اُڈپی مرڈر کیس میں نیا انکشاف : ملزم چوگلے نے خون آلودہ کپڑے راستے میں ہی جلائے تھے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st November 2023, 12:36 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی 21 / نومبر ( ایس او نیوز) اُڈپی کے نیجار میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کو قتل کرنے والے ملزم سے پولیس کی پوچھ تاچھ جاری ہے جس کے دوران ایک نیا انکشاف یہ ہوا ہے کہ ملزم نے واردات انجام دے کر گھر واپس لوٹتے وقت اپنے خون آلودہ کپڑے راستے میں ہی جلائے تھے ۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل یہ بات سامنے آئی تھی کہ ملزم نے ہیجماڈی ٹول گیٹ سے ذرا  دور پارک کی ہوئی اپنی کار میں سوار ہونے کے بعد کپڑے بدلے تھے اور گھر جا کر خون کے داغ دھبے دھوئے تھے ۔ مگر پولیس کا کہنا ہے کہ اب ملزم بتا رہا ہے کہ اس نے ثبوت مٹانے کی نیت سے خون آلودہ کپڑے راستے میں ہی کہیں جلائے تھے ، لیکن اس کی راکھ یا کوئی ثبوت اب تک پولیس کے ہاتھ نہیں لگا ہے ۔ اس لئے پولیس یقینی طور پر یہ کہنے کے موقف میں نہیں ہے کہ واقعی وہ کپڑے جلا دئے گئے ہیں ۔ اس پہلو سے مزید جانچ کے لئے ملزم کو متعلقہ مقام تک لے جانے کی توقع ہے ۔

    پولیس ذرائع کے مطابق انہیں یہ بات بھی پتہ چلی ہے کہ  پروین چوگلے اپنی بیوی کے ساتھ بہت ہی اچھے تعلقات بنائے ہوئے تھا مگر اس کی بیوی کواپنے شوہر کے برتاو کی وجہ سے شبہ تھا کہ دوسری لڑکیوں کے ساتھ بھی اس کے تعلقات ہیں ۔ بیوی کو اس کے چال چلن پر شبہ تھا اور اس موضوع پر کئی مرتبہ میاں بیوی کے درمیان جھگڑا بھی ہوا تھا ۔ لیکن پروین چوگلے کی بیوی نے پولیس کو بتایا ہے کہ اس بات کی کوئی خبر نہیں تھی کہ اس کا شوہر اپنے ساتھ ملازمت کر رہی ایئر ہوسٹس آئیناز کے پیچھے پڑا ہے ۔  اس کے علاوہ قتل کی واردات انجام دیتے وقت پروین چوگلے کی انگلی پر جو زخم آیا تھا اس بارے میں بھی اس نے اپنی بیوی کو گول مول سا جواب دیا تھا ۔

    تحقیقات آخری مراحل میں :        نیجار میں چار لوگوں کا قتل کرنے والے ملزم پروین چوگلے (39 سال) کو تفتیش کے لئے  عدالت نے 14 دن کی پولیس کسٹڈٰی میں دیا تھا ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کے ارون نے بتایا کہ گزشتہ پانچ دنوں سے چل رہی تحقیقات اب آخری مرحلے میں ہے اور دو تین دن میں تفتیش مکمل ہوتے ہی ملزم چوگلے کو عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ 

    پولیس کا کہنا ہے کہ نیجار میں مقام واردات پر  جانچ اور منگلورو میں پروین کے گھر کی تلاشی مکمل ہوئی ہے ۔ قتل میں استعمال کیا گیا چاقو بھی منگلورو میں واقع پروین چوگلے کے گھر سے بازیافت کیا جا چکا ہے ۔ بہت سے شواہد جمع کیے گئے ہیں اور گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے ہیں ۔ گواہوں کے ذریعہ ملزم کی شناخت کروانے کا کام بھی مکمل ہوا ہے ۔ اس طرح تفتیشی کارروائی تقریباْ آخری مرحلے میں پہنچ گئی ہے ۔ اس لئے اب ملزم کو چودہ دنوں  تک پولیس کسٹڈی میں رکھنے کی ضرورت باقی نہیں رہی ہے ۔ لہٰذا آئندہ دو تین دن کے اندر ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کا امکان ہے ، جس کے لئے  ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔