دہلی ہائی کورٹ کا وزیر اعلیٰ کیجریوال کی اہلیہ کو حکم، سوشل میڈیا سے ہٹائی جائے عدالتی کارروائی کی ویڈیو ریکارڈنگ

Source: S.O. News Service | Published on 15th June 2024, 5:20 PM | ملکی خبریں |

نئی  دہلی، 15/ جون (ایس او نیوز /ایجنسی)  دہلی ہائی کورٹ نے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال کو شراب پالیسی سے متعلق کیس میں عدالت کی سماعت کی ویڈیو ریکارڈنگ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 28 مارچ کو دہلی ہائی کورٹ میں ایکسائز پالیسی کیس سے متعلق سماعت ہوئی تھی، جس کی ویڈیو ریکارڈنگ کی گئی تھی۔ اس ویڈیو ریکارڈنگ کو سنیتا کیجریوال نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا ہے۔ ہائی کورٹ نے سنیتا کیجریوال کو اس ویڈیو کو ہٹانے کا حکم دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال ٹرائل کورٹ سے خطاب کر رہے ہیں۔ جسٹس نینا بنسل کرشنا اور امت شرما کی بنچ نے خلاف ورزی کا الزام لگانے والی درخواست پر سنیتا کیجریوال اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس، میٹا اور یوٹیوب سمیت چھ لوگوں کو نوٹس جاری کیا۔ عدالت نے یک طرفہ عبوری حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ کیس کی مزید سماعت 9 جولائی کو ہوگی۔

سی ایم اروند کیجریوال نے 28 مارچ کو خصوصی جج (پی سی ایکٹ) کاویری باویجا سے ذاتی طور پر خطاب کیا تھا جب انہیں ای ڈی کے ذریعہ گرفتاری کے بعد دوسری بار عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ اس کے فوراً بعد خطاب کی آڈیو/ویڈیو ریکارڈنگ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔ سنیتا کیجریوال نے دوسرے اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی ویڈیو کو ری ٹویٹ کیا۔

یہ عرضی وکیل ویبھو سنگھ نے دائر کی تھی۔ ویبھو سنگھ نے اپنی درخواست میں دعویٰ کیا کہ جب اروند کیجریوال کو 28 مارچ کو  دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں گرفتاری کے بعد ٹرائل کورٹ میں پیش کیا گیا تو انہوں نے عدالت سے ذاتی طور پر خطاب کرنے کا انتخاب کیا اور کارروائی کی ویڈیو ریکارڈنگ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹ کی، جو  دہلی ہائی کورٹ کی عدالتوں کلے لئے ویڈیو کانفرنسنگ رول، 2021 کے تحت ممنوع ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مسلم پرسنل لاء بورڈ وفد کی آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ سے ملاقات؛ نائیڈو نےمسلمانوں کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کا دلایا یقین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ایک وفد نے ریاست آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی اور وقف ترمیمی بل 2024 سے متعلق اپنے اعتراضات اور اندیشوں سے انھیں واقف کرایا۔

پونے میں پانی کی ٹنکی پھٹنے سے 4 مزدور ہلاک، 7 زخمی

مہاراشٹر کے پونے میں پانی کی ٹنکی اچانک پھٹ جانے سے 4 مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس دلخراش واقعے میں 7 دیگر مزدور بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور وہاں نہا رہے تھے۔ دستیاب معلومات کے مطابق، یہ ٹنکی صرف 3 روز پہلے ہی نصب کی گئی تھی۔ جیسے ہی حادثے کی ...

یوپی ضمنی انتخابات: کانگریس نے سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر امیدوار نامزد کیا

اتر پردیش میں سات سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ کانگریس وہاں اپنے نشان پر انتخاب لڑنے کی ہمت نہیں کر پا رہی، جس کا ثبوت جمعرات کو اس وقت ملا جب سماج وادی پارٹی نے اپنے دو امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ ایس پی نے غازی آباد کی صدر سیٹ سے سنگھ راج جاٹو ...

فضائی آلودگی کنٹرول کرنے کے اقدامات: این ڈی ایم سی نے دہلی میں پارکنگ فیس دوگنا کر دیا

دہلی میں فضائی آلودگی خطرناک سطح تک پہنچ گئی ہے، اور اس کے تدارک کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) نے اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں میں پارکنگ فیس دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد نجی گاڑیوں کے استعمال کو کم ...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات: وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سمیت 100 سے زائد رہنماؤں نے آج جمع کرائے نامزدگی کے کاغذات

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں تیزی آ گئی ہے۔ آج مختلف سیاسی جماعتوں کے 100 سے زائد امیدواروں نے اپنے نامزدگی کے کاغذات جمع کرائے، جس کے نتیجے میں متعلقہ علاقوں میں خاصی سرگرمی دیکھنے کو ملی۔ شہروں اور قصبوں میں پورے دن ریلیوں اور اجلاسوں کا سلسلہ جاری رہا۔ 4 ...

مادھبی پوری بچ پی اے سی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں، کمیٹی کا اجلاس ملتوی

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کی چیئرپرسن مادھبی پوری بچ نے آج (24 اکتوبر 2024) ذاتی وجوہات کی بنا پر پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ کانگریس کے رہنما اور پی اے سی کے چیئرمین کے سی وینوگوپال نے ان کی غیر موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے ...