روس کا جوہری معاہدے میں توسیع کی امریکی پیش کش کا خیرمقدم

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 23rd January 2021, 6:49 PM | عالمی خبریں |

ماسکو،23جنوری (آئی این ایس انڈیا)روس نے بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے جمعرات کے روز کیے جانے والے اس اعلان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں ہتھیاروں کے کنٹرول سے متعلق ایک پروگرام ' نیو سٹارٹ' میں پانچ سال کی توسیع کی خواہش ظاہر کی گئی تھی۔ اس پروگرام کی مدت پانچ فروری کو ختم ہو رہی ہے۔

روس نے کہا ہے کہ کریملن کو امریکہ کی جانب سے اس سلسلے میں تفصیلات کا انتظار ہے۔

ماسکو میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے روسی صدر ولادی میر پوٹن کے ترجمان ڈمتری پیسکوف نے کہا کہ روس اس دستاویز میں توسیع کی سیاسی خواہش کا خیرمقدم ہی کر سکتا ہے۔ تاہم ترجمان کا کہنا تھا کہ اس کا انحصار اس تجویز کی تفصیلات پر ہو گا۔

امریکی سینیٹر باب میننڈیز نے، جو سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے آئندہ چیئرمین ہوں گے، انتظامیہ کی تحریک کی حمایت کی ہے۔

میننڈیز کا کہنا تھا کہ نیو سٹارٹ ٹریٹی، امریکہ کی قومی سلامتی کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ روس کو اپنی اسٹریٹجک جوہری فورسز کے متعلق ٹھوس اور تصدیق شدہ تفصیلی معلومات فراہم کرنے کا پابند بناتا ہے۔ یہ معاہدہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ روس اپنے وعدوں پر عمل کر رہا ہے اور یہ بھی یقینی بناتا ہے کہ امریکہ محفوظ، جدید اور مؤثر جوہری ہتھیار رکھنے کی اپنی ضروریات کو پورا کر سکے۔

تاہم میننڈیز کا یہ بھی کہنا تھا کہ انتظامیہ کو لازمی طور پر روس پر گہری نظر رکھنی چاہیے جو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو مسلسل دھمکیاں دیتا رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں سولر ونڈز پر سائبرحملوں کے حالیہ واقعات، ہمارے انتخابی عمل پر کریملن کے حملوں اور سیاسی مخالفین کو خاموش اور قتل کرانے کی اس کی کوششوں سے نمٹنے کے لیے امریکی انتظامیہ کی جانب سے سخت ردعمل کی توقع رکھتا ہوں۔

صدر بائیڈن نے پچھلے سال اپنی انتخابی مہم کے دوران یہ اشارہ دیا تھا کہ وہ روس کے ساتھ اس معاہدے کو قائم رکھنا چاہتے ہیں۔

سٹارٹ ٹریٹی سے متعلق تجویز کے باوجود، وہائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے جمعرات کے روز کہا تھا کہ بائیڈن روس کو متعدد سفاکانہ اور مخاضمانہ اقدامات پر جوابدہ ٹھہرانے کے عہد پر قائم ہیں، جن میں سولر ونڈز کی ہیکنگ، پچھلے صدارتی انتخابات میں مداخلت اور حزب اختلاف کے لیڈر الیکسی نیولنی کو زہر دیے جانے کے واقعات شامل ہیں۔

جمعرات ہی کے روز نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے کہا تھا کہ امریکہ اور روس کو اپنے معاہدے کی توسیع کرنی چاہیے،اور اسے وسعت دینی چاہیے۔

انہوں نے برسلز میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیو سٹارٹ معاہدے کی توسیع اس چیز کا اختتام نہیں ہے بلکہ یہ ہتھیاروں پر کنٹرول کو مزید آگے بڑھانے کی ہماری کوششوں کا آغاز ہے۔

اس معاہدے پر 2010 میں اس وقت کے امریکہ کے صدر براک اوباما اور اس دور کے روسی صدر دیمتری میڈویدیف نے دستخط کیے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ دونوں ملک اپنے پاس 1550 سے زیادہ جوہری ہتھیار نہیں رکھیں گے۔

سابق صدر ٹرمپ نے اس معاہدے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس معاہدے کی وجہ سے امریکہ کو نقصان ہوا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔