ایم وی اے یوتھ الائنس کی میٹنگ میں بے روزگاری کے معاملے پر بی جے پی حکومت کو گھیرنے کا فیصلہ

Source: S.O. News Service | Published on 6th March 2024, 11:31 AM | ملکی خبریں |

ممبئی، 6/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کی یوتھ ونگ نے بے روزگاری کے معاملے پر بی جے پی کی قیادت والی ریاستی حکومت کو گھیرنے کا فیصلہ کیا ہے اوراس مقصد کے تحت 6 مارچ کو یشونت راؤ چوہان سینٹرمیں ’یووا مہاراشٹر ابھیمان میلہ‘ کا انعقاد کیا ہے۔ اس پروگرام میں ایم وی اے یوتھ الائنس کے مستقبل کی سمت اور انتخابی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

اس ضمن میں ایم وی اے یوتھ الائنس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پی ایم مودی ہر سال ملک کے نوجوانوں کو 2 کروڑ نوکریاں فراہم کرنے کا وعدہ کرکے اقتدار میں آئے تھے لیکن اقتدار میں آنے کے بعد انہوں نے بغیر سوچے سمجھے کچھ ایسے فیصلے کیے جس نے ملک کی معیشت تباہ کر دی اور اس کے نتیجے میں ملک کے نوجوان بے روزگاری کے دلدل میں پھنس گئے۔

دریں اثنا کانگریس، شیوسینا-یو بی ٹی اور این سی پی- ایس سی پی کے نوجوان ونگ کی ایک میٹنگ بھی منعقد ہوئی جس میں لوک سبھا انتخابات کے لیے منصوبہ بندی اور اس میں نوجوانوں کو شامل کرنے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ نوجوانوں کی تنظیمیں نوجوانوں کے مسائل پر ہی توجہ مرکوز کریں اور ان مسائل پر بات کرنے کے لیے ریاستی سطح پر اجلاس منعقد کریں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی جی کیا اب بھی آپ خاموش رہیں گے؟ پرینکا گاندھی نے ریونّا سیکس اسکینڈل معاملہ پر پی ایم مودی سے کیا سوال

کرناٹک میں جنتا دل سیکولر (جے ڈی ایس) کے لیے اس وقت حالات انتہائی ناخوشگوار معلوم پڑ رہے ہیں۔ لوک سبھا انتخاب کے درمیان ہاسن سے این ڈی اے امیدوار پرجول ریونّا کے مبینہ سیکس اسکینڈل معاملہ نے طول پکڑ لیا ہے اور اب جے ڈی ایس کے کئی لیڈران بھی ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ...

کالیجیم سسٹم ختم کرنے والی عرضداشت پر سماعت کرنے سے چیف جسٹس آف انڈیا نے کیا انکار

سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ میں ججوں کی تقرری کے کالیجیم سسٹم کو ختم کرنے کی درخواست والی عرضداشت پر غور کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پاردی والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے ایڈووکیٹ میتھیوز نیدومپرا کی اس درخواست پر غور کیا کہ کالیجیم سسٹم کو ختم ...

لوک سبھا الیکشن 2024: کانگریس نے پنجاب میں 4 امیدواروں کا کیا اعلان، ریاست کی 13 میں سے 12 سیٹوں کے امیدوار طے

کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کے لیے پنجاب میں چار سیٹوں پر آج (29 اپریل) اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ پارٹی نے راجستھان کانگریس کے انچارج سکھجندر سنگھ رندھاوا کو گورداسپور سے اور پنجاب کانگریس کے صدر امریندر سنگھ برار (راجا ورنگ) کو لدھیانہ سے ٹکٹ دیا ہے۔ کانگریس نے ...

ہیمنت سورین کو نہیں ملی راحت، انتخابی مہم کے لیے نہیں آسکیں گے جیل سے باہر،آئندہ سماعت 6 مئی کو

سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری اور ای ڈی کی کارروائی کے خلاف ان کی درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے۔ زمین گھوٹالے کے معاملے میں گرفتار ہیمنت سورین کا کہنا ہے کہ ان کے لیے اپنی پارٹی کی تشہیر کے لیے انتخابات کے دوران باہر آنا ضروری ہے۔ سورین نے عدالت ...

کانگریس کا پی ایم مودی پر سخت حملہ، کہا- دوسرے مرحلے کے بعد بوکھلائے مودی ڈر پھیلا رہے ہیں

کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کرناٹک میں پی ایم مودی کی ریلی سے قبل مودی سے کچھ سوالات پوچھے ہیں۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر انہوں نے لکھا کہ دوسرے مرحلے میں شکست کے بعد مایوس وزیر اعظم آج کرناٹک میں کئی ریلیاں کر رہے ہیں۔ کچھ سوالات ہیں جن کا جواب جھوٹ بولنے اور ...

تہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت کے بعد سنیتا کجریوال کی وزیر اعلیٰ کجریوال سے ہوئی ملاقات

ہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت ملنے کے بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی بیوی سنیتا نے ان سے ملاقات کی۔ یہ جانکاری پیر کے روز عام آدمی پارٹی (عآپ) نے دی۔ حالانکہ عآپ نے اتوار کے روز الزام لگایا تھا کہ جیل افسران نے سنگیتا کیجریوال کو وزیر اعلیٰ سے ملنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ ...