پاکستان میں سیلاب سے حالات بدتر، لاہور کے کاروباریوں نے ہندوستان سے مانگی مدد

Source: S.O. News Service | Published on 31st August 2022, 11:26 AM | عالمی خبریں |

لاہور، 31؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) پاکستان میں لگاتار جاری بارش اور سیلاب سے حالات انتہائی خراب ہو گئے ہیں۔ بازاروں میں سبزیوں اور ضروری سامان کی آسمان چھوتی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایل سی سی آئی) نے منگل کو حکومت سے واگھہ سرحد کے ذریعہ سے پڑوسی ہندوستان سے سبزی درآمد کرنے کی اجازت دینے کی اپیل کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایل سی سی آئی کے سربراہ نعمان کبیر نے حکومت سے گزارش کی ہے کہ ہندوستان سے سبزیوں کی درآمد کی اجازت دے، تاکہ اس کی قیمتوں کو قابو کیا جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ ’’حالیہ سیلاب نے ملک بھر میں ٹماٹر، پیاز، آلو اور دیگر سبزیوں کی فصلوں کو تباہ کر دیا ہے۔‘‘ انھوں نے کہا کہ بحران آئندہ تین ماہ تک جاری رہنے کی امید ہے۔ ستمبر، اکتوبر اور نومبر میں سبزیوں کا بحران مزید گہرا ہو سکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واگھہ بارڈر کے ذریعہ ہندوستان سے پاکستان تک سبزیاں پہنچانے میں کچھ دن لگیں گے۔ ملک بھر میں موسلادھار بارش کے سبب آئے سیلاب کے درمیان جنرل اسٹور مالکان صارفین سے زیادہ قیمت وصول کر رہے ہیں، جس سے سبزیوں کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔ کاروباری ایسے وقت میں زبردست منافع کما رہے ہیں، جب لگاتار مانسون کی بارش سے مرنے والوں کی تعداد 1100 کے اعداد و شمار کو پار کر گئی ہے اور ملک کی معیشت کو 10 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق بازار میں ٹماٹر 250 پاکستانی روپیہ فی کلو فروخت ہو رہا ہے، جب کہ اس کی اصل قیمت 190 پاکستانی روپیہ فی کلو ہے۔ جیو نیوز نے بتایا کہ اسی طرح فروخت کنندہ پیاز کو 300 پی کے آر سے 320 پی کے آر فی کلوگرام فروخت کر رہے ہیں، جب کہ کموڈٹی کی شرح افسران کے ذریعہ 290 پی کے آر مقرر کی گئی تھی۔ اسی طرح آلو 100 پی کے آر فی کلو کی سرکاری شرح کی جگہ 120 پی کے آر سے 140 پی کے آر فی کلوگرام پر فروخت کی جا رہی ہے۔ ادرک کا آفیشیل ریٹ 360 پی کے آر فی کلو ہے، لیکن یہ بازار میں 380 پی کے آر فی کلو کے حساب سے دستیاب ہے۔ لہسن 250 پی کے آر فی کلو فروخت ہو رہا ہے، جب کہ اس کی طے قیمت 200 پی کے آر فی کلو ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔