عالمی کپ: نیوزی لینڈ کی لگاتار دوسری جیت، نیدرلینڈس کو بہ آسانی 99 رنوں سے دی شکست

Source: S.O. News Service | Published on 10th October 2023, 1:28 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی، 10/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) عالمی کپ میں  نیوزی لینڈ کا مقابلہ نیدرلینڈس سے تھا جسے پچھلے عالمی کپ کی نائب فاتح ٹیم نے بہ آسانی 99 رنوں سے جیت لیا۔ نیدرلینڈس کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈس ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پچھلے میچ میں دفاعی چمپئن انگلینڈ کو 9 وکٹ سے شکست دینے والے نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے آج ایک بار پھر بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ حالانکہ پچھلے میچ میں ناٹ آؤٹ 152 رن بنانے والے ڈیوون کانوے محض 32 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے، لیکن وِل ینگ نے شاندار 70 رنوں کی اننگ کھیلی۔ پچھلے میچ کے دوسرے سنچری میکر رچن رویندر نے بھی آج اچھی بلے بازی کی اور 51 رن کے اسکور پر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔

نیوزی لینڈ کے لیے گلین فلپس (4 رن) اور مارک چیپمین (5 رن) کے علاوہ باقی سبھی بلے بازوں نے ٹیم کے لیے قابل قدر تعاون پیش کیا۔ ڈیرل مشیل نے 48 رن، کپتان ٹام لیتھم نے 53 رن اور مشیل سینٹنر نے 17 گیندوں پر تیز طرار ناٹ آؤٹ 36 رنوں کا تعاون کیا۔ میٹ ہنری نے بھی 4 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 10 رن بنائے۔ اس طرح نیوزی لینڈ کی ٹیم 50 اوورس میں 7 وکٹ کے نقصان پر 322 رن بنانے میں کامیاب ہو گئی۔

نیدرلینڈس کی جانب سے گیندبازی کچھ خاص نہیں رہی، لیکن کچھ گیندبازوں نے متاثر ضرور کیا۔ آرین دَت (10 اوورس میں 62 رن)، پال میکیرین (9 اوورس میں 59 رن) اور رولوف وَن ڈر مرو (9 اوورس میں 56 رن) کو 2-2 وکٹیں حاصل ہوئیں۔ 1 وکٹ باس ڈی لیڈ کو ملا جنھوں نے 10 اوورس میں 64 رن خرچ کیے۔

جب نیدرلینڈس کی بلے بازی شروع ہوئی تو رنوں کی رفتار بہت دھیمی تھی۔ 10 اوورس میں محض 35 رن بنے اور ایک وکٹ بھی گر گیا۔ وکرم جیت سنگھ محض 12 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ دوسرے سلامی بلے باز میکس اوڈاؤڈ بھی کچھ خاص نہیں کر سکے اور 16 رن ہی بنا سکے۔ کولن آکرمین کی تعریف کرنی ہوگی جنھوں نے مشکل وقت میں بلے بازی کرتے ہوئے 73 گیندوں پر 69 رنوں کا تعاون پیش کیا۔ ان کے بعد آنے والے بلے بازوں کو شروعات تو ملی، لیکن کوئی بھی بڑا اسکور نہیں بنا سکا۔ باس ڈی لیڈ 18 رن، تیجا ندامنورو 21 رن، کپتان اسکاٹ ایڈوارڈس 30 رن، سبرانڈ اینگلبریٹ 29 رن اور آرین دَت 11 رن ہی بنا سکے۔ پوری ٹیم 46.3 اوورس میں 223 رن ہی بنا سکی اور پویلین لوٹ گئی۔ نیدرلینڈس کی بلے بازی پاکستان کے خلاف کی گئی بلے بازی سے کچھ بہتر ضرور رہی، لیکن یہ جیت کے لیے کافی نہیں تھی۔ نیدرلینڈس کو آج 99 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جو کہ عالمی کپ ٹورنامنٹ میں اس کی لگاتار دوسری شکست ہے۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے مشیل سینٹنر سب سے کامیاب رہے جنھوں نے 10 اوورس میں 59 رن ضرور دیے، لیکن 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انھیں بہترین گیندبازی اور تیز طرار ناٹ آؤٹ 36 رن کے لیے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ میٹر ہنری نے 8.3 اوورس میں 40 رن دے کر 3 وکٹ لیے، جبکہ رچن رویندر نے 10 اوورس میں 46 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔ ٹرینٹ بولٹ (8 اوورس میں 34 رن) اور لاکی فرگوسن (8 اوورس میں 32 رن) نے اچھی گیندبازی کی لیکن انھیں کوئی وکٹ نہیں ملا۔ گلین فلپس نے بھی 2 اوورس کی گیندبازی کی جس میں 11 رن دیے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...