پوری دنیا میں کورونا سے 3.47 لاکھ لوگوں سے زائد کی موت

Source: S.O. News Service | Published on 26th May 2020, 5:28 PM | عالمی خبریں |

نیویارک،26؍مئی(ایس او نیوز؍ایجنسی) عالمی کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا بڑھتی ہی جارہی ہے اور پوری دنیا میں اس سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر تقریبا 55.87 لاکھ ہوگئی ہے اوراب تک 3.47 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

پوری دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ممالک میں سب سے اونچے مقام پر کھڑے امریکہ کے بعد اب برازیل دوسرے نمبر پر ہے جبکہ روس تیسرے نمبرمقام پر ہے۔ ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا سنگین صورت حال اختیار کررہی ہے اور یہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں متاثروں کی تعداد میں تقریبا سات ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر سولہ لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے جبکہ اس کے انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 99 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے۔ امریکہ میں مجموعی طور سے متاثروں کی تعداد 1,706,226 ہوگئی ہے جبکہ 99,805 لوگوں کی اب تک موت ہوچکی ہے۔

اس درمیان برازیل میں بھی کورونا نے سنگین صورت حال اختیار کرلیا ہے اور اب تک یہاں انفیکشن کے سب سے زیادہ معاملوں میں دنیا کا دوسرا ملک ہے۔ برازیل میں کورونا سے متاثروں کی تعداد 376,699 ہوگئی ہے اور ملک میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 23,522 ہوگئی ہے۔

روس میں بھی کووڈ کی وبا جاری ہے اوریہ اس کے انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہونےوالے ممالک کی فہرست میں تیسرے مقام پر ہے۔ یہاں اب تک 353,427 لوگ اس کی زد میں آچکے ہیں اور 3,633 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل خراب ہوتے جارہے ہیں۔ یہاں اب تک اس وبا سے 260,916 لوگ متاثر ہوئےہیں اور اب تک 36,875 لوگوں کی اس کی وجہ سے موت ہوچکی ہے۔ یورپ میں سنگین طور سے متاثر اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 32,877 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 230,158 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اسپین میں مجموعی طور سے 235,772 لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 28,752 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی صورت حال کافی خراب ہے۔ فرانس میں اب تک 1,82,709 متاثرہوئے ہیں اور 28,370 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے 1,80,328 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 8,283 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ ترکی میں کورونا سے اب تک 1,56,827 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور اس سے 4,340 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ کوروناوائرس سے سنگین طور سے متاثر خلیجی ملک ایران میں 1,35,701 لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 7417 لوگوں کی اس کی وجہ سے موت ہوچکی ہے۔ بلجیم میں 9280، میکسیکو میں 7394، کناڈا میں 6533، نیدرلینڈ میں 5841، سوئیڈن میں 3998، پیرو میں 3456، ایکواڈور میں 3108 ، سوئٹزرلینڈ میں 1906، آئر لینڈ میں 1,608 ، پرتگال می 1316 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 84,095 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4638 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

اس کے علاوہ پڑوسی ملک پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کوروناانفیکشن کے 2164 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد یہاں مجموعی طور سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 56 ہزار کو پار کرگئی ہے جبکہ اس مدت میں اور بتیس لوگوں کی موت ہوگئی۔ یہاں اب تک مجموعی طور سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 56,349 ہوگئی ہے جبکہ 1167 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔