نوواک جوکووچ ٹینس کے اوپن دور میں سب سے زیادہ گرینڈ سلیم جیتنے والے پہلے کھلاڑی

Source: S.O. News Service | Published on 12th September 2023, 1:26 PM | اسپورٹس |

نیویارک، 12/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) سربیا کے نوواک جوکووچ نے یو ایس اوپن 2023ء کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ فائنل میں انہوں نے روس کے ڈینیل میدویدیف کو شکست دے دی۔ یہ جوکووچ کا ۲۴؍ واں گرینڈ سلیم اور چوتھا یو ایس اوپن مینز سنگلز ٹائٹل ہے۔اس کے ساتھ ہی جوکووچ نے میدویدیف سے2021ء کے فائنل میں ملنے والی شکست کا حساب بھی بیباق کردیا ہے۔سربیا کے اسٹار نے گرینڈ سلیم جیتنے کے معاملے میں سابق آسٹریلوی ٹینس اسٹار مارگریٹ کورٹ کی برابری کر لی ہے۔ جوکووچ۲۴؍ گرینڈ سلیم کے ساتھ مردوں کے سنگلز میں سب سے زیادہ خطاب جیتنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔

 میچ کے بعد جوکووچ نے کہاکہ ’’میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں یہاں آپ کے ساتھ24 ویں گرینڈ سلیم کے بارے میں بات کروں گا۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ حقیقت ہوگی لیکن پچھلے کچھ برسوں میں مجھے ایسا لگا جیسے میرے پاس ایک موقع ہے، میرے پاس تاریخ رقم کرنے کا موقع ہے اور اگر یہ دستیاب ہے تو کیوں نہ اس موقع سے فائدہ اٹھایا جائے۔ اس فتح کے ساتھ جوکووچ نے اپنے روسی حریف میدویدیف سے۲۰۲۱ء کا بدلہ لے لیا جب میدویدیف نے انہیں سیدھے سیٹوں میں شکست دے کر ان کی جیت کی رفتار کو بریک لگا دی تھی۔ جوکووچ1969ء میں راڈ لیور کے بعد ایک ہی سال میں چاروں گرینڈ سلیم جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

 نیویارک کے مارگریٹ کورٹ میں کھیلے جانےوالے فائنل میں جوکووچ نے ڈینیل میدویدیف کو سخت مقابلے میں ۳۔۶، ۶۔۷، ۳۔۶؍ سے شکست دی۔36سالہ جوکووچ نے پہلا سیٹ آسانی سے ۳۔۶؍سے جیت لیا۔ میدویدیف نے دوسرے سیٹ میں واپسی کی کوشش کی لیکن جوکووچ نے دوسرا سیٹ بھی ۶۔۷؍سے جیت لیا۔تیسرے سیٹ میں آسانی سے۳۔۶؍سے جیت کر انہوں نے اپنا ریکارڈ۲۴؍ واں گرینڈ سلیم خطاب جیت لیا۔ خیال رہے کہ جوکووچ کو2021ء میں یو ایس اوپن کے فائنل میں میدویدیف کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جوکووچ کا یہ چوتھا یو ایس اوپن ٹائٹل ہے۔ اس سے قبل انہوں نے2011ء، 2015ء اور 2018ء میں یو ایس اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ جوکووچ ریکارڈ ۳۶؍ویں مرتبہ گرینڈ سلیم فائنل میں پہنچے اور۲۴؍ ٹائٹل جیتے۔ جوکووچ اوپن ایرا میں ۲۴؍ گرینڈ سلیم جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ اس سے قبل جوکووچ سب سے زیادہ گرینڈ سلیم (مرد اور خواتین کے سنگلز) جیتنے کے معاملے میں سیرینا ولیمز (۲۳؍ گرینڈ سلیم) کے برابر تھے۔ مارگریٹ کورٹ نے بھی کل 24 گرینڈ سلیم جیتے ہیں لیکن ان میں سے ۱۳؍ اوپن ایرا سے پہلے کے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...