نیشنل ہائی وے توسیع کے مسئلے پر شیرالی میں گرام پنچایت کا خصوصی اجلاس۔ عوامی مطالبہ پورانہ ہونے پر احتجاج کی دھمکی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th September 2018, 6:33 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 18؍ستمبر (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے کی توسیع کے سلسلے میں شیرالی میں عوام کے مسائل پر غور وخوص کے لئے گرام پنچایت کا ایک خصوصی اجلاس ماروتی مندر کے ہا ل میں منعقد کیا گیا۔

گرام پنچایت صدر وینکٹیش نائک نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ شیرالی کے امن پسند شہریوں نے نیشنل ہائی وے کی منصفانہ توسیع کے لئے بھرپورتعاون کیا ہے۔آئندہ کی ضروریات اور تقاضوں کو سامنے رکھ کر یہاں پر ہائی وے کو 45میٹر چوڑا کرنے کے لئے اب تک عوام کی طرف سے اصرار کیا جارہا ہے۔ اگر اس پر توجہ نہیں دی گئی اور اس مطالبے کو پورا نہیں کیا گیا تو پھر آنے والے دنوں میں زبردست احتجاجی مظاہرے کرنے کے سوا دوسرا کوئی راستہ باقی نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے سے طے شدہ منصوبے کے مطابق یہاں پر سڑک کی توسیع 45میٹر ہونی تھی، مگر اچانک اس میں تبدیلی کرتے ہوئے 30 میٹر کی توسیع کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس کے خلاف ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کرکے میمورنڈم بھی دیا گیا، لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔اس لئے اب افسران کو ہم ایک مہینے کی مہلت دیتے ہیں، اگر اس مہلت کے اندر 45میٹر کی توسیع کا فیصلہ نہیں کیاگیا تو پھر شیرالی گرام پنچایت کے تمام اراکین مستعفی ہوکر راستوں پر اتر آئیں گے۔

اجلاس میں شریک شہریوں نے اس میٹنگ میں تحصیلدار اوراسسٹنٹ کمشنر کی غیر حاضری پر اپنی ناراضی جتائی۔ہائی وے افسران کی طرف سے توسیع کے سلسلے میں کی جارہی آنا کانی پر بھی حاضرین نے برہمی کااظہار کیا۔حاضرین نے کہا کہ افسران اورہائی وے اتھاریٹی کے ذمہ داران شیرالی میں کی جارہی توسیع کے سلسلے میں واضح طور پر بتائے بغیر کام آگے بڑھا رہے ہیں۔

اس موقع پرنیشنل ہائی وے اتھاریٹی آف انڈیا کے افسر نوین کمار نے عوام کو بتایا کہ شیرالی میں نیشنل ہائی وے کو 30میٹر چوڑا کیا جارہا ہے جس میں 7.5میٹر ہائی وے کے لئے،3.5میٹر سروس روڈ،1.5میٹر فٹ پاتھ اور 2.5میٹر گندے اور برساتی پانی کی نکاسی کے لئے (چرنڈی)مختص کیا گیا ہے۔ اس پر عوام نے سوال کیا کہ تو پھر یہاں کے ٹیمپو اور رکشہ کہاں کھڑے کیے جائیں گے؟پہلے کیے گئے سروے کے مطابق یہاں 45میٹر کی توسیع ہونی تھی، مگر یہاں کے مقامی عوام کو اطلاع دئے بغیر اچانک 30میٹر کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟ اس کے ساتھ ہی اجلاس میں گرما گرم بحث شروع ہوگئی۔

سابق فوجی ناگیش پھکّی نے عوام کی طرف سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شیرالی میں سڑک کی توسیع کے سلسلے میں پیدا ہونے والے مسائل کے لئے یہاں کے افسران ہی ذمہ دار ہیں۔ حکومت کوحقائق پر مبنی معلومات فراہم نہ کرنے کی وجہ سے اس طرح کی پیچیدگی پیدا ہوگئی ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

بھٹکل تنظیم کے جنرل سکریٹری کا قوم کے نام اہم پیغام؛ اگر اب بھی ہم نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔؟ (تحریر: عبدالرقیب ایم جے ندوی)

پورے ہندوستان میں اس وقت پارلیمانی الیکشن کا موسم ہے. ہمارا ملک اس وقت بڑے نازک دور سے گزر رہا ہے. ملک کے موجودہ تشویشناک حالات کی روشنی میں ووٹ ڈالنا یہ ہمارا دستوری حق ہی نہیں بلکہ قومی, ملی, دینی,مذہبی اور انسانی فریضہ بھی ہے۔ گزشتہ 10 سالوں سے مرکز میں فاشسٹ اور فسطائی طاقت ...

سیکس اسکینڈل: ریونّا کی گرفتاری کے لیے لُک آؤٹ سرکلر جاری، مزید ایک خاتون نے درج کرائی شکایت

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف کرناٹک میں ریونّا سیکس اسکینڈل نے ہلچل مچا رکھی ہے۔ کئی خواتین پر جنسی استحصال کرنے کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے ...

سپریم کورٹ نے 2 جی اسپیکٹرم معاملے میں مودی حکومت کی عرضی کو کیا خارج، لگائی پھٹکار

سپریم کورٹ نے آج مرکز کی مودی حکومت کو اس وقت شدید جھٹکا دیا جب 2 جی اسپیکٹر معاملے میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے میں ترمیم سے متعلق عرضی کو خارج کر دیا۔ سپریم کورٹ رجسٹری نے مرکز کی اس عرضی کو خارج کرنے کا فیصلہ کیا اور ایک طرح سے پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ مرکز کی یہ عرضی غلط سوچ پر ...

پچھلے دروازے سے نوکریاں ختم، پی ایم مودی پر راہل گاندھی کا ریزرویشن کے حوالے سے شدید حملہ

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ریزرویشن کے حوالے سے پی ایم نریندر مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی ریزرویشن ہٹاؤ مہم کا منتر ہے کہ نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری‘ یعنی نہ رہے گی سرکاری نوکری اور نہ ملے گاریزرویشن۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ بی جے ...

ووٹنگ کا ڈیٹا 11 دن بعد آنے پر کپل سبل کا الیکشن کمیشن سے سوال

راجیہ سبھا کے رکن اور سپریم کورٹ کے مشہور وکیل کپل سبل نے 11 دن بعد الیکشن کا ڈیٹا جاری کرنے پر الیکشن کمیشن پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ 11 دن بعد ووٹ کا ڈیٹا کمیشن کی ویب سائٹ پر آرہا ہے۔ ایسے میں میرا سوال یہ ہے کہ ڈیٹا 11 دن بعد کیوں آیا؟ آج لوگ کسی ادارے پر اعتماد نہیں ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔