مرکزی وزیر خزانہ کے شوہر کا سنسنی خیز دعویٰ ؛ اگر یہ حکومت دوبارہ اقتدار میں آتی ہے تو ملک میں انتخابات نہیں ہوں گے، ملک کا آئین تبدیل ہوجائے گا

Source: S.O. News Service | Published on 9th April 2024, 11:59 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 9/اپریل  (ایس او نیوز /ایجنسی) مشہور ماہر اقتصادیات پرکلا پربھاکر نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر اس سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی جیت جاتی ہے تو ملک میں دوبارہ انتخابات نہیں ہوں گے۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے شوہر پرکلا پربھاکر کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ انہوں نے یہاں تک دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی کے اقتدار میں آنے پر منی پور جیسی صورتحال پورے ملک میں ہو سکتی ہے۔ ملک کی اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس نے پرکلا پربھاکر کے بیان کا ویڈیو شیئر کیا ہے۔

کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 1.49 منٹ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’2024 میں اگر مودی پھر سے وزیر اعظم بنے تو ملک میں پھر کبھی بھی انتخاب نہیں ہوں گے۔ ملک کا آئین تبدیل ہو جائے گا۔ مودی خود لال قلعہ سے ہیٹ اسپیچ دیں گے اور لداخ ومنی پور جیسی صورت حال پورے ملک میں پیدا ہو جائے گی- پرکلا پربھاکر‘‘ پارٹی نے مزید کہا ہے ’’پرکلا پربھاکر ملک کے معروف ماہر اقتصادیات ہیں اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے شوہر ہیں۔‘‘

دراصل ماہر اقتصادیات پرکلا پربھاکر نے ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا ہے۔ انٹرویو کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ اگر ملک میں تیسری بار وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت بنتی ہے تو کیا ہو جائے گا؟ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’’اگر ایسا ہوتا ہے تو اس بات کا امکان ہے کہ آپ کسی اور الیکشن کی توقع نہیں کر سکتے، اگر یہ حکومت 2024 کے انتخابات کے بعد واپس آتی ہے تو اس کے بعد ملک میں انتخابات نہیں ہوں گے۔‘‘

پرکلا پربھاکر نے اپنے انٹرویو میں مزید کہا کہ ’’ملک کا جو آئین اور نقشہ ابھی آپ کے پاس ہے، وہ پوری طرح بدل جائے گا، آپ اسے پہچان بھی نہیں پائیں گے۔ ابھی آپ کو پاکستان بھیجنے، اسے مارنے یا بھگانے کی باتیں جو دھرم سنسد جیسی جگہوں سے سنائی دے رہی ہیں، وہ باتیں آپ لال قلعے سے سنیں گے۔‘‘ ماہر اقتصادیات نے مزید کہا کہ ’’اس طرح کی باتوں کو لے کر کھلا کھیل ہوگا، یہی سب سے بڑا خطرہ ہے۔‘‘

نرملا سیتا رمن کے شوہر پرکلا نے پورے ملک میں منی پور جیسی صورتحال پیدا ہونے سے بھی خبردار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ابھی آپ محسوس کر رہے ہیں کہ منی پور میں تشدد ہو رہا ہے، اس لیے ہمارے یہاں اس کے ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ آپ کو ایسا سوچنے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ جو کچھ آج منی پور میں ہو رہا ہے، وہ کل کو آپ کے یا ہماری ریاست میں بھی ہو سکتا ہے۔ ابھی لداخ، منی پور میں جیسے حالات ہیں یا پھر کسانوں کے ساتھ جیسا سلوک ہوا ہے، وہ پورے ملک میں ہو جائےگا۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

ریزرویشن کے سوال پر پی ایم مودی تلملا گئے ہیں، وہ بدلے کا رویہ اختیار کر رہے: وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی

بی جے پی کے خلاف حملہ تیز کرتے ہوئے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اور کانگریس لیڈر اے. ریونت ریڈی نے بدھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر سنگین الزام لگایا۔ انھوں نے کہا کہ وہ بھگوا پارٹی سے اس کی ریزرویشن ختم کرنے کی مبینہ سازش کو لے کر سوال کیا، اس لیے ...

کورونا ویکسین کووی شیلڈ کے منفی اثرات کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچا، تحقیقاتی پینل تشکیل دینے کی درخواست

کووی شیلڈ ویکسین کے حفاظتی پہلوؤں پر تنازع اب سپریم کورٹ تک پہنچ گیا ہے۔ بدھ یکم مئی کو عدالت میں خطرے کے عوامل کا مطالعہ کرنے کے لیے ماہر طبی پینل تشکیل دینے کی درخواست کی گئی۔ اس کے علاوہ صحت عامہ کے تحفظ کے لیے ہدایات جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

تلنگانہ کے سابق وزیر اعلیٰ چندرشیکھر راؤ کے خلاف الیکشن کمیشن کا سخت ایکشن، انتخابی تشہیر پر لگی پابندی

الیکشن کمیشن نے بدھ کے روز بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کے سربراہ کے. چندرشیکھر راؤ (کے سی آر) کو کانگریس کے خلاف ان کے قابل اعتراض تبصروں کے لیے 48 گھنٹے تک انتخابی تشہیر کرنے سے روک دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 5 اپریل کو سرسیلا میں پریس کانفرنس کے دوران چندرشیکھر راؤ ...

شکست کے خوف میں مبتلا پی ایم مودی ’جھوٹ کی مشین‘ بن گئے ہیں: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نےآج ایک بار پھر پی ایم مودی پر اپنی تقریروں کے دوران جھوٹ بولنے کا سنگین الزام عائد کیا۔ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیے گئے تازہ پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ایک حیران، مایوس اور شکست خوردہ وزیر اعظم کی باتیں سنیے: کانگریس آپ کے ...

دہلی-پنجاب اور یوپی میں مئی میں شدید گرمی کی پیش گوئی، بہار-جھارکھنڈ میں لو چلنے کا امکان

محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بدھ (یکم مئی) کو کہا کہ دہلی سمیت شمالی ہندوستان کے بیشتر علاقوں میں مئی کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے اور دو سرے چار دن تک لو چل سکتی ہے۔ آئی ایم ڈی کے سربراہ مرتیونجے مہاپاترا نے بتایا کہ شمالی ...

لوک سبھا انتخابات: بی ایس پی نے 6 سیٹوں پر امیدواروں کا کیا اعلان

 مایاوتی کی قیادت والی بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے لئے 6 امیدواروں کی نئی فہرست جاری کی ہے۔ بی ایس پی کی اس فہرست میں قیصر گنج، گونڈا، ڈومریاگنج، سنت کبیرنگر، بارابنکی اور اعظم گڑھ سیٹ سے امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ پارٹی نے قیصر گنج سیٹ سے نریندر ...