نیٹ امتحان منسوخ کرنے کے مطالبہ پر پٹنہ میں طلبا کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج

Source: S.O. News Service | Published on 15th June 2024, 5:37 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ، 15/ جون (ایس او نیوز /ایجنسی)  این ای ای ٹی (نیٹ) امتحان میں مبینہ گڑبڑی کو لے کر طلباء میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ہفتہ کو سینکڑوں طلباء اس امتحان کو منسوخ کرنے کے مطالبہ پر سڑکوں پر اترے اور زبردست مظاہرہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق احتجاجی طلباء ہٹانے کے لئے پولیس کو طاقت کا استعمال کرنا پڑا۔ پولیس کے لاٹھی چارج کرنے پر مظاہرین پیچھے ہٹ گئے۔

طلباء نے پٹنہ کے دنکر گولمبر کے پاس ہنگامہ کیا۔ دریں اثنا، انہیں اوپن بورڈ کے 12ویں کے طلباء نے بھی حمایت دی۔ مظاہرین طلباء نے مرکزی حکومت کا پتلا نذر آتش کیا اور سڑک پر ٹائر جلا کر راستہ مسدود کر دیا۔ اس دوران دنکر گولمبر پر نقل و حمل پوری طرح ٹھپ ہو گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر طلباء کو کھدیڑا، اس کے بعد حالات معمول پر لوٹے۔

طلباء کا مطالبہ تھا کہ امتحان کو منسوخ کر دیا جائے، کیونکہ اس میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی ہے۔ طلباء کا مطالبہ ہے کہ امتحان کو منسوخ کرنے کے بعد اسے دوبارہ منعقد کرایا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پرچہ لیک کرنے کے معاملہ میں گرفتاری ہوئی ہے، پھر بھی حکومت ماننے کو تیار نہیں ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ این ٹی اے (امتحان منعقد کرانے والا ادارہ) نے جو گریس مارکس دئے ہیں، وہیں کہیں سے بھی مناسب نہیں تھے۔ اس کے بعد یہ معاملہ سپریم کورٹ بھی پہنچا گیا۔ پیپر لیک کا ثبوت پٹنہ پولیس کی اقتصادی جرائم یونٹ کے پاس ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ امتحان میں بیٹھنے جا رہے طلباء کے پاس پہلے سے ہی سوال نامہ پہنچ چکا تھا۔ مظاہرین نے اعلان کیا کہ جب تک ان کے مطالبہ تسلیم نہیں کئے جائیں گے، ان کی تحریک جاری رہے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

مسلم پرسنل لاء بورڈ وفد کی آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ سے ملاقات؛ نائیڈو نےمسلمانوں کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کا دلایا یقین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ایک وفد نے ریاست آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی اور وقف ترمیمی بل 2024 سے متعلق اپنے اعتراضات اور اندیشوں سے انھیں واقف کرایا۔

پونے میں پانی کی ٹنکی پھٹنے سے 4 مزدور ہلاک، 7 زخمی

مہاراشٹر کے پونے میں پانی کی ٹنکی اچانک پھٹ جانے سے 4 مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس دلخراش واقعے میں 7 دیگر مزدور بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور وہاں نہا رہے تھے۔ دستیاب معلومات کے مطابق، یہ ٹنکی صرف 3 روز پہلے ہی نصب کی گئی تھی۔ جیسے ہی حادثے کی ...

یوپی ضمنی انتخابات: کانگریس نے سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر امیدوار نامزد کیا

اتر پردیش میں سات سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ کانگریس وہاں اپنے نشان پر انتخاب لڑنے کی ہمت نہیں کر پا رہی، جس کا ثبوت جمعرات کو اس وقت ملا جب سماج وادی پارٹی نے اپنے دو امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ ایس پی نے غازی آباد کی صدر سیٹ سے سنگھ راج جاٹو ...

فضائی آلودگی کنٹرول کرنے کے اقدامات: این ڈی ایم سی نے دہلی میں پارکنگ فیس دوگنا کر دیا

دہلی میں فضائی آلودگی خطرناک سطح تک پہنچ گئی ہے، اور اس کے تدارک کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) نے اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں میں پارکنگ فیس دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد نجی گاڑیوں کے استعمال کو کم ...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات: وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سمیت 100 سے زائد رہنماؤں نے آج جمع کرائے نامزدگی کے کاغذات

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں تیزی آ گئی ہے۔ آج مختلف سیاسی جماعتوں کے 100 سے زائد امیدواروں نے اپنے نامزدگی کے کاغذات جمع کرائے، جس کے نتیجے میں متعلقہ علاقوں میں خاصی سرگرمی دیکھنے کو ملی۔ شہروں اور قصبوں میں پورے دن ریلیوں اور اجلاسوں کا سلسلہ جاری رہا۔ 4 ...

مادھبی پوری بچ پی اے سی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں، کمیٹی کا اجلاس ملتوی

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کی چیئرپرسن مادھبی پوری بچ نے آج (24 اکتوبر 2024) ذاتی وجوہات کی بنا پر پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ کانگریس کے رہنما اور پی اے سی کے چیئرمین کے سی وینوگوپال نے ان کی غیر موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے ...