سلجھانا چاہتا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان امن میں رکاوٹ ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے قریشی نے یہاں کہاکہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی واقعہ لگتا ہے اور یہ ایک مثبت واقعات میں سے ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے سفارتی کوشش اور بڑھا دی ہے اور ہم نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر (سہیل محمود) کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔پلوامہ میں 14 فروری کو جیش محمد کی طرف سے کرائے گئے دہشت گردانہ حملے میں سی آر پی ایف کے 40 جوانوں کے مارے جانے کے بعد پاکستان نے ضروری مشاورت کیلئے اپنے ہائی کمشنر کو واپس بلا لیا تھا۔ہندوستان کی طرف سے اس کے ہائی کمشنر اجے بساریا کو اسلام آباد سے بلائے جانے کے بعد پاکستان نے یہ قدم اٹھایا تھا۔پلوامہ حملے کے بعد ہندوستانی فضائیہ نے دہشت گردی مخالف مہم کے تحت 26 فروری کو پاکستان کے بالاکوٹ میں جیش محمد کے تربیتی کیمپ کو نشانہ بنایا تھا،اس کے اگلے دن پاکستانی فضائیہ نے جوابی حملہ کیا اور اس دوران بھارت کی ایک مگ ۔21 گرا دیا گیا اور اس کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھینندن ہلال کو یرغمال بنا لیا گیا،بعد میں ان کو جمعہ کو ہندوستان کو سونپا گیا۔وزیر خارجہ نے ہندوستان کے ساتھ موجودہ تعلقات میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپو کے کردار کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ میں کہنا نہیں چاہتا تھا لیکن ذاتی سفارتکاری کارگر رہی۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ نے ذاتی سفارتکاری کے ذریعے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے کردار ادا کیا۔ قریشی نے کہا کہ چین، روس، ترکی، یو اے ای اور اردن کے وزرائے خارجہ نے بھی دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔قریشی نے کہا کہ کرتارپور کوریڈور پر بات چیت کے لیے پاکستان کا ایک وفد نئی دہلی کا دورہ کرے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔