پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کورونا پازیٹو

Source: S.O. News Service | Published on 21st March 2021, 12:19 PM | عالمی خبریں |

اسلام آباد،21؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان جان لیوا وبا کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے، ان کی کورونا جانچ پازیٹو آئی ہے۔ 68 سالہ عمران خان کے کورونا متاثر ہونے کی خبر کے چند گھنٹوں بعد یہ خبر آئی کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی کورونا متاثر پائی گئی ہیں۔

ٹؤٹر پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے کورونا ٹسٹ کرایا تھا اور ان کا ٹسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد وزیراعظم نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ ٹویٹر پر بشریٰ بی بی کے کورونا متاثر ہونے کی خبر آئی۔

عمران خان نے دو روز قبل ہی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان عوام سے اپیل کی کہ کورونا وبا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ ویکسین لگوانے کے بعد کورونا متاثر ہونے کی خبر نے پاکستان میں ان لوگوں کو ایک ہتھیار دے دیا ہے جو ویکسین کی افادیت پر سوال اٹھاتے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس ویکسین کا کیا فائدہ ہے جب اس کے لگوانے کے دو دن بعد ہی وزیر اعظم کورونا متاثر ہو گئے۔

طبی اور سرکاری ستح پر اس کی وضاحت کی گئی کہ کسی بھی ویکسین کے اثر کا پتہ پہلی خوراک کے دو دن بعد نہیں لگتا۔ دوسری خوراک کے بھی کچھ دنوں بعد ہی اس کا اثر نظر آ تا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔