ڈبلیو پی ایل کی تاریخ کا پہلا میچ ہوا یکطرفہ، ممبئی انڈینز نے گجرات جائنٹس کو 143 رنوں سے دی شکست

Source: S.O. News Service | Published on 5th March 2023, 11:48 AM | اسپورٹس |

ممبئی ، 5/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) ڈبلیو پی ایل یعنی وومنس پریمیر لیگ کا پہلا سیزن آج سے شروع ہو گیا۔ لیکن ڈبلیو پی ایل کی تاریخ کا پہلا ہی میچ یکطرفہ ثابت ہوا۔ پہلا مقابلہ ممبئی انڈینز اور گجرات جائنٹس کی خاتون ٹیموں کے خلاف کھیلا گیا جس میں گجرات جائنٹس کو 143 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آج گجرات جائنٹس وومن ٹیم کے ساتھ صرف ایک چیز اچھی ہوئی، اور وہ یہ تھی کہ کپتان بیتھ مونی نے ٹاس جیتا۔ اس کے بعد انھوں نے گیندبازی کا فیصلہ کیا جو کہ پوری طرح سے غلط ثابت ہوا۔

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ممبئی انڈینز کی خاتون کھلاڑیوں نے شروع سے ہی دھواں دھار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ سلامی بلے بازی سواستیکا بھاٹیا حالانکہ ایک رن بنا کر ہی آؤٹ ہو گئی تھیں، لیکن اس کے بعد ہیلی میتھیوز (47 رن) اور نیٹ سیور برنٹ (23 رن) نے تیزی کے ساتھ رن بنانا شروع کر دیا۔ پھر جب برنٹ آؤٹ ہوئیں تو ممبئی انڈینز کی کپتان ہرمن پریت کور نے طوفانی انداز میں کھیلنا شروع کیا۔ انھوں نے سب سے زیادہ 30 گیندوں پر 65 رن کی اننگ کھیلی۔ امیلیا کیر نے بھی زبردست بلے بازی کا مظاہرہ کیا جنھوں نے 24 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 45 رن بنائے۔ علاوہ ازیں پوجا وسترکر نے 18 رن اور ایسی وونگ نے 6 رن کا تعاون کیا۔ گجرات جائنٹس کی طرف سے سنیہا رانا نے سب سے زیادہ دو کٹ لیے، جبکہ ایک ایک وکٹ ایشلے گارڈنر، تنوجا کنور اور جارجیا واریہم کو حاصل ہوا۔ ممبئی انڈینز نے مجموعی طور پر 20 اوور میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 207 رن بنائے۔

208 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری  گجرات جائنٹس ٹیم کی خراب کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کے چار کھلاڑیوں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔ ان کھلاڑیوں میں گجرات کی کپتان بیتھ مونی بھی شامل ہیں جو کہ ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر میدان سے واپس چلی گئی تھیں۔ گجرات کی طرف سے صرف دو کھلاڑی ہی ایسے رہے جو دوہرے ہندسے تک پہنچ سکے۔ ڈائلن ہیم لتا نے بغیر آؤٹ ہوئے 29 رن بنائے، جبکہ مونیکا پٹیل نے 10 رنوں کا تعاون کیا۔ اس طرح پوری ٹیم 15.1 اوور میں محض 64 رن بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ اس طرح پہلے ہی میچ میں ٹیم کو 143 رنوں کی شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندوستان کی طرف سے گیندبازی میں سب سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ صائقہ اسحاق نے کیا جنھوں نے 3.1 اوور میں محض 11 رن دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ برنٹ اور کیر نے 2-2 کھلاڑیوں کو، جبکہ وونگ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ میچ آف دی میچ کا ایوارڈ ممبئی کی کپتان ہرمن پریت کور کو ان کی طوفانی 65 رنوں (30 گیندوں پر) کی اننگ کے لیے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...