ہانگ کانگ میں جمہوریت نواز مظاہرے، دو سو سے زیادہ افراد گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 12th May 2020, 4:17 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،12؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہانگ کانگ کے حکام کے مطابق تقریباً 230 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کی عمریں 12 سے 65 سال تک ہیں۔ ان پر غیر قانونی اجتماع، شناخت ظاہر نہ کرنے اور دوسری خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کیے گئے۔

چین کے اس نیم خود مختار شہر میں پہلے مختلف جگہوں پر چھوٹے چھوٹے مظاہرے ہوئے جس میں مدر ڈے منانے کی اجازت نہ ملنے پر حکومت مخالف نعرے لگائے گئے۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ حالیہ ہفتوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 15 جمہوریت نواز سرگرم کارکنوں کو بھی گرفتار کیا تھا، جن 81 سالہ مارٹن لی بھی شامل ہیں۔

کرونا وائرس کے پھیلنے سے قبل پچھلے سال کئی مہینوں تک ہانگ کانگ میں مظاہرے ہوتے رہے ہیں۔ مظاہرین مزید خود مختاری کا مطالبہ کر رہے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔