بنگلہ دیش: سیلاب نے مچائی تباہی، کئی گاؤں غرقاب، 70 لاکھ افراد مشکل میں

Source: S.O. News Service | Published on 15th July 2020, 9:00 PM | عالمی خبریں |

ڈھاکہ،15؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) موسلادھار بارش کی وجہ سے بنگلہ دیش میں سیلاب کا نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ حالات اس قدر خراب ہیں کہ 7 لاکھ سے زائد لوگوں کو اپنا گھر چھوڑنے کے لیے مجبور ہونا پڑا اور تقریباً 70 لاکھ افراد مشکل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ سینکڑوں گاؤں غرقاب ہو گئے ہیں اور ساتھ ہی بنگلہ دیش کے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں کے کئی اضلاع میں حالات انتہائی سنگین نظر آ رہ ہیں۔ وہاں لوگوں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا ہے۔ ان کی زندگیاں بھی خطرے میں پڑ گئی ہیں۔

کچھ میڈیا ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش میں پیر کے روز سے ہی 14 ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔ 'ڈھاکہ ٹریبیون' میں شائع ایک خبر کے مطابق جمال پور، کری گرام اور گیبندھ میں منگل کی صبح تک 5 لاکھ سے زائد لوگ ہجرت کر چکے تھے۔ اس ہجرت کی وجہ سے گھریلو مویشیوں کی حفاظت بھی ایک بہت بڑا مسئلہ بن کر ابھرا۔ بتایا جاتا ہے کہ برہمپتر ندی بہادر پوائنٹ پر خطرے کے نشان سے 99 سنٹی میٹر اوپر بہہ رہی ہے۔

اس سے قبل بنگلہ دیش جل وکاس بورڈ (بی ڈبلیو ڈی بی) نے لال منیر ہاٹ ضلع کے ہاتی بندا علاقہ واقع تیستا بیراج پوائنٹ علاقہ میں ریڈ الرٹ جاری کیا، کیونکہ تیستا ندی خطرے کی سطح سے 53 سنٹی میٹر اوپر بہہ رہی ہے۔ دبی ڈبلیو ڈی بی اور ایف ایف ڈبلیو سی کے مطابق آئندہ 72 گھنٹوں میں شمالی بنگلہ دیش اور آس پاس کے شمال مشرقی ہندوستانی ریاستوں آسام، میگھالیہ، بہار اور مغربی بنگال میں زبردست بارش جاری رہ سکتی ہے جس سے سیلاب کے خطرناک صورت حال اختیار کرنے کا اندیشہ بڑھ رہا ہے۔

اس وقت بنگلہ دیش کے کم از کم 10 اضلاع میں سیلاب کا نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ آئندہ 24 سے 72 گھنٹوں میں کم از کم تین مزید اضلاع متاثر ہو سکتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ راحت اور بازآباد کاری کے وزیر محمد انعام الرحمن نے پیر کی شام ہی کہہ دیا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ سبھی متاثرین کی فہرست بنائی جائے گی اور راحت دی جائے گی۔ بہر حال، ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بارش جاری رہتی ہے تو آئندہ ہفتہ کے آخر تک ڈھاکہ اور نارائن گنج کے ذیلی علاقوں میں بھی سیلاب آ سکتا ہے۔

اس درمیان گدی ماری یونین کونسل کے سربراہ اطیر رحمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیر کی صبح 8 مہینے کی الیفا اپنی ماں کے ساتھ سو رہی تھی اور اچانک سیلاب کے پانی میں گر گئی۔ اس وقت اس کی ماں سو رہی تھی۔ بعد میں نیند سے جاگنے پر ماں نے بچی کو سیلاب کے پانی میں تیرتا پایا۔ یہ پانی تیستا ندی سے ان کے گھر میں گھس گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔