پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح، مگر صدر جمہوریہ کو مدعو نہ کرنے پر کانگریس سمیت اپوزیشن کی21 پارٹیوں کا بائیکاٹ، سیکوریٹی انتظامات سخت

Source: S.O. News Service | Published on 28th May 2023, 11:58 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 28/مئی (ایس او نیوز/ایجنسی) اپوزیشن کے احتجاج نیز جمہوری قدروں اور آئین کا احترام کرتے ہوئے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے ہاتھوں کروانےکے مطالبوں کو قطعی نظرانداز کرتے ہوئے وزیراعظم مودی  اتوار کو خود نئی عمارت کا افتتاح کریں گے۔  افتتاحی تقریب میں این ڈی اے میں شامل تمام پارٹیاں  اور اپوزیشن کے چند دیگر پارٹیاں شامل ہوں گی جبکہ کانگریس سمیت21 اپوزیشن پارٹیوں نے اس تقریب کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ 

پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کا پروگرام صبح ساڑھے7بجے ہون سے شروع ہوگا۔ افتتاحی تقریب کا   اپوزیشن کی  جن21  بائیکاٹ کیا ہے ان میں 81 اراکین پارلیمان والی کانگریس کے علاوہ ٹی ایم سی (35 ایم پی)،  ڈی ایم کے  (34 ایم پی)، جنتادل یو(21 ایم پی)، این سی پی (9ایم پی)، سی پی ایم (8 ایم پی)،  شیوسینا ادھوٹھاکرے(7 ایم پی)، آر جے ڈی  (6 ایم پی)، آپ (11 ایم پی)، سماجوادی پارٹی (6 ایم پی)،  سی پی آئی  (4 ایم پی)،  جھارکھنڈ مکتی مورچہ (2 ایم پی)،  کیرالا کانگریس -منی (2 ایم پی)، ودھو تھلائی چیروتھائیگل کاچی(ایک ایم پی)،  راشٹریہ لوک دل (ایک ایم پی)، نیشنل کانفرنس،  مسلم لیگ اور ایم آئی ایم  وغیرہ شامل ہیں۔

این ڈی اے کے علاوہ جن پارٹیوں نے  افتتاحی تقریب میں شرکت کا اعلان کیا ہے ان میں   بیجو جنتادل،  بی ایس پی، وائی ایس آر کانگریس پارٹی، ٹی ڈی پی  اور لوک جن شکتی پارٹی اہمیت کی حامل ہیں۔این ڈی اے کی سابق حلیف شرومنی اکالی دل نے کا موقف واضح نہیں ہے۔ 

  افتتاحی تقریب کے موقع پر پہلوانوں کی جانب سے نئی عمارت کے باہر  خواتین کی مہا پنچایت کے اعلان کے پیش نظر پولیس نے سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دہلی پولیس نے ٹریفک کو لے کر رہنما خطوط جاری کئے  ہیں۔ دہلی ٹریفک پولیس نے لوگوں سے کہاہےکہ وہ رہنما خطوط کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنے سفر کی منصوبہ بندی کریں۔ صبح ساڑھے پانچ بجے سے دوپہرتین بجے تک آنے اور جانے سے گریز کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

 ٹاٹا پروجیکٹس کے ذریعہ بنائی گئی پارلیمنٹ کی نئی عمارت 64ہزار 500 اسکوائر میٹر پر محیط ہے۔ اس کے تین صدری دروازے ہیں جن  کے نام گیان دوار، شکتی دوار اور کرما دوار رکھے  گئے ہیں۔ نئی عمارت میں وی آئی پی، اراکین پارلیمان  اور سیاحوں کے داخلے کے الگ الگ انتظام ہیں۔  عمارت میں استعمال ہونے والی اشیاء ہندوستان کے ہی مختلف اضلاع سے حاصل کی گئی ہیں۔ اس  میں لگائی گئی لکڑی ناگپور سے لی گئی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

مسلمانوں کیلئے ریزرویشن پرمودی ملک کے باشندوں کو گمراہ کر رہے ہیں:کانگریس

  کانگریس لیڈر سپریہ شرینیت نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ پی ایم نریندر مودی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں 2014 کی باتوں کو دہرا رہے ہیں اور ان پر مسلمانوں کے کوٹے کو لے کر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا الزام ہے کہ کانگریس ایس سی، ایس ٹی اور او ...

’نیٹ‘ پیپر لیک پر پرینکا گاندھی کی سخت ناراضگی، پی ایم مودی کی خاموشی پر اٹھایا سوال

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے نیٹ پیپر لیک معاملے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے اور پی ایم مودی اس پورے معاملے پر خاموش ہیں۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...

ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ہیمنت سورین سپریم کورٹ پہنچے

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی ان کی عرضداشت کو ہائی کورٹ سے مسترد کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ سورین کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے انتخابات کے پیش نظر درخواست کی جلد از جلد ...

پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ہیں: تیجسوی یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت منگل (7 مئی) کو بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ مگر اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ...