سیلاب کی تباہی سے بے حال پاکستان کو توڑنا پڑا میٹھے پانی کی جھیل پر بنا پشتہ، ایک لاکھ افراد بے گھر

Source: S.O. News Service | Published on 6th September 2022, 9:30 PM | عالمی خبریں |

اسلام آباد،6؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) پاکستان میں سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے۔ اب تک 1300 سے زائد لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں اور لاکھوں افراد بے گھر ہیں۔ کچھ ممالک پاکستان کی مدد کے لیے آگے بھی آئے ہیں، لیکن زمینی سطح پر پاکستان کی حالت سنبھلتی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔ لوگوں کے لیے مصیبتیں کم ہونے کی جگہ بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ سیلاب کی خطرناک صورت حال کو دیکھتے ہوئے پاکستان نے’منچار جھیل‘ پر بنے پشتہ کو توڑ دیا ہے۔ یہ جھیل ملک کی سب سے بڑی جھیل ہے جسے میٹھے پانی کی جھیل بھی کہا جاتا ہے۔ اس جھیل میں پانی اتنا زیادہ بھر گیا تھا کہ اس کا کنارہ پھٹنے کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا۔ ایسے میں زبردست تباہی کا اندیشہ پیدا ہو گیا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ جھیل کی آبی سطح خطرے کے نشان کو پار کر گئی تھی جس کے سبب جنوبی سندھ کے 50 لاکھ لوگوں پر خطرہ منڈلا رہا تھا۔ جھیل توڑنے کی وجہ سے اس کا پانی رہائشی علاقوں میں پھیل گیا اور کم و بیش ایک لاکھ لوگ دوسری جگہ منتقل ہونے کو مجبور ہو گئے۔ وہاں سے نکلے لوگوں کو کیمپوں میں رہنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ وزیر برائے آبپاشی کے مطابق جھیل توڑنے سے زیادہ آبادی والے علاقوں میں پیدا خطرہ ٹل گیا ہے۔

سندھ علاقہ کے وزیر برائے اطلاعات شرجیل انعام میمن نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ انجینئروں کو پانی نکالنے کے لیے منچار جھیل کے ایک نالے کو کاٹنا پڑا ہے۔ اس سے سہوان اور بھان سعید آباد کے شہروں کو بہت زیادہ خطرہ تھا۔ افسران نے بتایا کہ ملک کی تاریخ میں اس طرح کا سیلاب کبھی نہیں آیا تھا۔ سیلاب کے پانی کا راستہ تو بدل دیا گیا ہے، لیکن خطرہ ہنوز برقرار ہے۔ چھوٹی بستیوں سے اب بھی ہزاروں لوگوں کو نکالنا باقی ہے۔ اس کے علاوہ افسران کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس تباہی سے باہر نکلنے کے لیے حکومت پاکستان کو تقریباً 80 ہزار کروڑ روپیوں کا خرچ کرنا ہوگا۔ مانسون ختم ہونے کے بعد سردیاں دستک دیں گے تو ایسے میں بے گھر لوگوں کو گھر مہیا کرانا بھی ایک چیلنج ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔