بھٹکل ایم ایل اے اورریاستی وزیرمنکال ویدیا نےبھٹکل میں میڈیکل کالج قائم کرنے پردیا زور؛ تنظیم کی طرف سے تہنیتی پروگرام میں کہا؛ حکومت تعاون فراہم کرنے تیار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th June 2023, 3:32 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 4 جون (ایس او نیوز) تعلیم کے میدان میں ہم جتنا آگے بڑھیں گے،  اقتصادی اور سماجی   طور پر بھی ہم اُتنا ہی مضبوط ہوتے چلے جائیں گے۔ تعلیم  عام کرنے کو لے کر میں جو کچھ سوچتا ہوں، آپ میری سوچ سے  کافی آگے نکل چکے ہوآپ لوگوں نے  یہاں  ایل کے جی سے لے کر ہائی اسکول، کالجس سب کچھ قائم  کیا ہے۔ ریاستی نصاب، سینٹرل نصاب، آئی سی ایس ای، ڈگری کالج، انجینرنگ کالج  سب کچھ آپ لوگوں نے یہاں قائم کیا ہے، اب بھٹکل میں صرف ایک میڈیکل کالج کی کمی ہے۔ میں چاہتاہوں کہ آپ لوگ بھٹکل میں میڈیکل کالج قائم کرنے کی طرف بھی آگے بڑھیں، اس کام کے لئے میں ہر طرح کا تعاون پیش کرنے کے لئے تیارہوں۔ میں اپنی  حکومت کی طرف سے بھی میڈیکل کالج کے قیام کے لئے ہر طرح کا تعاون فراہم کرنے تیار ہوں۔ ان خیالات کا اظہاربھٹکل رکن اسمبلی اورریاست کے  کابینی وزیر منکال وئیدیا نے کیا۔

قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنطیم کی طرف سے منعقدہ تہنیتی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے وزیربرائے ماہی گیری ، بندرگاہ اور نقل وحمل مسٹرمنکال وئیدیا نے کہا کہ آپ لوگوں کے ووٹوں سے ہی میں نے الیکشن میں زبردست جیت حاصل کی ہے، مجھے آپ لوگوں کے تعاون سے ہی  ایک لاکھ سے زائد ووٹس حاصل ہوئے جو پورے ضلع میں کسی کو حاصل نہیں ہوئے، یہی وجہ ہے کہ مجھے ریاستی کابینہ میں شامل کیا گیا۔ تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے منکال وئیدیا نے کہا کہ مجھے اس بات کا احساس ہے کہ میں نے کسی اسپورٹس سینٹر کا دورہ نہیں کیا، میں نے کسی سے رابطہ نہیں کیا، لیکن اس کے باوجود بھٹکل کے اسپورٹس سینٹروں نے خود اپنے بل بوتے پرمیری جیت کے لئے جو محنت اور کوشش کی، میں آپ لوگوں کا بے حد شکرگذار ہوں اور میں اس بات کا پابند ہوں کہ  آپ کے  جو بھی مسائل ہوں گے، میں اُسے حل کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔ منکال وئیدیا نے کہا کہ بھٹکل میں تمام ذاتوں اور طبقات کے لوگ محبت اور امن و امان کے ساتھ رہتے ہیں، یہاں کسی طرح کا کوئی بھید بھاو نہیں ہے، لیکن  جب میں باہر کہیں جاتا ہوں تو لوگ الگ الگ طرح کی باتیں کرتے ہیں تو میں اُن سے یہی کہتا ہوں کہ بعض لوگ اپنی سیاسی دکان چمکانے کے لئے اس طرح  کی غلط باتیں بھٹکل کے عوام کے تعلق سے پھیلاتے ہیں۔ منکال وئیدیا نے بھٹکل کےعوام سے اپیل کی یہاں ہندو،مسلم، عیسائی، جین اور دیگر تمام مذاہب کے لوگ مل جل کرہی رہیں، متحد ہوکر رہیں اور  امن و امان اور بھائی چارگی کی فضا کو بنائے رکھیں۔

Bhatkal MLA Urges Establishment of Medical College for Enhanced Education at Felicitation Event by Tanzeem

تہنیتی پروگرام میں تنظیم اور بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن سمیت بھٹکل اوراطراف کی کئی مسلم جماعتوں بالخصوص مرڈیشور، منکی، تینگگونڈی، شرالی  اور شراوتی بیلٹ  وغیرہ کے مندوبین نے منکال وئیدیا کو پھولوں کا ہار پہنتاتے ہوئے اُس کی تہنیت کی اورمنسٹر بنائے جانے پر مبارکباد پیش کیں۔

مجلس اصلاح و تنظیم کے جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے ندوی نے افتتاحی کلمات پیش کئے، تنظیم سیاسی پینل کے کنوینر ایڈوکیٹ عمران لنکا نے پروگرام کی غرض وغایت بیان کی۔ تنظیم کے ذمہ دار ثناء اللہ گوائی نے منکال وئیدیا کو پیش کیا جانے والا سپاس نامہ پڑھ کرسنایا، تنظیم  صدرعنایت اللہ شاہ بندری نے صدارت کی۔ بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدرعزیزالرحمن رکن الدین ندوی نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔ پروگرام کی شروعات مولوی عُزیر رکن الدین کی تلاوت کلام پاک سے ہوئی تھی۔ تنظیم کے نائب صدر سوم  محی الدین رکن الدین، تنظیم کےمحاسب سٹی میڈیکل اقبال، تنظیم کے فائنانس سکریٹری معلم محمد حُسین کلّاگر، جیلانی شاہ بندری، انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے نائب صدر محمد صادق پلور اور اطراف کی مختلف جماعتوں کے ذمہ داران  اسٹیج پرموجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔