NEET امتحان میں دھاندلی کے ریکیٹ کا پردہ فاش، سی بی آئی نے ماسٹر مائنڈ سمیت آٹھ لوگوں کو کیاگرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 21st July 2022, 5:57 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،21؍ جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) سی بی آئی نے  میڈیکل  کالج (ایم بی بی ایس )میں داخلے کے لئے درکار  NEET امتحان میں  گڑبڑی کرنے والے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے ۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق یہ ریکیٹ  ملک کے ٹاپ میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لیے  ضروری  نیٹ  امتحانات میں کامیابی کے لئے طلبہ سے  20 / 20 لاکھ روپئے وصول  کئے تھے اور  اصلی طلبہ کے بجائے  جعلی کو  امتحان گاہ  میں بھیج کر  پرچے  لکھوارہے تھے۔ اس ضمن میں سی بی آئی نے ماسٹر مائنڈ سمیت آٹھ ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

 میڈیا میں آئی رپورٹوں کے  مطابق بہار، اتر پردیش، مہاراشٹرا اور ہریانہ میں پھیلی دھوکہ دہی کی کارروائی سے پتہ چلا ہے کہ یہاں بالی ووڈ کی معروف ہندی فلم "منا بھائی ایم بی بی ایس" کے طرز پر کام کیا گیا ہے۔ان ریاستوں میں امتحانی پرچے  حل کرنے والوں نے طلبہ سے بھاری رقم لی ہے اور اس کے بدلے میں جوابی پرچے لکھوا ئے گئے ہیں۔

سی بی آئی ذرائع کے حوالے سے بتایا  گیا  ہے کہ میڈیکل کی ہر سیٹ کے لئے  20 لاکھ روپے  لئے جارہے تھے۔ اس میں سے 5 لاکھ روپے اس شخص کو دیئے گئے جس نے امتحانی پرچہ لکھا۔ بقیہ رقم مڈل مین اور دوسرے لوگ بانٹ لیتے تھے۔

سخت حفاظتی انتظامات کے بعد بھی دھاندلی: د ھوکہ دہی کو روکنے کے لیے، حکام نے NEET کے لیے حفاظتی بندوبست سخت کر دیاتھا، اور امتحان گاہ میں پرس، ہینڈ بیگ، بیلٹ، ٹوپی، زیورات، جوتے اور اونچی ایڑی والے جوتے ممنوع قرار دئیے گئے تھے۔ امیدواروں کو اسٹیشنری لے جانے کی بھی اجازت نہیں تھی۔ لیکن  اس   ریکٹ نے    اصلی کی جگہ  جعلی طلبہ کو ہی امتحان گاہ روانہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

  ریکٹ نے طلبہ کی  تصویروں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرکے  اور NEET شناختی کارڈ میں ہیرا پھیری  کی پھر اصلی کی جگہ نقلی طلبہ کو امتحان گاہ میں داخل کرانے میں کامیاب ہوگیا جو باآسانی  پرچہ لکھ کر باہر نکلنے میں کامیاب ہوا۔ ذرائع کے مطابق اس کام کے لئے ملزمان نے امیدواروں کا یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ بھی حاصل کیا تھا۔

کیسے پتہ لگا ؟ : میڈیا رپورٹوں کے مطابق سی بی آئی کو  نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے)  کے ذریعے اتوار کو منعقدہ نیٹ امتحان میں دہلی اور ہریانہ کے کئی مراکز میں حقیقی امیدواروں کی جگہ پر  جعلی اُمیدواروں کو امتحان  میں بٹھانے  کی سازش  کئے جانے کی اطلاع موصول ہوئی  جس کے بعد سی بی آئی حرکت میں آگئی اور  آٹھ لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

مسلمانوں کیلئے ریزرویشن پرمودی ملک کے باشندوں کو گمراہ کر رہے ہیں:کانگریس

  کانگریس لیڈر سپریہ شرینیت نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ پی ایم نریندر مودی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں 2014 کی باتوں کو دہرا رہے ہیں اور ان پر مسلمانوں کے کوٹے کو لے کر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا الزام ہے کہ کانگریس ایس سی، ایس ٹی اور او ...

’نیٹ‘ پیپر لیک پر پرینکا گاندھی کی سخت ناراضگی، پی ایم مودی کی خاموشی پر اٹھایا سوال

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے نیٹ پیپر لیک معاملے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے اور پی ایم مودی اس پورے معاملے پر خاموش ہیں۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...

ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ہیمنت سورین سپریم کورٹ پہنچے

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی ان کی عرضداشت کو ہائی کورٹ سے مسترد کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ سورین کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے انتخابات کے پیش نظر درخواست کی جلد از جلد ...

پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ہیں: تیجسوی یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت منگل (7 مئی) کو بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ مگر اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ...