کرناٹک لنگایت مٹھ سیکس اسکینڈل: سنت شرنارو کی خودسپردگی، جیل بھیج دیا گیا

Source: S.O. News Service | Published on 30th April 2024, 11:39 AM | ریاستی خبریں |

چتردرگہ، 30/اپریل (ایس اونیوز /ایجنسی)  مشہور لنگایت سنت شیومورتی موروگا شرنارو نے پیر کو کرناٹک کے چتردرگہ  میں سیشن کورٹ کے سامنے خودسپردگی کر دی۔ جس کے بعد انہیں دوبارہ جیل بھیج دیا گیا ہے۔ سنت شرنارو پر نابالغ لڑکیوں کا جنسی استحصال کرنے کا الزام ہے۔ سپریم کورٹ نے حال ہی میں ان کی درخواست ضمانت منسوخ کر دی تھی اور انہیں عدالتی تحویل میں لے جانے کے لیے عدالت کے سامنے خودسپردگی کرنے کی ہدایت کی تھی۔

خودسپردگی کے بعد حکام نے سادھو کو اپنی تحویل میں لے لیا اور طبی معائنے کے بعد انہیں ڈسٹرکٹ جیل بھیج دیا۔ سنت کے وکیل پرتاپ جوگی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کرنے والی عدالت کو 4  ماہ کے اندر اندر تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیا۔ ہے۔ سنت کو چند ماہ جیل میں رہنا پڑے گا۔

سپریم کورٹ نے 23 اپریل کو کرناٹک ہائی کورٹ کے سنت کو ضمانت دینے کے حکم پر یہ دلیل دیتے ہوئے روک لگا دی تھی کہ جب ملزم سنت عدالتی حراست میں ہے، تو گواہوں سے پوچھ گچھ کرنا مناسب ہوگا۔ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ متاثرہ اور ان کے والدین سے پوچھ گچھ مکمل ہونے تک سنت کو جیل میں ہی رہنا پڑے گا۔

عدالتی حکم متاثرین کے وکیل کی اس دلیل کے بعد آیا کہ سنت انتہائی بااثر ہیں اور چارج شیٹ دائر ہونے کے باوجود مقدمے کے دوران گواہوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ مروگا مٹھ کے زیر انتظام ادارے میں زیر تعلیم دو نابالغ لڑکیوں نے 26 اگست 2022 کو نذر آباد پولیس سے سنت کے ذریعے جنسی استحصال کی شکایت کی تھی اور انہیں یکم ستمبر 2022 کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

جنسی ہراسانی معاملہ: بنگلور وکورٹ نےایچ ڈی ریونا کو ضمانت دے دی

بنگلورو کورٹ نے کرناٹک کے سابق وزیر ایچ ڈی ریونا کو جنسی ہراسانی کے معاملے میں ضمانت دے دی ہے۔ خیال رہے کہ 42 ویں ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ عدالت نے 66 سالہ سیاستداں کو عبوری راحت دی تھی۔ عدالت کے جج پریٹھ جے نے ایس آئی ٹی کی جانب سے اعتراض سننے سے منع کر دیا اور ایچ ڈی ...

پرجول ریونا کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری، عدالت نے ایس آئی ٹی کو دی اجازت

کرناٹک کی ہاسن سیٹ سے  رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی کی انتخابی اتحادی جے ڈی ایس کے معطل امیدوار پرجول ریونا ان دنوں خبروں میں ہیں۔ اس کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ پرجول ریونا   پر جنسی طور پر ہراساں کرنے، سیکڑوں ویڈیوز ریکارڈ کرنے، دھمکیاں دینے اور سازش ...

جنسی استحصال کیس: شیوکمار پر 100 کروڑ رشوت کی پیشکش کا الزام

  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما جی دیوراجے گوڑا نے، جو مختلف الزامات میں جیل میں ہیں، یہ کہتے ہوئے سنسنی خیز الزام لگایا ہے کہ ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے انہیں جنتا دل سیکولر (جے ڈی) کے ریاستی صدر ایچ ڈی کمارا سوامی پر ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پراجول ریوانہ سے ...

میرا پوتا مجرم ہے تو کارروائی ضرور ہونی چاہئے، پرجول ریونا معاملہ پر سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا کا بیان

جے ڈی ایس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے پارٹی کے سپریمو اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا نے ہفتہ کو کہا کہ اگر قصوروار پایا جاتا ہے تو انہیں اپنے پوتے کے خلاف کارروائی پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

ہبلی میں انجلی امبیگر کو قتل کرکے فرار ہونے والے گریش کو داونگیرے سے کیا گیا گرفتار

  ہبلی کی 20 سالہ انجلی امبیگر کو  اُس کے گھر پہنچ کر چاقو سے پے درپے حملہ کرکے اُسے موت کے گھاٹ اُتارکر فرار ہونے والے ملزم  گریش عرف وشوا کو  کرناٹک پولس نے داونگیرے سے گرفتار کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ مہلوک انجلی نے مبینہ طور پر ملزم کے ساتھ فرار ہونے   کی تجویز  کو ماننے سے انکار ...

ہبلی : ناکام عاشقی کے نتیجے میں دوسرا قتل 

ہبلی میں ایک 20 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا کیونکہ اس نے اپنے پڑوسی کی محبت کو ٹھکرا دیا تھا۔ اس شخص کو اپنی محبت کے انکار پر اتنا غصہ آیا کہ اس نے لڑکی کو قتل کر دیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے خاتون کے گھر میں گھس کر اس پر چاقو سے وار کیا جب وہ ...