میری انگلی پکڑ کر سیاست میں آنے والے مجھ کو ہی بھٹکتی آتما کہہ رہے، پی ایم مودی پر شرد پوار کا جوابی حملہ

Source: S.O. News Service | Published on 1st May 2024, 12:00 PM | ملکی خبریں |

ممبئی، یکم مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) این سی پی سربراہ شرد پوار نے پی ایم مودی کے ذریعہ اپنے اوپر کیے گئے حملے کو آج تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے پی ایم مودی کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’وہ میری انگلی پکڑ کر سیاست میں آئے اور اب مجھے ہی بھٹکتی آتما کہہ رہے ہیں۔ ہاں میں کسانوں کا درد بانٹنے کے لیے بھٹکتا ہوں، میں مہنگائی سے نبرد آزما عام آدمی کی پریشانیوں کو بانٹنے کے لیے بھٹکتا ہوں۔‘‘

واضح رہے کہ ایک دن قبل پونے میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے پوار کا نام لیے بغیر بھٹکتی آتما کہا تھا۔ اس تعلق سے مہاوکاس اگھاڑی میں شامل شیوسینا (یو بی ٹی) لیڈر سنجے راؤت اور ادتیہ ٹھاکرے نے بھی پی ایم مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سنجے راؤت نے کہا کہ پی ایم مودی کی آتما دہلی سے مہاراشٹر آتی ہے۔ وہ بھٹکتی ہے۔ ان کی آتما اس لیے بھٹک رہی ہے کیونکہ 4 جون کے بعد بی جے پی کے لیے مہاراشٹر شمشان گھاٹ بن جائے گا۔ دوسری طرف آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ پی ایم کا پوار کو بھٹکتی آتما کہنا قطعاً درست نہیں ہے۔ یہ ہماری ثقافت اور روایت کے خلاف ہے۔ اگر انہیں اپنے کام پر اتنا ہی اعتماد ہے تو انہیں اپنے کام پر ہی بات کرنی چاہیے۔

شرد پوار پر پی ایم مودی کے مذکورہ بالا متنازعہ بیان پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار سے بھی سوال کیا گیا۔ ایک پروگرام کے دوران صحافیوں نے جب ان سے اس بابت دریافت کیا تو انہوں نے کہا کہ جب پی ایم مودی کا اگلا جلسہ ہوگا تو میں بھی اس میں موجود رہوں گا۔ اس وقت میں ان سے پوچھوں گا کہ انہوں نے بھٹکتی آتما کس کو کہا اور اس کا کیا مقصد تھا۔ جب وہ مجھے بتائیں گے تو میں آپ سب کو اس بارے میں بتاؤں گا۔

ایک نظر اس پر بھی

ہندوستان میں الیکشن مذاق بن کر رہ گیا، نابالغ لڑکے نے بی جے پی کو ڈٖالا 8 بار ووٹ ؛ سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل

  ہندوستان میں لوک سبھا کے الیکشن دنیا بھر میں مذاق بن گئے ہیں اتر پردیش میں ایک نابالغ لڑکے کی جانب سے بی جے پی کو 8 مرتبہ ووٹ ڈالنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔

عوام بی جے پی اور آر ایس ایس کے نظریات کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے: ملکارجن کھرگے

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کانگریس اور انڈیا اتحاد (انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس) کے تئیں لوگوں کی سوچ میں بہت تبدیلی آئی ہے۔ انڈیا اتحاد کے حق میں ایک خاموش لہر چل رہی ہے جو لوک سبھا انتخاب میں بی جے پی کو اکثریت حاصل کرنے سے روکنے میں ...

انڈیا الائنس کو اپنے طور پر 300 سے زیادہ سیٹیں مل رہی ہیں: اروند کیجریوال

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال بی جے پی پر مسلسل حملے کر رہے ہیں۔ منگل (21 مئی) کو انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں ایک بار پھر بی جے پی اور اس کے لیڈروں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ’’یوگی جی نے بھی مجھے گالیاں دیں۔ آپ سے میں نہایت عاجزی سے کہنا چاہوں گا کہ آپ کے اصل دشمن آپ کی ...

شراب پالیسی معاملہ: منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 31 مئی تک کی توسیع

   دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں منیش سسودیا کو راحت نہیں ملی۔ راؤس ایونیو کورٹ نے سابق ڈپٹی سی ایم منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 31 مئی تک توسیع کر دی۔ دہلی میں مبینہ شراب گھوٹالے کی تحقیقات کر رہی سی بی آئی نے گزشتہ سال فروری میں منیش سسودیا کو گرفتار کیا ...

بیرون ملک سے غیر قانونی اور نامناسب چندہ لینے کے الزامات بے بنیاد، انتخابات کی وجہ سے لگائے جا رہے: عآپ

عام آدمی پارٹی پر بیرون ملک سے غیر قانونی اور نامناسب چندہ لینے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے ان الزامات کو مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ یہ برسوں پرانا الزام ہے۔ ان تمام باتوں پر عام آدمی پارٹی وزارت داخلہ، الیکشن ...

دہلی-این سی آر میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری، درجہ حرارت 47 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات نے جاری کیا الرٹ

دہلی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور آئی ایم ڈی نے جمعہ تک انتہائی درجہ حرارت کو لے کر ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ گرمی اس حد تک تباہی مچا رہی ہے کہ پیر کو بھی دہلی کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت 47 ڈگری سیلسیس کو پار کر گیا تھا۔ دریں اثنا، محکمہ موسمیات نے قومی راجدھانی میں گرمی کی لہر کے حالات ...