ممبئی، میرا روڈ تشدد:41دن بعد بھی ضمانت نہیں ملی، دفاعی وکلاء5مارچ کوشواہد پیش کریں گے

Source: S.O. News Service | Published on 3rd March 2024, 11:17 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ممبئی، 3/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) یہاں رونما ہونے والے تشدد کو41 دن گزرچکے ہیں۔پولیس کی یکطرفہ کارروائی میں گرفتار کئےگئے 21ملزمین اب بھی قید وبند کی صعوبتیں جھیلنے پر مجبور ہیں ۔دفاعی وکلاء کی جانب سے 3طلبہ سمیت9ملزمین کی ضمانت کی عرضیاں داخل کی گئی ہیں اورمتعدد مرتبہ بحث بھی ہوچکی ہے مگر سرکاری وکیل کی جانب سے شدیدمخالفت کے سبب اب تک کسی کوضمانت نہیںملی ہے۔ 

  اب سرکاری وکیل کے طورپراسپیشل پبلک پروسیکیوٹر مہاترے کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ مضحکہ خیزبات یہ ہے کہ انہوںنے دیگر الزامات کے ساتھ اب یہاں پاپولر فرنٹ اوراسکے سلیپرسیل کی موجودگی اورمنصوبہ بندی کا بھی حوالہ دیا ہے اوریہ کہا ہےکہ اگرملزمین کوضمانت دی جاتی ہے تو سازش رچنے والے کی گرفتاری میںرخنہ پڑسکتا ہے اوراس کا کیس پر بھی اثر پڑے گا۔

 یہی وہ مہاترے ہیں جنہوں نے رام نومی کے موقع پر مالونی میںہونے والے منصوبہ بند تشدد میں بھی مسجد علی میں اسی طرح کی منصوبہ بندی اورپی ایف آئی اوراس کے سلیپرسیل کا حوالہ دیا تھامگران کے ان الزامات کی ہوا اس وقت نکل گئی تھی جب جمیل مرچنٹ نے مسجد اوراسکےاطراف کے وہ تمام سی سی ٹی وی فوٹیج عدالت میںمہیا کرادیئے تھے ۔ 

 ایک اہم بات یہ ہے اوراس کا ویڈیو بھی دفاعی وکلاء کی جانب سے عدالت میںپہلے ہی پیش کیا جا چکا ہے جس میںتشدد کے محض ۳؍ گھنٹے کے بعد ڈپٹی پولیس کمشنر کی جانب سے یہ بیان دیا گیاتھا کہ یہ کوئی فرقہ وارانہ اورذات ومذہب کی بنیاد پر رونما ہونےوالا تشدد نہیںہے بلکہ یہ چھوٹا موٹا جھگڑا ہے ۔ساتھ ہی پولیس کی جانب سے بھی جو ویڈیوز پیش کئے گئے ہیں اس میںبھی ایسا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ اسی طرح دفاعی وکلاء کی جانب سے ملزمین پر 307 لگانے کویہ کہہ کرچیلنج کیا گیا ہے اور 5 مارچ کو وہ اس کاثبوت بھی پیش کرینگےکہ307لگانے کاکوئی جواز ہی نہیںہے اور اس تعلق سے سپریم کورٹ کی گائیڈ لائن کوبھی نظر اندازکیا گیا ہے ۔ 

 دفاعی وکلاء کی جانب سے 26 فروری کو ہی عدالت میںشواہد پیش کئے جانے تھے مگر جج نہیں تھے تو تاریخ بڑھاکر 5مارچ کردی گئی، حالانکہ جج دیشپانڈے یکم مارچ کوعدالت میں موجود تھے۔ سرکاری وکیل کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ ہم نے توملزمین کےتعلق سےثبوت پیش کئے ہیں ، آپ لوگ بھی پیش کیجئے ۔ اس پر دفاعی وکلاء نے کہا کہ ہم تو ثبوت پیش کریں گے مگرپولیس کی جانب سے دکانداروںسے کہا گیا ہے کہ وہ پولیس کی اجازت کے بغیر سی سی ٹی وی فوٹیج کسی کونہ دیں۔ان تفصیلات سے ایڈوکیٹ شہودانور نےآگاہ کرایا۔

 مقامی ذمہ داران کے مطابق پولیس کی جانب سے مثبت یقین دہانی کرائی گئی تھی اور دونوں جانب سے کارروائی کا یقین دلایا گیا تھا لیکن جو کچھ ہوااس سے پولیس کی کھلی جانبداری ظاہر ہوتی ہے ۔

یہ تفصیلات کیس کی پیروی کرنےو الوں میں شامل ایڈوکیٹ شہود انور نے نمائندۂ انقلاب کو بتائیں۔انہوںنےیہ بھی بتایاکہ عدالت کی جانب سے حکم دیئےجانے کے بعددفاعی وکلاء محمد رضوان اورمتین نے کورٹ کے اسٹاف سے کہاکہ آرڈر کی کاپی انہیںدے دی جائے تاکہ وہ قبل ازوقت تھانے سینٹرل جیل انتظامیہ کوپہنچادیں ،مگر انہیںجواب دیا گیا کہ یہ کافی اہم آرڈر ہے اور وہ خود جیل انتظامیہ کو پہنچائیںجس کانتیجہ تاخیر کی صورت میںسامنے آیا اور2طلبہ 12ویں جماعت کا امتحان دینے سے محروم ہوگئے ۔ اس لاپروائی کے سبب ان دونوں نوجوانوں کا ایک سال بلاوجہ برباد ہو گیا اور وہ کافی بددل بھی ہوگئے ہیں۔ ان کے والدین انہیں سمجھانے بجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔    

ایک نظر اس پر بھی

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

مسلمانوں کیلئے ریزرویشن پرمودی ملک کے باشندوں کو گمراہ کر رہے ہیں:کانگریس

  کانگریس لیڈر سپریہ شرینیت نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ پی ایم نریندر مودی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں 2014 کی باتوں کو دہرا رہے ہیں اور ان پر مسلمانوں کے کوٹے کو لے کر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا الزام ہے کہ کانگریس ایس سی، ایس ٹی اور او ...

’نیٹ‘ پیپر لیک پر پرینکا گاندھی کی سخت ناراضگی، پی ایم مودی کی خاموشی پر اٹھایا سوال

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے نیٹ پیپر لیک معاملے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے اور پی ایم مودی اس پورے معاملے پر خاموش ہیں۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...

ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ہیمنت سورین سپریم کورٹ پہنچے

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی ان کی عرضداشت کو ہائی کورٹ سے مسترد کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ سورین کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے انتخابات کے پیش نظر درخواست کی جلد از جلد ...

پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ہیں: تیجسوی یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت منگل (7 مئی) کو بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ مگر اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ...

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...

پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ہیں: تیجسوی یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت منگل (7 مئی) کو بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ مگر اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ...

برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 75ہوگئی

جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید طوفان کی وجہ سے 19 اپریل سے اب تک کم از کم 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شہری دفاع کے ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

امیٹھی میں کانگریس کے دفتر پر حملہ، کارکنوں کی پٹائی، دفتر کے باہر کھڑی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ

کل دیر رات امیٹھی میں کانگریس کے دفتر پر مبینہ طور پر حملہ کیا گیا۔ الزام ہے کہ  بی جے پی کا جھنڈا لے کر گاڑی میں آئے لوگوں نے کانگریس دفتر کے باہر کھڑے کارکنوں کی پٹائی کی اور درجنوں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی۔ حملے کے بعد تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اتر پردیش کانگریس نے سوشل ...

ملک میں شدید گرمی کی لہر، کئی شہروں میں پارہ 44 سے 45 ڈگری تک جا پہنچا

مئی کے پہلے ہفتہ میں ہی گرمی اپنے عروج پر پہنچ رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اتوار کا دن انتہائی گرم رہا اور ملک بھر میں لوگوں کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تلنگانہ، رائلسیما، ودربھ، شمالی کرناٹک اور شمالی مدھیہ پردیش کے ...