کورونا کی نئی قسم دریافت! برطانیہ میں ہاہاکار،پوری دنیا خوفزدہ،ایک درجن سے زائد ممالک نے کیں فضائی خدمات معطل

Source: S.O. News Service | Published on 22nd December 2020, 9:27 AM | عالمی خبریں |

لندن،22؍دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) برطانیہ میں نئے کورونا وائرس سے ہاہاکار مچی ہوئی ہے - ہندوستان سمیت ایک درجن سے زائد ممالک نے برطانیہ کے ساتھ فضائی خدمات معطل کردی ہیں - لیکن اب تک کم سے کم 5 ممالک میں نیا کورونا وائرس پھیل چکا ہے- تاہم، بہت سے ممالک نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ یہاں کورونا وائرس کا ایک نیا معاملہ موجود ہوسکتا ہے-

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق، برطانیہ کے علاوہ ڈنمارک، نیدرلینڈ، آسٹریلیا اور اٹلی میں بھی نئے کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے- برطانیہ سے ایک مسافر روم پہنچا، جس کی وجہ سے اٹلی میں نیا کورونا وائرس پایا گیا ہے- فرانس کو بھی اس نئے وائرس کے بارے میں خبردار کیا گیا ہے-کورونا وائرس کی نئی قسم کے انکشاف کے بعد کئی یورپی اور مشرقِ وسطیٰ کے ممالک نے اس پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں -اتوار کو کئی یورپی ممالک بشمول فرانس، اٹلی، بلجیم، نیدرلینڈ نے برطانیہ میں کورونا وائرس کی ایک اور نئی شکل اور اس کے تیزی سے پھیلنے کے شواہد ملنے پر سفری پابندیاں عائد کر دیں - اس کے بعد سعودی عرب، اسرائیل، کینیڈا اور کویت نے بھی اسی نوعیت کی پابندیاں عائد کر دی ہیں -

عالمی ادارہئ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے علاوہ وائرس کی اس نئی قسم کے نو کیس ڈنمارک جب کہ ایک، ایک نیدر لینڈ اور آسٹریلیا میں رپورٹ ہوئے ہیں - برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ وائرس کی نئی قسم کے 70 فیصد زیادہ تیزی سے ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہونے کے شواہد ملے ہیں -ان کا کہنا تھا کہ وہ حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے کہ ویکسین اس وائرس کی اس نئی قسم کے خلاف بھی مؤثر ہو گی یا نہیں - تاہم سائنس دان اس کے ممکنہ اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں -

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔