آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

Source: S.O. News Service | Published on 17th April 2024, 7:48 PM | ریاستی خبریں |

ٹمکور و، 17/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی)جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

دیوے گوڑا نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا، "وزیر اعظم نے واضح کیا کہ آئین کو تبدیل کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، مسٹر مودی نے واضح کیا کہ اگر امبیڈکر کا دوبارہ جنم بھی ہو جائے تو وہ اسے تبدیل کرنے پر غور نہیں کریں گے۔”

سابق وزیر اعظم نے ملک بھر میں کانگریس کی محدود موجودگی پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی حکومت صرف کرناٹک، ہماچل پردیش اور تلنگانہ تک محدود ہے۔ بی جے پی اور جے ڈی ایس کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔

جے ڈی ایس سربراہ کے بیٹے ایچ ڈی کمارسوامی نے منڈیا لوک سبھا حلقہ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ وہ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔

آزاد امیدوار سملتا ابنریش نے 2019 کے انتخابات میں منڈیا لوک سبھا سیٹ سے جے ڈی ایس لیڈر نکھل کمارسوامی کو شکست دی تھی۔ 2014 میں، جے ڈی ایس لیڈر سی ایس پٹراجو نے کانگریس کی رامیا کو شکست دی۔

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 سیٹوں کے لیے دو مرحلوں میں 26 اپریل اور 7 مئی کو انتخابات ہوں گے۔ ملک بھر میں انتخابات سات مرحلوں میں ہوں گے۔ انتخابات 19 اپریل کو شروع ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

پرجول ریونّا جے ڈی ایس سے معطل، ریاست کی حکمراں کانگریس کی گھیرا بندی سے پارٹی بیک فٹ پر

جے ڈی ایس لیڈر اور ہاسن سے این ڈی اے کے امیدوار پرجول ریوناّ کی خواتین کے ساتھ فحش ویڈیوز نے کرناٹک ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ ان ویڈیوز کے منظرعام پر آنے کے بعد حکمراں کانگریس نے جے ڈی ایس و بی جے پی سے سخت سوالات کیے جس کے بعد جے ڈی ایس نے پرجول کو پارٹی سے ...

کرناٹک جنسی اسکینڈل سے سیاسی گھماسان،پر جول ریونا ملک سے فرار،کئی خواتین کے جنسی استحصال کا الزام

سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو  ے گوڑا کے پوتے اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پر جول ریونا کے جنسی اسکینڈل نے کرناٹک میں ہلچل مچا رکھی ہے۔ ملازمہ کی شکایت پر پولیس نے پر جول ریونا اور ان کے والد ایچ ڈی ریونا کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

کرناٹک لنگایت مٹھ سیکس اسکینڈل: سنت شرنارو کی خودسپردگی، جیل بھیج دیا گیا

)  مشہور لنگایت سنت شیومورتی موروگا شرنارو نے پیر کو کرناٹک کے چتردرگہ  میں سیشن کورٹ کے سامنے خودسپردگی کر دی۔ جس کے بعد انہیں دوبارہ جیل بھیج دیا گیا ہے۔ سنت شرنارو پر نابالغ لڑکیوں کا جنسی استحصال کرنے کا الزام ہے۔ سپریم کورٹ نے حال ہی میں ان کی درخواست ضمانت منسوخ کر دی ...

ریونّا سیکس اسکینڈل: ’آپ خواتین کے خلاف جرائم کرنے والوں کے ساتھ کیوں کھڑے رہتے ہیں؟‘ مودی سے کانگریس کا تلخ سوال

کرناٹک کے ہاسن لوک سبھا سیٹ سے جے ڈی ایس و بی جے پی کے مشترکہ امیدوار پرجول ریونّا کی سیکس اسکینڈل کی ویڈیوز نے پورے ملک میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ ان ویڈیوز میں نظر آنے والی ریونّا کی گھناؤنی حرکتوں نے پورے ملک کے سر کو شرم سے جھکا دیا ہے۔ کرناٹک کی حکومت نے اس معاملے کی ...

جے ڈی ایس سے اتحاد سے قبل امیت شاہ کو پرجول کے ویڈیو کے بارے میں علم تھا؛ کرناٹک کی وزیر لکشمی ہیبالکر کا الزام

کرناٹک کی خواتین  و اطفال کی فلاح وبہبود کی وزیر لکشمی ہیبالکر نے الزام لگایا ہے کہ جنتا دل سیکولر (جے ڈی-ایس) اوربی جے پی کے درمیان اتحاد سے قبل   بی جےپی  کے  سینئر لیڈروں کو این ڈی اے امیدوار پرجول ریونا سے متعلق  فحش ویڈیو کے بارے میں  جانکاری دی گئی تھی۔

مودی جی کیا اب بھی آپ خاموش رہیں گے؟ پرینکا گاندھی نے ریونّا سیکس اسکینڈل معاملہ پر پی ایم مودی سے کیا سوال

کرناٹک میں جنتا دل سیکولر (جے ڈی ایس) کے لیے اس وقت حالات انتہائی ناخوشگوار معلوم پڑ رہے ہیں۔ لوک سبھا انتخاب کے درمیان ہاسن سے این ڈی اے امیدوار پرجول ریونّا کے مبینہ سیکس اسکینڈل معاملہ نے طول پکڑ لیا ہے اور اب جے ڈی ایس کے کئی لیڈران بھی ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ...