امریکا: کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے متجاوز

Source: S.O. News Service | Published on 28th March 2020, 6:35 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،28؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) امریکا میں کرونا وائرس کے سبب اموات اور نئے کیس سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں مزید 354 افراد کی اموات واقع ہوئی ہیں اور 18 ہزار نئے کیسوں کا اندراج ہوا ہے۔ یہ ایک روز کے اندر اموات اور متاثرین کی ریکارڈ تعداد ہے۔

جونز ہوپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کے مقامی وقت کے مطابق جمعے کی شام 5:50 منٹ تک ملک میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

متاثرین کی تعداد میں سب سے زیادہ اضافہ نیویارک میں ہوا۔ امریکا میں کرونا کے مجموعی کیسوں میں نصف سے زیادہ نیویارک میں سامنے آئے ہیں۔ اس کے نتیجے میں وہاں کے ہسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں۔

امریکا میں کرونا کے کیسوں کی تعداد اطالیہ سے تقریبا 15 ہزار اور چین سے تقریبا 20 ہزار زیادہ ہے۔ اس وبا سے متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے امریکا کے بعد اطالیہ دوسرے اور چین تیسرے نمبر پر ہے۔

امریکا میں امراض کی روک تھام اور ان سے تحفظ کے مراکز کے مطابق ملک میں کرونا سے وفات پانے والے افراد کی مجموعی تعداد 1246 ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا کے کیسوں کی مجموعی تعداد کا ایک تہائی حصہ صرف تین ملکوں امریکا، اطالیہ اور چین میں ہے۔ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

گذشتہ ہفتے تقریبا 33 لاکھ امریکیوں نے بے روزگاری الاؤنس حاصل کرنے کی درخواستیں پیش کیں۔ تیس کروڑ نفوس کی آبادی والے ملک میں ہسپتالوں میں آنے والے کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد گنجائش سے تجاوز کر رہی ہے۔ اس دوران 40 فی صد امریکی کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو سست کرنے کے لیے گھروں میں بند ہیں۔

ماہرین کے مطابق متاثرہ افراد کے حوالے سے نئے اعداد و شمار سے یہ توقع ہے کہ اس وبائی مرض کے سبب جان سے ہاتھ دھونے والے امریکیوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔ امریکا میں متاثرہ افراد کی حقیقی تعداد سرکاری طور پر بیان کی گئی تعداد سے کافی زیادہ ہو سکتی ہے کیوں کہ متعلقہ ٹیسٹ کے وسائل کے حوالے سے شدید قلت ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ابراہیم رئیسی ایران کے نئے صدر منتخب

ایران میں ہونے والے 13 ویں صدارتی انتخابات میں مضبوط امیدوار ابراہیم رئیسی نے فتح اپنے نام کرلی، ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ تینوں صدارتی امیدواروں نے اپنی شکست تسلیم کرلی۔

بہترین کارکردگی پر انٹونیو گوٹیریس دوسری مرتبہ اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری مقرر

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے انٹونیو گوٹیریس کو دوسری بار بھی جنرل سکریٹری مقرر کر دیا ہے۔تفصیل کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں سیشن کے صدر ولکان بوزکر نے اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس کا اگلی پانچ سالہ مدت کے لیے بھی انتخاب کر لیا ...

غزہ کی پٹی: حماس کے عسکری اور تربیتی مراکز پر اسرائیل کے حملے

اسرائیلی جاسوس طیاروں نے جمعہ کی صبح غزہ کی پٹی کے شمالی، وسطی اور جنوبی علاقوں میں فلسطینی تنظیم حماس کے عسکری اور تربیتی مراکز پر بھرپور حملے کیے ہیں۔ مقبوضہ فلسطینی اراضی میں العربیہ کے ذرائع نے یہ اطلاع فراہم کی۔ یہ کارروائی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیلی فوج کے ...

بورس جانسن کو ضمنی انتخاب میں شرمناک شکست کا سامنا

پارلیمنٹ کے ضمنی انتخاب میں برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔میڈیا میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور کنزرویٹو پارٹی کو بورس جانسن کی نشست سے محض چند میل دور لندن کے گرد و نواح میں ...

کینیڈا: سپریم کورٹ میں پہلا ہندوستانی نژاد مسلم جج نامزد

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے جمعرات کے روز ایک ٹوئٹ کرکے ملکی سپریم کورٹ میں پہلے کسی سیاہ فام شخص کو جج کے طور پر نامزد کیے جانے کی اطلاع دی۔ محمود جمال کو سپریم کورٹ کا جج نامزد کیا گیا ہے، جو اس عہدے پر فائزکیے جانے ہونے والے پہلے مسلم بھی ہوں گے۔

نمازِ جمعہ کے لیے مسجد الاقصیٰ پہنچے مسلمانوں پر اسرائیلی فوج کا حملہ، کئی نمازی زخمی

اسرائیل ایک بار پھر بربریت پر اتر آیا اور نماز جمعہ کے لیے پہنچے فلسطینیوں پر ربر بلٹس فائر کئے، جس کے نتیجے میں متعددنمازی زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فورسز نے ایک بار بھر مسجدالاقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔ اسرائیلی فورسز کی جانب سے نماز جمعہ کے لیے آئے فلسطینیوں پر ربر ...