ماضی کے خوفناک کووڈ وبا کے پھیلاو کو مد نظر رکھتے ہوئے ہندوستان کیلئے آئندہ 40 دن انتہائی اہم؛ الرٹ پر ہے ملک

Source: S.O. News Service | Published on 29th December 2022, 1:32 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،29؍دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی ) چین اور دنیا کے کئی ممالک میں کووڈ وباء  کے تیزی سے پھیلنے کی اطلاعات کو لے کر ہندوستان پوری طرح سے الرٹ موڈ میں ہے ۔  دنیا کے الگ الگ ممالک سے آنے والے مسافروں کی ٹسٹنگ بھی تیز کردی گئی ہے -دوسالہ ماضی کے خوفناک واقعات کے پیش نظرمرکزی وزارت صحت نے خدشہ ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان میں جنوری کے وسط میں کورونا کیس بڑھ سکتے ہیں -

ماضی کے رجحانات کا تجزیہ کرنے کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ اگلے 40دن ملک کیلئے مشکل ہوں گے- ذرائع کے مطابق ملک میں کورونا کی ایک اور لہر آسکتی ہے- ایسے میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا جا رہا ہے-درحقیقت یہ دیکھا گیا ہے کہ نئی لہر مشرقی ایشیا کو متاثر کرنے کے 30سے 35دن بعد ہی ہندوستان پہنچی ہے- یہ ایک رجحان رہا ہے، جس کی بنیاد پر یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے-

ایسے میں بہار کے گیا میں دو غیر ملکی شہری کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں - وہ بنکاک اور تائیوان کے رہائشی ہیں - گیا میں اب تک کل 19 افراد مثبت پائے گئے ہیں -دوسری جانب چہارشنبہ کو دبئی سے آنے والے دو مسافر چینائی  ایئرپورٹ پر کووڈ پازیٹیو پائے گئے ہیں - یہ دونوں تمل ناڈو کے پڈوکوٹائی کے النگوڈی ضلع کے رہنے والے ہیں - چہارشنبہ کو ہی ممبئی ہوائی اڈے پربھی  دو مسافر کورونا پازیٹیو پائے گئے- ان کے نمونے جینوم کی ترتیب کیلئے بھیجے گئے ہیں -اس کے ساتھ ہی گزشتہ 3دنوں میں 43بین الاقوامی مسافر مثبت پائے گئے ہیں - ان میں ایک خاتون اور اس کی 6سالہ بچی شامل ہے جو چین سے سری لنکا کے راستے تمل ناڈو آئی تھی-

24دسمبر سے 26دسمبر تک 498پروازوں کی اسکریننگ کی گئی- اس دوران 1780 نمونے لیے گئے- ان میں سے 39مثبت پائے گئے ہیں -کورونا کی تیاریوں کو جانچنے کیلئے منگل کو ملک کی تقریباً تمام ریاستوں میں موک ڈرل بھی کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

سونا اور منگل سوتر کانگریس نہیں مودی چھین رہا ہے،آر بی آئی ڈاٹا نے مودی کے جھوٹ کو کیا بے نقاب

وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کے انتخابی منشور کو نشانہ بناتے ہوئے  کہا تھا کہ کانگریس اگر اقتدار پر آئی تو وہ ہندو خواتین کا منگل سوتر چھین کر مسلمانوں میں تقسیم کر دے گی۔ اس دعوے کے بعد دی منٹ اخبار نے  جب اس  بات کا  پتہ لگانا شروع کیا  کہ عوام بالخصوص  ہندوؤں سے خاندانی ...

کووی شیلڈ ویکسین منفی اثرات کی حامل تھی: کمپنی کا عدالتی دستاویز میں اعتراف

دی ٹیلی گراف نے اتوار کو رپورٹ کیا کہ ایسٹرا زینیکا نے پہلی بار اپنی عدالتی دستاویزات میں اعتراف کیا ہے کہ اس کی کووِڈ ویکسین نایاب ضمنی اثرات کا باعث بن سکتی ہے جس سے ملٹی ملین پاؤنڈ ہرجانہ کی ادائیگی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔ فارماسیوٹیکل کمپنی پر اس دعوے پر طبقاتی کارروائی ...

میری انگلی پکڑ کر سیاست میں آنے والے مجھ کو ہی بھٹکتی آتما کہہ رہے، پی ایم مودی پر شرد پوار کا جوابی حملہ

این سی پی سربراہ شرد پوار نے پی ایم مودی کے ذریعہ اپنے اوپر کیے گئے حملے کو آج تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے پی ایم مودی کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’وہ میری انگلی پکڑ کر سیاست میں آئے اور اب مجھے ہی بھٹکتی آتما کہہ رہے ہیں۔ ہاں میں کسانوں کا درد بانٹنے کے لیے بھٹکتا ہوں، ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے جاری کی امیدواروں کی ایک اور فہرست، راج ببر اور آنند شرما کا نام شامل

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان کانگریس نے اپنے امیدواروں کی ایک اور فہرست آج جاری کر دی۔ منگل کے روز جاری کی گئی اس فہرست میں 4 لوک سبھا سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان میں سے 2 لوک سبھا سیٹ ہماچل پردیش کی ہیں، جبکہ 1-1 لوک سبھا سیٹ ہریانہ اور مہاراشٹر کی ...

ہاتھ کو ووٹ دیجیے کیونکہ ہاتھ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے، کمل کا پھول صبح توڑو شام تک مرجھا جاتا ہے: ملکارجن کھرگے

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ آج کانگریس صدر ملکارجن کھرگے چھتیس گڑھ اور کرناٹک پہنچ کر وہاں کی عوام سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کرناٹک کے کلبرگی میں تقریر ...

دو مرحلوں کے ووٹنگ ٹرن آؤٹ کا حتمی ڈیٹا جاری، حزب اختلاف نے اٹھائے سوال

لوک سبھا انتخابات 19 اپریل سے 7 مرحلوں میں شروع ہوئے اور دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 26 اپریل کو ہوئی۔ اس ووٹنگ کے بعد الیکشن کمیشن ووٹنگ فیصد کے اعداد و شمار جاری کرتا ہے۔حتمی ڈیٹا جاری کئے جانے کے بعد سیاست گرم ہو گئی ہے ۔ وجہ یہ ہے کہ الیکشن کمیشن کو یہ ڈیٹا جاری کرنے میں کافی وقت لگا۔ ...