سونا اور منگل سوتر کانگریس نہیں مودی چھین رہا ہے،آر بی آئی ڈاٹا نے مودی کے جھوٹ کو کیا بے نقاب

Source: S.O. News Service | Published on 1st May 2024, 12:33 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ، یکم مئی  (ایس او نیوز /ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کے انتخابی منشور کو نشانہ بناتے ہوئے  کہا تھا کہ کانگریس اگر اقتدار پر آئی تو وہ ہندو خواتین کا منگل سوتر چھین کر مسلمانوں میں تقسیم کر دے گی۔ اس دعوے کے بعد دی منٹ اخبار نے  جب اس  بات کا  پتہ لگانا شروع کیا  کہ عوام بالخصوص  ہندوؤں سے خاندانی زیورات اور منگل  سوتر کون  چھین رہا ہے تو  آر بی آئی سے حاصل کئے گئے ڈاٹا سے اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ پچھلی کانگریس حکومت نے نہیں بلکہ مودی حکومت نے ملک کے عوام سے زیورات اور منگل سوتر چھینے ہیں۔

آر بی آئی  ڈاٹا کے مطابق  24-2023 کے دوران اپنی ضرورتوں کیلئے ملک کے عوام نے ایک لاکھ کروڑ روپے مالیت کا سونا مختلف بینکوں میں رہن رکھا ہے۔ 2019 سے لے کر کووڈ کے بحران اور دیگر اوقات میں ہندو خاندانوں نے بڑی تعداد میں اپنے زیورات اور منگل سوتر بینکوں میں رہن رکھے ہیں تاکہ شکل اوقات میں اس سے ملنے والی رقم سے گزارا کیا جاسکے۔ کووڈ کے دور میں گولڈ لون لینے کا رجحان سب سے زیا دہ ہے ۔ نہ صرف بینکوں بلکہ ماڑوااڑیوں کے پاس بھی زیورات رہن رکھنے کا رحجان اس مدت کے دوران کافی بڑھا ہے۔ قرضہ لینے والوں کی بڑی تعداد نچلی متوسط اور غریب طبقے سے ہے۔

آر بی آئی کی طرف سے فراہم کئے گئے ڈاٹا کے مطابق ہندوستان ریٹیل سونے کا عالمی سطح پر سب سے بڑا خریدار ہونے کے باوجود گذشتہ پانچ سال کے دوران ملک   میں سونے کی خریداری میں 20 فیصد کمی آئی ہے۔ زیادہ آمدنی والے طبقات کو چھوڑ کر متوسط اور غریب طبقات میں سونے کی خریداری صرف کسی شادی بیاہ کے موقع پر کی گئی ہے۔ بچت کیلئے سونے کی خریداری کا رجحان  منموہن سنگھ حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی ختم ہو گیا۔ سونے کی خریداری میں اس کمی کے نتیجے میں سونے کے امپورٹ میں بھی غیر معمولی طور پر کمی واقع ہوئی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ اس کی وجہ ہو لیکن یہ بھی ایک اہم وجہ ہے کہ عوام کے پاس سونا خریدنے کی مالی قوت زیادہ باقی نہیں ہے۔

آر بی آئی کی طرف سے فراہم کئے گئے ڈاٹا سے یہ تو صاف ہو جاتا ہے کہ خواتین سے زیورات اور ان کا  منگل سوتر چھیننے کا منصوبہ کا نگریس بنا رہی ہے یا نہیں؟ یہ بات کی بات ہے۔ لیکن مودی  حکومت نے ضرور لوگوں سے ان کے زیورات چھین لئے ہیں۔ سیاسی فائدے کیلئے وزیر اعظم مودی نے جو گمراہ کن جھوٹ ملک کے عوام کے سامنے جذباتی انداز سے پیش کیا ہے، اس کی پول آر بی آئی کی طرف سے دئے گئے ڈاٹا نے کھول دی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیرون ملک سے غیر قانونی اور نامناسب چندہ لینے کے الزامات بے بنیاد، انتخابات کی وجہ سے لگائے جا رہے: عآپ

عام آدمی پارٹی پر بیرون ملک سے غیر قانونی اور نامناسب چندہ لینے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے ان الزامات کو مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ یہ برسوں پرانا الزام ہے۔ ان تمام باتوں پر عام آدمی پارٹی وزارت داخلہ، الیکشن ...

دہلی-این سی آر میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری، درجہ حرارت 47 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات نے جاری کیا الرٹ

دہلی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور آئی ایم ڈی نے جمعہ تک انتہائی درجہ حرارت کو لے کر ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ گرمی اس حد تک تباہی مچا رہی ہے کہ پیر کو بھی دہلی کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت 47 ڈگری سیلسیس کو پار کر گیا تھا۔ دریں اثنا، محکمہ موسمیات نے قومی راجدھانی میں گرمی کی لہر کے حالات ...

بی جے پی کیجریوال پر حملہ کرا سکتی ہے؛ عآپ رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کا سنگین الزام

عآپ کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کیجریوال پر قاتلانہ حملہ کروانے کی سازش تیار کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’کیجریوال کے جیل سے باہر آنے سے بی جے پی بوکھلائی ہوئی ہے۔ اب یہ لوگ کیجریوال پر قاتلانہ حملہ ...

کیجریوال کی خودسپردگی سے قبل ہی ای ڈی عدالت پہنچ گئی، عبوری ضمانت ختم ہوتے ہی حراست کا مطالبہ

 دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ نے مبینہ دہلی آبکاری پالیسی گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں 10 مئی کو عبوری ضمانت دی تھی۔ انہیں 2 جون کو عدالت میں خودسپردگی کرنی ہے۔ مگر ان کی خودسپردگی سے قبل ہی ای ڈی انہیں حراست میں لینے کے لیے عدالت پہنچ گئی۔ ای ڈی ...