لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے جاری کی امیدواروں کی ایک اور فہرست، راج ببر اور آنند شرما کا نام شامل

Source: S.O. News Service | Published on 1st May 2024, 11:56 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، یکم مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان کانگریس نے اپنے امیدواروں کی ایک اور فہرست آج جاری کر دی۔ منگل کے روز جاری کی گئی اس فہرست میں 4 لوک سبھا سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان میں سے 2 لوک سبھا سیٹ ہماچل پردیش کی ہیں، جبکہ 1-1 لوک سبھا سیٹ ہریانہ اور مہاراشٹر کی ہیں۔

جاری تازہ فہرست کے مطابق گزرے زمانہ کے مشہور اداکار اور سیاستداں راج ببر کو ہریانہ کی گڑگاؤں لوک سبھا سیٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے اور مہاراشٹر کی ممبئی نارتھ لوک سبھا سیٹ سے بھوشن پاٹل کو انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے۔ ہماچل پردیش کی کانگرا اور حمیر پور لوک سبھا سیٹ سے بالترتیب آنند شرما اور ستپال رائے زادہ کو ٹکٹ ملا ہے۔

اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ گروگرام لوک سبھا سیٹ پر راج ببر کا مقابلہ بی جے پی امیدوار راؤ اندرجیت سنگھ سے ہوگا جو کہ اس پارلیمانی حلقہ سے موجودہ رکن پارلیمنٹ بھی ہیں۔ وہ اپنا پرچہ نامزدگی بھی داخل کرا چکے ہیں۔ حمیر پور پارلیمانی سیٹ سے کانگریس امیدوار ستپال کا مقابلہ مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر سے ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیرون ملک سے غیر قانونی اور نامناسب چندہ لینے کے الزامات بے بنیاد، انتخابات کی وجہ سے لگائے جا رہے: عآپ

عام آدمی پارٹی پر بیرون ملک سے غیر قانونی اور نامناسب چندہ لینے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے ان الزامات کو مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ یہ برسوں پرانا الزام ہے۔ ان تمام باتوں پر عام آدمی پارٹی وزارت داخلہ، الیکشن ...

دہلی-این سی آر میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری، درجہ حرارت 47 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات نے جاری کیا الرٹ

دہلی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور آئی ایم ڈی نے جمعہ تک انتہائی درجہ حرارت کو لے کر ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ گرمی اس حد تک تباہی مچا رہی ہے کہ پیر کو بھی دہلی کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت 47 ڈگری سیلسیس کو پار کر گیا تھا۔ دریں اثنا، محکمہ موسمیات نے قومی راجدھانی میں گرمی کی لہر کے حالات ...

بی جے پی کیجریوال پر حملہ کرا سکتی ہے؛ عآپ رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کا سنگین الزام

عآپ کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کیجریوال پر قاتلانہ حملہ کروانے کی سازش تیار کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’کیجریوال کے جیل سے باہر آنے سے بی جے پی بوکھلائی ہوئی ہے۔ اب یہ لوگ کیجریوال پر قاتلانہ حملہ ...

کیجریوال کی خودسپردگی سے قبل ہی ای ڈی عدالت پہنچ گئی، عبوری ضمانت ختم ہوتے ہی حراست کا مطالبہ

 دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ نے مبینہ دہلی آبکاری پالیسی گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں 10 مئی کو عبوری ضمانت دی تھی۔ انہیں 2 جون کو عدالت میں خودسپردگی کرنی ہے۔ مگر ان کی خودسپردگی سے قبل ہی ای ڈی انہیں حراست میں لینے کے لیے عدالت پہنچ گئی۔ ای ڈی ...