کرناٹک کے بیلگاوی میں لڑکا لڑکی کے ساتھ فرارہونے پرلڑکے کی ماں کوبنایا گیا نشانہ؛ برہنہ کرکے پریڈ کروانے کی شرمناک واردات

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th December 2023, 5:18 PM | ریاستی خبریں |

بیلگاوی 12 / دسمبر(ایس او نیوز) بیلگاوی کے ونتاموری گاوں میں ایک لڑکا مقامی لڑکی کے ساتھ فرار ہوگیا تو اُس کی ماں کو نشانہ بنانے اور اسے برہنہ کرکے پریڈ کروانے کی شرمناک واردات منظر عام پر آنے کے بعد پولس نے سات لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے جس میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔

پتہ چلا ہے کہ  لڑکے کی ماں کو نہ صرف برہنہ کرکے کھمبے سے باندھ کر پیٹا گیا بلکہ اسے برہنہ حالت میں ہی پریڈ بھی کروایا گیا ۔

یہ واقعہ ریاستی حکومت کے لئے اس لئے بھی شرمندگی اور ہزیمت کا باعث بن گیا ہے کیونکہ بیلگاوی میں واقع سوورنا ودھان سودھا کے بالکل قریبی علاقے میں ہی پیش آیا ہے جہاں اس وقت اسمبلی کا سرمائی اجلاس بھی جاری ہے ۔

پولیس کے بیان کے مطابق  دونڈپّا نائیک اور پریانکا نامی لڑکا اور لڑکی گھر سے فرار ہونے کےپس منظر میں  آدھی رات کو  یہ واردات پیش آئی ہے ۔ پریانکا کے گھر والے اسے اپنے عاشق دونڈپّا سے الگ کرکے اس کی شادی دوسری جگہ کروانا چاہتے تھے ، اس لئے وہ ڈونڈپّا کے ساتھ گھر سے فرار ہوگئی۔ اس کی وجہ سے  مشتعل ہو کر پریانکا کے گھر والوں نے ڈونڈپّا کے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ مچائی ۔ ڈونڈپّا کی ماں کملمّا کو گھر سے باہر گھسیٹا اور اسے الیکٹرک کھمبے سے باندھ کر مارنے پیٹنے سے قبل اسے برہنہ کرکے گاوں میں پریڈ کروایا ۔

اس غیر انسانی سلوک اور واردات کی خبر ملنے پر ریاستی وزیر داخلہ ڈاکٹر پرمیشور نے اسپتال پہنچ کر متاثرہ خاتون کی خبر گیری کی اور تمام تفصیلات حاصل کرتے ہوئے ونتاموری گاوں کا دورہ بھی کیا ۔ پڑوسیوں نے جب اس معاملے پر کچھ بولنے میں جھجک ظاہر کی تو وزیر موصوف نے ان سے کہا کہ وہ بے جھجک بولیں اور پورا تعاون کریں کیونکہ متاثرہ خاتون انہیں میں سے ایک ہے ۔ 

ڈاکٹر پرمیشور نے بتایا کہ واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو بچا لیا ۔ اس ضمن میں 7 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے واقعے کو بدبختانہ قرار دیا اور کہا کہ اس کے خلاف کٹھن قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

ایک نظر اس پر بھی

جے ڈی ایس کے ایم پی کا فحش ویڈیو وائرل، کرناٹک حکومت نے تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہاسن لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی اور جے ڈی ایس کے امیدوار پراجول ریوننا کے جنسی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پراجول ریوننا کا مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے حکومت کو خط لکھ ...

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔

کرناٹک میں پہلے مرحلہ میں تقریباً 70 فیصد پرامن پولنگ، راجدھانی بنگلورو کی تینوں سیٹوں پر پولنگ 50 فیصد تک محدودرہ گئی

کرناٹک میں پہلے مرحلہ کے لوک سبھا انتخابات میں 14 لوک سبھا حلقوں میں پولنگ اکا دکا وارداتوں کو چھوڑ کر پر امن رہی۔ چامراج نگر میں پتھراؤ، بعض مقامات پر پولنگ کا بائیکاٹ اور احتجاج کو چھوڑ کر بیشتر مقامات پر پولنگ انتہائی پر سکون رہی۔

پی ایم مودی کے ہندو۔مسلم والے حالیہ بیانات کو لے کر راہول گاندھی نے کہا؛ انتخابات میں مودی حکومت کی ہار یقینی ہے اس لئے مودی گھبراگئے ہیں، کچھ دنوں میں آسکتے ہیں آنسو

پی ایم مودی کے حالیہ ہندو۔مسلم بیانات او رکانگریس کے  انتخابی منشور کو لے کر غلط بیانی   پر مودی کو نشانہ تاکتے ہوئے  کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے  کہا کہ  لوک سبھا انتخابات میں مودی حکومت کی ہار یقینی ہے،  اس لئے وہ  اقتدار ہاتھ سے نکلنے کو لے کر گھبرا گئے ہیں،  مودی کی زبان ...