ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ:نیرج چوپڑا نے جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیت کررقم کی تاریخ

Source: S.O. News Service | Published on 29th August 2023, 1:43 PM | اسپورٹس |

بوڈاپیسٹ ، 29/اگست (ایس او نیوز/ایجنسی)ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو مقابلے میں ہندوستان کے تجربہ کاراتھلیٹ نیرج چوپڑا نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستانی کھلاڑی کو چاندی کے تمغے پر مطمئن ہونا پڑا ہے۔  اس طرح نیرج چوپڑا عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے ہندوستانی بن گئے ہیں۔

نیرج چوپڑا کے لیے شروعات اچھی نہیں رہی تھی۔ وہ پہلی کوشش کے بعد 12 ویں نمبر پر تھے۔ ان کے تھرو کو غلط قرار دیا گیا تھا۔ لیکن اس کے بعد نیرج چوپڑا نے شاندار واپسی کی اور دوسرے راؤنڈ کے بعد 88.17 میٹر کے ساتھ ٹاپ پر پہنچ گئے۔ اس کے ساتھ ہی جرمنی کے جولین ویبر دوسرے راؤنڈ میں 85.79 میٹر پھینک کر دوسرے نمبر پر آئے۔ جبکہ اس راؤنڈ کے بعد جمہوریہ چیک کے جیکوب واڈلیچ 84.18 میٹر کے اسکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

ہندوستانی تجربہ کار نے تیسرے راؤنڈ میں 86.32 میٹر کا فاصلہ طے کیا۔ ساتھ ہی اس راؤنڈ کے بعد پاکستان کے ارشد ندیم 87.82 کے اسکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے۔ پاکستان کے ارشد ندیم کو دوسرا مقام  ملا۔ اس سے پہلے نیرج چوپڑا اولمپکس کے علاوہ ڈائمنڈ لیگ میں گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اب نیرج چوپڑا نے عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر ایک بڑا ریکارڈ بنا لیا ہے۔

4x400 میٹرریلے مقابلے میں ہندوستانی کھلاڑیوں نے مایوس کیا۔ ہندوستان 4x400 میٹر ریلے ریس میں پانچویں نمبر پررہا۔ اس زمرے میں امریکہ نے طلائی تمغہ جیتا۔ جبکہ فرانس نے چاندی کا تمغہ جیتا۔ جبکہ برطانیہ کانسے کے تمغہ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...