منڈگوڈ: گھر کی کھپریل نکال کرزیورات لوٹنےو الا ملزم گرفتار :زیورات ضبط

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 10th October 2017, 9:21 PM | ساحلی خبریں |

منڈگوڈ:10/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)8ستمبر کو اندور دیہات کے ایک گھر سے سونے کے زیورات چوری کئے ملزم کو پولس نے گرفتارکرتے ہوئے عدالت میں پیش کیا جہاں اس کو عدالتی تحویل میں بھیج دیاگیا ہے۔ گرفتارشدہ ملزم کی شناخت اندور دیہات کا سہدیوملپا مُدِّنکوپا(23) بتائی گئی ہے۔

8ستمبر کو اندور دیہات کے شیویا سرگیمٹھ (32)کے گھر میں کوئی موجود نہیں تھا تو اس کا فائد ہ اٹھاتے ہوئے ملزم نے گھر کی کھپریل نکال کر گھر میں موجود 41گرام وزنی سونے کے زیورات چوری کیا تھا، جس کی مالیت 99ہزار روپئے بتائی گئی ہے۔ معاملے کو لے کر خاندان والوں نے پولس تھانے میں شکایت درج کی تھی ۔ شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے سی پی آئی کرن کمار نایک ، پی ایس آئی ایل ایم نائک اور پولس عملہ اشوک راتھوڑ، جعفر ادرگونچی، شیوراج ایس، انورخان، نے ملزم کو تلاش کرتے ہوئے سہدیو نامی ملزم کو گرفتارکیاہے۔ ملزم سہدیو سے ہوئی پوچھ تاچھ کے دوران پتہ چلا کہ چوری کئے زیورات بینک میں رہن رکھے گئے ہیں۔ ملزم کے ساتھ زیورات کو ضبط کرتے ہوئے پولس جانچ کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں پینے کے پانی کے لئے آئے ہوئے فنڈ کا کیسے ہورہا ہے استعمال ؟ تعمیر شدہ ٹینک میں کیوں نہیں چڑھ رہا ہے پانی ؟

گزشتہ ایک دہائی کے دوران مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت کروڑوں روپیوں  کا فنڈ موصول ہونے کے باوجود بھٹکل تعلقہ میں پینے کے پانی قلت کی وجہ سے عوام سخت دشواریوں کا سامنا کر رہے ہیں ۔

بھٹکل کڈوین کٹہ ندی میں غرق ہوکر دو لوگوں کی موت؛ گذشتہ تیس دنوں میں پیش آئی غرق ہوکر ہلاک ہونے کی تیسری واردات

بھٹکل کڈوین کٹہ ندی میں غرق ہوکر  ایک خاتون اور ایک لڑکا ہلاک ہوگیا جن کی شناخت  پاروتی شنکر نائک (39) اورسورج پانڈو نائک (17)  کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پاروتی نائک کا شوہر  شنکر نائک بھٹکل میونسپالٹی  کا ورکر  بتایا گیا ہے۔

بھٹکل؛ پڑوسی ریاست کیرالہ میں بھٹکلی اسٹوڈینٹس کی نمایاں کامیابی

پڑوسی ریاست کیرالہ کے کالی کٹ میں  بھٹکل کی ایک طالبہ  خدیجہ افزا ء بنت  محمد امجد جعفر نے گریڈ 12 کے شعبہ سائنس میں  98 فیصد کے ساتھ شاندار کامیابی درج کی ہے۔ اس طالبہ نے ہندی میں سو میں سو مارکس، میتھس سائنس میں 120 میں  120 ،  فزیکس میں 120 میں 119 اورانگلش میں سو میں 99 مارکس حاصل کئے ...

اترا کنڑ ا ڈپٹی کمشنر نے نیشنل ہائی وے کام کو بروقت مکمل کرنے کی دی ہدایت؛ صرف 7.8 کلومیٹر کام باقی ہونے کا ہائی وے حکام نے کیا دعویٰ

 ضلع  اُترکنڑا  کی ڈپٹی کمشنر  گنگوبائی مانکر نے جب  ضلع سے گذرنے والے نیشنل ہائی وے فورلائن کے توسیعی کام  کو  بروقت مکمل کرنے  ہائی وے افسران کو  ہدایت دی تو افسران نے دعویٰ کیا کہ  ہائی وے کا صرف 7.8  کلومیٹر  کام ہی باقی رہ گیا ہے۔

بھٹکل: انجمن نور اسکول میں 19 مئی کو شروع ہورہا ہے آدھار کارڈ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام اُٹھا سکتے ہیں فائدہ

بھٹکل کے چھ اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل نور حلقہ کی جانب سے  مورخہ 19 مئی کو نورمسجد کے قریب واقع نور انجمن اسکول میں آدھار کارڈ کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر  بھٹکل کے عوام  نیا  آدھار کارڈ بھی بنواسکتے ہیں، پرانے کارڈ کو درست کرنا ہے تو کرکشن بھی کرواسکتے ہیں، نام ...