مشہور مصنفہ اروندھتی رائے کے خلاف ’یو اے پی اے‘ کے تحت چلے گا مقدمہ

Source: S.O. News Service | Published on 15th June 2024, 12:53 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،15 جون (ایس او نیوز /ایجنسی ) دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے مشہور مصنفہ اروندھتی رائے اور کشمیر کے ایک سابق پروفیسر کے خلاف 2010 میں دہلی میں ایک تقریب کے دوران مبینہ طور پر اشتعال انگیز تقریر کے معاملے میں سخت یو اے پی اے (انسداد غیر قانونی سرگرمی ایکٹ) کے تحت مقدمہ چلانے کی منظوری دے دی ہے۔ ایل جی ہاؤس کے افسر نے جمعہ کے روز یہ جانکاری دی۔

ایل جی ہاؤس کے ایک افسر نے  بتایا کہ ’’دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے اس معاملے میں اروندھتی رائے اور کشمیر سنٹرل یونیورسٹی میں انٹرنیشنل لاء کے سابق پروفیسر ڈاکٹر شیخ شوکت حسین کے خلاف یو اے پی اے کی دفعہ 45(1) کے تحت مقدمہ چلانے کی منظوری دے دی ہے۔‘‘

افسر نے بتایا کہ اروندھتی رائے اور پروفیسر شوکت حسین نے 21 اکتوبر 2010 کو یہاں کاپرنیکس مارگ واقع ایل ٹی جی آڈیٹوریم میں ’آزادی- واحد راستہ‘ کے بینر تلے منعقد ایک تقریب میں مبینہ طور پر اشتعال انگیز تقریر کی تھی۔ افسر نے مزید کہا کہ تقریب میں جن ایشوز پر تبادلہ خیال ہوا اور جن پر بات ہوئی، ان سے کشمیر کو ہندوستان سے علیحدہ کرنے کی تشہیر ہوئی۔

ایک نظر اس پر بھی

اڈیشہ اور مغربی بنگال کی جانب گامزن طوفان ’دانا‘، ساحلی علاقوں میں شدید خطرات کا اندیشہ

انڈمان کے سمندر سے جنم لینے والا گردابی طوفان ’دانا‘ اب خلیج بنگال کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ طوفان کا بیرونی حصہ اڈیشہ کے ساحلوں تک پہنچ چکا ہے، جہاں اس کے اثرات نمایاں ہونا شروع ہو چکے ہیں۔ بھدرک ضلع میں بارش کی ابتدائی صورتیں دیکھنے کو ملی ہیں۔ موسمیات کے محکمے (آئی ایم ڈی) ...

تہوار کے موسم میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ: آلو، پیاز، ٹماٹر اور دالوں کی قیمتوں میں زبردست اضافہ، صارفین پریشان

تہوار کے موسم کے آغاز کے ساتھ ہی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یہ موسم ستمبر کے آخر سے نومبر کے اوائل تک جاری رہتا ہے، اور اس دوران کھانے پینے کی اشیاء، خاص طور پر خوردنی تیل، پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ اس اضافے نے صارفین کے گروسری بجٹ پر بوجھ ...

بہار میں سرکاری اسکولوں کی درجہ بندی کا عمل، 81 ہزار اسکولوں کی فہرست مکمل

نومبر کے پہلے ہفتے سے بہار محکمہ تعلیم ریاست کے 81 ہزار سرکاری اسکولوں کی درجہ بندی کا عمل شروع کرنے والا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب بہار میں اسکولوں کی درجہ بندی کی جا رہی ہے۔ فراہم کردہ معلومات کے مطابق، یہ درجہ بندی کا عمل اب ہر سال نومبر اور مارچ میں کیا جائے گا، جس کا مقصد ...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات: جے ایم ایم نے رانچی سیٹ کے لیے مہوا ماجی کو امیدوار نامزد کیا

جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) نے 23 اکتوبر کو رانچی اسمبلی سیٹ کے لیے اپنی پارٹی کی امیدوار کے طور پر راجیہ سبھا کی رکن پارلیمان مہوا ماجی کا نام پیش کیا ہے۔ جے ایم ایم نے اب تک 36 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے، جن میں مہوا ماجی واحد خاتون امیدوار ہیں جو رانچی سیٹ پر انتخاب ...

حکومت کا اسپیم ٹریکنگ سسٹم، بین الاقوامی فرضی کالز کے خلاف ایکشن

حکومت ہند نے ایک نیا اسپیم ٹریکنگ سسٹم متعارف کرایا ہے جو ہندوستانی نمبروں کے طور پر ظاہر ہونے والی ان کمینگ بین الاقوامی کالز کی شناخت کر کے انہیں بلاک کر سکتا ہے۔ اس سسٹم کا نام 'انٹرنیشنل ان کمینگ اسپوفڈ کالز پریوینشن سسٹم' ہے، جسے ٹیلی کام کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے پیش ...

سپریم کورٹ نے یوپی مدرسہ بورڈ کے معاملے میں فیصلہ محفوظ کر لیا، سیکولرازم کے اصول پر زور دیا

یوپی مدرسہ بورڈ ایجوکیشن ایکٹ 2004 کو غیر آئینی قرار دینے کے الٰہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواستوں پر تمام فریقوں کی جرح کے بعد چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس جے بی پارڈی والا، اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اس بات ...