بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 16th April 2024, 12:25 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 15/اپریل (ایس او نیوز) بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری افسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی حق رائے دہی کا استعمال کریں  اور اپنے ووٹوں کو ضائع ہونے نہ دیں۔

SVEEP (Systematic Voters Education and Electoral Participation program) کے تحت پیر صبح دس بجے  بھٹکل تعلقہ  انتظامیہ  (منی ودھان سودھا) سے ریلی نکالی گئی، جو نیشنل ہائی وے سے شمس الدین سرکل ہوتے ہوئے  ساگرروڈ پر گھوم کر  گروسُدھیندرا کالج کے میدان پہنچ کر جلسہ میں تبدیل ہوگئی۔ریلی میں سرکاری افسران کے ساتھ ساتھ  کالج کے طلبہ نے کثیر تعداد میں حصہ لیا ااور کالج میدان پہنچ کر اِس انداز میں قطار لگائی کہ اوپر سے دیکھنے پر SVEEP لکھا ہوا نظر آرہا تھا۔

بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نیئنا کی قیادت میں بھٹکل تحصیلدار  ناگراج نائیکڈ،  تعلقہ پنچایت ایکزی کوٹیو آفسر پربھاکر چکن منے، بھٹکل ٹاون  میونسپل چیف افسر   شیوانند آلور، جالی  پٹن پنچایت چیف آفسر منجپّا ، بلاک ایجوکیشن آفسر  وی ڈی موگیر ودیگر کئی سرکاری اہلکار موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نئینا نے بتایا کہ  اسمبلی انتخابات میں بھٹکل میں قریب 79 فیصد ووٹنگ درج کی گئی تھی، مگر  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں ہمارا  ٹارگٹ بھٹکل میں  سو فیصدووٹنگ  کرانا ہے۔ معذور لوگوں اور بزرگ لوگوں کو سرکار کی طرف سے ووٹنگ کے لئے سہولیات فراہم کی جارہی ہے اور ایسے لوگوں کو  پولنگ بوتھ آنے کی ضرورت نہیں ہے، پولنگ اہلکار خود گھر پہنچ کر ووٹنگ کرائیں گے۔ دیگر لوگوں  بالخصوص نوجوان ووٹروں کو بڑھ چڑھ کر ووٹنگ میں حصہ لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بھٹکل کے عوام  پر زور دیا  کہ وہ ہرحال میں  ووٹ دیں اور اپنا ووٹ ضائع  نہ کریں۔ یاد رہے کہ بھٹکل میں 7 مئی  کو ووٹنگ ہوگی۔

 

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔