ایران کے لیے جوہری ہتھیاروں کے حصول کی راہ ہموار کرنے والے معاہدے کے پابند نہیں: نیتن یاہو

Source: S.O. News Service | Published on 8th April 2021, 6:17 PM | عالمی خبریں |

تہران،8/ اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بدھ کے روز کہا ہے کہ ایران کے جوہری ہتھیاروں کے حصول کی راہ ہموار کرنے والے معاہدے کی پابندی نہیں کریں‌ گے۔ اسرائیل کے پاس ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے تمام آپشن کھلے ہیں۔

یہ بیان مغربی ممالک (جرمنی ، فرانس اور برطانیہ کے علاوہ ، چین اور روس کے علاوہ) اور ایران کے مابین ویانا گذشتہ شام ختم ہونے والے مذاکرات کے بعد سامنے آیا ہے۔ گذشتہ روز ایران اور مغربی ممالک کے درمیان جوہری معاہدے کے احیاء کے بارے میں مذاکرات کا پہلا دور ختم ہوگیا۔ فریقین نے مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ماہرین کی دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جنہیں ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ ایران پر عاید کردہ امریکی پابندیوں کی فہرست تیار کریں جنہیں اٹھایا جانا ہے۔ اسی طرح ان ٹیموں کو ایران کی طرف سے جوہری معاہدے کے پروٹوکول اور اس کی شرایط پرعمل درآمد کا طریقہ کار وضع کرنے کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔

برطانوی ، فرانسیسی اور جرمن عہدے داروں نے ویانا کے دو الگ الگ ہوٹلوں میں مقیم امریکی اور ایرانی وفود کے مابین تبادلہ خیال کیاجائے گا۔

قابل غور بات یہ ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ نے گذشتہ سال ایک ایسا قانون پاس کیا تھا جس پر حکومت کو ایٹمی معاملے پر اپنا موقف سخت کرنے کا پابند کیا گیا تھا۔ اس قانون کے تحت ایران کو یورینیم کی افزودگی کو 20 فی صد سے زیادہ کرنے اور سالانہ 120 کلوگرام یورینیم کی افزودگی کا بھی پابند بنایا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔