بنگلورو،20؍جنوری(ایس او نیوز) بنگلور کے کیمپے گوڈا انٹرنیشنل ائرپورٹ پر منگل کی صبح ایک عجیب واقعہ پیش آیا جب سیکوریٹی چیکنگ کے دوران ایک آف ڈیوٹی کسٹم آفسر نے اپنا کیبین لگیج کھول کر دکھانے سے انکار کیا، اس کاروائی کےدوران قطار میں کھڑی اس کی اہلیہ ٹوائلیٹ چلی گئی۔ بعد میں پتہ چلا کہ متعلقہ کسٹم آفسر 74 لاکھ روپئے سمیت قیمتی زیورات اپنی ہینڈ بیگ میں ڈال کر لکھنو کے لئے روانہ ہورہا تھا۔جبکہ اس کی اہلیہ نے دس لاکھ روپئے نقد اوردو آئی فون چھپا رکھا تھااور چیکنگ کے خوف سے اس نے ٹوائلٹ میں رکھ دیا جسے برآمد کرلیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ سیکوریٹی چیکنگ کے دوران عرفان نے اپنے عہدہ کا استعمال کرتے ہوئے سیکوریٹی چیکنگ سے بچنے کی کوشش کی تھی مگر سیکوریٹی آفسر بیگ کی تلاشی لینے پر بضد ہوگیا تھا۔
بھاری رقم کے برآمد ہونے کے بعد ائرپورٹ اہلکار حیرت زدہ رہ گئے۔برآمد ہونے والی تمام رقم اور اشیا کو سی آئی ایس ایف نے پولیس کے کی تحویل میں دے دیا ہےاور آئی ٹی حکام معاملے کی چھان بین کررہے ہیں۔