کرائسٹ چرچ دہشت گردانہ حملہ: شہیدان ’راہِ عشق و وفا‘ سپرد خاک 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th March 2019, 4:56 PM | عالمی خبریں |

ویلنٹن ؍کرائسٹ چرچ 19مارچ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مسجدوں پردہشت گردانہ حملہ کے 50شہداء افراد کی تدفین کا آغاز منگل سے ہو رہا ہے۔

مقامی مسلمان کمیونٹی کے مطابق شہداء کو غسل دینے اور تدفین عامۃ المسلمین رضاکار انجام دے رہے ہیں۔ کئی شہداء کو نیوزی لینڈ میں ہی دفن کیا جائے گا جب کہ بعض شہداء کو آبائی ملک منتقل کیا جائے گا۔۔کرائسٹ چرچ کی دو مسجدوں پر میں جمعے کی نماز کے دوران ایک سفید فام دہشت گرد کی سفاکی سے شہداء اور زخمی ہونے والوں کی اکثریت تارکینِ وطن اور پناہ گزینوں کی ہے جن کا تعلق پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش، بھارت، ترکی، افغانستان، کویت، صومالیہ اور دیگر ملکوں سے ہے۔حملے میں نو پاکستانی شہداء بھی ہیں ، ہندوستان کے سات ہیں ۔جن میں سے چھ کی تدفین پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے مطابق نیوزی لینڈ میں ہی کی جائے گی۔غسل دینے اور میتوں کو تدفین اور سفر کے لیے تیار کرنے کے کام میں ہاتھ بٹانے کے لیے کئی مسلمان رضاکار نیوزی لینڈ کے مختلف شہروں کے علاوہ بیرونِ ملک سے بھی کرائسٹ چرچ پہنچے ہیں۔جمعے کو ہونے والے حملے میں 50 افراد زخمی بھی ہوئے تھے جن میں سے 30 تاحال کرائسٹ چرچ کے مرکزی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے نو کی حالت تشویش ناک ہے۔فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے ایک چار سالہ بچے کو بہتر علاج کے لیے آک لینڈ کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت بدستور نازک بتائی جا رہی ہے۔نیوزی لینڈ کی وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ پوری قوم ان تاریک ترین دنوں میں اپنی مسلمان کمیونٹی کے ساتھ کھڑی ہے۔منگل کو نیوزی لینڈ کی پارلیمان کے اجلاس سے خطاب میں وزیرِ اعظم جیسنڈا آرڈرن نے متاثرہ مساجد کے نمازیوں اور ان کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا۔مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پارلیمان کے اجلاس کا آغاز قرآن کی تلاوت سے کیا گیا تھا جب کہ وزیرِ اعظم نے بھی اپنی تقریر کا آغاز’السلام علیکم‘ کہہ کر کیا۔جیسنڈا آرڈرن نے اپنے خطاب میں کرائسٹ چرچ کی مسجد میں حملہ آور کو روکنے کی کوشش کے دوران جان سے جانے والے پاکستانی نعیم رشید کا نام بھی لیا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔البتہ اپنی تقریر میں وزیرِ اعظم نے حملے کے مرکزی ملزم 28 سالہ آسٹریلین برینٹن ٹیرنٹ کا نام لینے سے گریز کیا اور اسے دہشت گرد، انتہا پسند اور مجرم قرار دیا۔

وزیرِ اعظم نے کہاکہ شاید حملہ آور نے یہ کام بدنامی کے حصول کے لیے کیا ہو لیکن نیوزی لینڈ اس کا یہ ہدف بھی حاصل نہیں ہونے دے گا اور ہم اس کا نام تک نہیں لیں گے۔وزیرِ اعظم نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ وہ نیوزی لینڈ میں اسلحہ رکھنے سے متعلق قوانین میں اصلاحات کی حمایت کرتی ہیں اور کابینہ بھی قوانین میں تبدیلی کی منظوری دے چکی ہے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ وہ آئندہ پیر کو اسلحے سے متعلق قوانین میں اصلاحات کا اعلان کریں گے۔حزبِ اختلاف کی جماعت ’نیشنل پارٹی‘ کے سربراہ سائمن بریجز نے کہا ہے کہ وہ اصلاحات کا مسودہ دیکھنے کے بعد ہی اس کی حمایت کرنے کا فیصلہ کریں گے۔’نیشنل پارٹی‘ زیادہ تر ملک کے دیہی علاقوں میں مقبول ہے جہاں کے لوگ زیادہ اسلحہ رکھتے ہیں۔اپنے خطاب میں وزیرِ اعظم نے اعلان کیا کہ ان کی حکومت اس بات کی تحقیقات بھی کرے گی کہ آیا ملکی اداروں نے حملے کے ملزم اور اس کے ارادوں سے متعلق قبل از وقت سراغ لگانے میں کوئی کوتاہی تو نہیں برتی۔وزیرِ اعظم نے اعلان کیا کہ نیوزی لینڈ بھر میں نمازوں کے اوقات کے دوران پولیس اہلکار مساجد کے باہر تعینات رہیں گے جب کہ مسجدیں بند ہونے کے بعد بھی وہ نزدیک ہی موجود رہیں گے۔نیوزی لینڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کے 250 سے زائد افسر اور تفتیش کار کرائسٹ چرچ حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں جنہیں امریکی تحقیقاتی ادارے 'ایف بی آئی' اور آسٹریلیا کی فیڈرل پولیس کی مدد بھی حاصل ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔