کاروار میں موبائل چارجر نے لی آٹھ ماہ کی بچی کی جان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 2nd August 2023, 6:09 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 2/اگست (ایس او نیوز): موبائل اور موبائل چارجر کو ہمیشہ بچوں سے دور رکھنا چاہیے، ورنہ یہ بچے کی جان بھی لے سکتا ہے۔ ایسا ہی ایک المناک واقعہ کاروار کے سِدّر  گاؤں میں بدھ کو پیش آیا جب آٹھ ماہ کی بچی نے زمین پر رینگتے ہوئے  موبائل  چارجر کا کیبل پکڑ لیا  اور  اسے اپنے  منہ میں ڈال کر چبانے کی کوشش کی جس کے  دوران اس کے جسم  میں  بجلی دوڑ گئی جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔

بتایا گیا ہے کہ بچی کا والد  سنتوش کلّوٹکر ہیسکام میں کام کرتا ہے، وہ اپنے کام پر چلا گیا تھا، گھر پر اس کی اہلیہ سنجنا اکیلی تھی۔ پتہ چلا ہے کہ بجلی چلی جانے کی وجہ سے سنجنا نے  چارجر سے اپنا موبائل نکال دیا تھا اور چارجر کو  الیکٹرک بورڈ سے لگا کر خالی چھوڑ دیا تھا اور اپنے گھر کے کام پر لگ گئی تھی۔ بچی  رینگتے ہوئی چارجر کے کیبل کو اپنے منہ میں ڈال  کر کھیلنے  لگی۔ جس کےدوران بجلی آگئی۔

بجلی لگتے ہی  معصوم بچی کو شاک لگ گیا او ر اُس نے غالباً موقع پر ہی دم توڑ دیا اور راہی جنت ہوگئی۔

کچھ دیر بعد  ماں کو واردات کا پتہ چلا،  اس نے   بچی کی حالت دیکھ کر فورا کیبل کو منہ سے نکال  دیا۔ اور  اسے قریبی اسپتال لے گئی، مگر ڈاکٹر معصوم کی جان نہ بچاسکے۔

کاروار دیہی پولس تھانہ  میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

Mobile Charger Claims the Life of Eight-Month-Old baby girl in Karwar
 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں موبائل کو ہیک کرکے بینک اکاونٹ سے نکالی گئی 4.4 لاکھ کی رقم

بھٹکل میں ایک ماہی گیر کشتی کے مالک نے پولیس تھانہ پہنچ کر شکایت درج کرائی ہے کہ نامعلوم افراد نے اس کے موبائل فون کو ہیک کرکے موبائل بینکنگ کے ذریعے اس کے بینک اکاونٹ سے چار لاکھ چالیس ہزار روپئے چرا لئے ہیں۔ 

 مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی بھٹکل کے زیر اہتمام پندرہ روزہ اسلامک سمر کیمپ ؛ 120 طلبہ رہے شریک

مدارس و اسکول میں سالانہ تعطیلات کے موقع پر  مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی بھٹکل کے زیر اہتمام حسب سابق پندرہ روزہ اسلامک سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا جو 21 اپریل سے لے کر 5 مئی تک کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

سیول سروسس، جوڈیشیری اور میڈیا میں آبادی کے حساب سے مسلمانوں کی نمائندگی ضروری؛ مولانا فضل الرحیم مجّددی کا بھٹکل میں پرسوز خطاب

ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور جمہوری ملک کا اُصول یہ ہوتا ہے کہ جس کی جتنی آبادی ہوتی ہے ملک میں اُس کی اتنی  حصہ داری ہوتی ہے۔ یعنی آبادی کے تناسب کے حساب سے ملک کے تمام شعبوں کی انتظامیہ میں اُتنی ہی حصہ داری ہونی چاہئے۔ ضابطہ اور اُصول کے مطابق اگر آپ کی آبادی 18 فیصد ہے ...

سورنا نیوز چینل پر مسلمانوں کی نشاندہی پاکستانی پرچم سے کرنے پر چینل اور اینکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ؛ اے پی سی آر نے اسسٹنٹ کمشنر سے کی شکایت

کنڑا نیوز  چینل ایشیاء نٹ سورنا ٹی وی  پر وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل (EAC-PM) کی طرف سے جاری کردہ آبادی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کرنے کے دوران  چینل پر ہندو آبادی کی نمائندگی کے لیے ہندوستانی پرچم اور مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے پاکستانی پرچم  دکھائے جان کو لے کر ایک طرف ...