بیروت دھماکہ: دولاکھ سے زائد افراد ہوئے بے گھر

Source: S.O. News Service | Published on 6th August 2020, 10:46 AM | عالمی خبریں |

بیروت،6؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) لبنان کے صدر مشیل آون نے بدھ کو کہا کہ دارالحکومت بیروت میں منگل کو ہوئے دھماکوں سے گھروں اور رہائشی عمارتوں سمیت اونچی عمارتوں کو کافی نقصان پہنچا ہے اور اس سے دولاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ صدر مشیل آون نے کہا کہ کابینہ کی ہنگامی میٹنگ بلائی گئی اور کہا کہ دارالحکومت میں ہوئے زبردست دھماکوں کے بعد دو ہفتے کے لیے ہنگامی حالات کا اعلان کیا جانا چاہیے۔ ان دھماکوں میں کم ازکم 100 افراد کی جان چلی گئی اور 4000 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔

حکام نے کہا کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ لوگوں کی تلاش کے لیے ہنگامی عملہ ملبے سے لوگوں کو نکالنے کے لیے کھدائی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیروت بندرگاہ پر منگل کو زبردست دھماکے ہوئے۔ حکام نے کہا کہ گوداموں میں سے جب ایک گودام میں رکھی گئی وافر مقدار میں امونیم نائٹریٹ نے آگ پکڑ لی، تو پورا شہر دہل گیا اور اس سے وسیع پیمانے پر نقصان ہوا۔ وزیراعظم حسن دیاب نے بدھ کو تین روز کے سوگ کی اپیل کی۔

وہیں لبنانی دارالحکومت بیروت میں ہونے والے دھماکے میں دو فلپائنی شہری ہلاک اور آٹھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ سی این این نیوز چینل نے بدھ کے روز لبنان میں فلپائنی سفارت کار اجیت پنیمنگلور کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ وہیں اس واقعے کے بعد سے 11 دیگر شہری لاپتہ ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے میں ہلاک ہونے والے فلپائن کے شہری وہاں ملازمین کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منگل کی شام ہونے والے دھماکے میں 100 سے زیادہ افراد ہلاک اور 4000 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔