طاقتور ترین پاسپورٹ والے ممالک میں ہندوستان کو85 واں رینک
بنگلورو،13؍جنوری(ایس او نیوز) دنیا کے انتہائی طاقتور ترین پاسپورٹ والے ممالک میں ہندوستان کو85 واں رینک حاصل ہوا ہے ہینلی اینڈ پارٹنرس پاسپورٹ انڈیکس2021 کی تازہ رپورٹ کے مطابق ویزا کے بغیر مختلف ممالک کے سفر کی اجازت دینے والے ممالک کے پاسپورٹ کی طاقت کی بنیاد پر یہ رینک دیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق جاپان کا پاسپورٹ انتہائی طاقتور ہے اس لئے جاپان کو پہلا رینک دیا گیا گذشتہ تین سال سے جاپان کے پاسپورٹ کو ہی پہلا رینک حاصل ہورہا ہے۔جاپان کے پاسپورٹ سے ویزا حاصل کئے بغیر1 19 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں دوسرا رینک سنگاپور اور جرمنی کو ملا۔ان دونوں ممالک کے پاسپورٹ سے پہلے ویزا حاصل کئے بغیر 190 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں فرانس، اٹلی، ڈنمارک، اسپین اور سویڈن کو تیسرا رینک حاصل ہوا ہے جبکہ ہندوستان کو 85 واں رینک حاصل ہوا۔جس کے مطابق ہندوستانی پاسپورٹ کے ذریعہ 58 ممالک کا سفر پہلے ویزا حاصل کئے بغیر کرسکتے ہیں۔پڑوسی ملک پاکستان 107واں رینک، جبکہ نیپال طاقتورترین پاسپورٹ رکھنے والے کی فہرست میں 104ویں رینک پرہے۔